سوال :
الف۔ کیا شیعہ لڑکی سنی سے شادی کر سکتی ہے؟
ب۔ جایز ہونے کی صورت میں کیا اس کی نسل سید باقی رہے گی؟
ج۔ اگر سنی شیعہ ہو جائے اور اس کے ماں باپ سنی ہوں تو اس صورت میں کیا حکم ہے؟جواب :
الف۔ اگر گمراہ ہو جانے کا خوف ہو تو جایز نہیں ہے۔
ب۔ چونکہ اس کا شوہر سید نہیں ہے اس کی نسل سید نہیں ہوگی۔
ج۔ اس صورت میں شادی میں کوئی حرج نہیں ہے۔
سوال :
شراب دکھانے اور رسٹورینٹ میں بیچنے کا کیا حکم ہے؟جواب :
حرام ہے۔
سوال :
تہ تک مونڈنے والی مشین سے داڑھی بنانا اور ٹھوڑی پر کم نمبر لگانےکا کیا حکم ہے؟جواب :
اگر اتنی باقی رہ جائے کہ عرف میں اس کو داڑھی کہا جا سکے تو کوئی حرج نہیں ہے۔
سوال :
اگر کسی نے کوئی چیز چرائی ہو اور بعد میں شرمندہ ہو اور اسے اس کے مالک کو لوٹانا چاہتا ہو لیکن اس کا پتہ نہ جانتا ہو تو کیا حکم ہے؟جواب :
اگر اس کے مالک کو تلاش کرنے سے مایوس ہو چکا ہو تو اس کی طرف سے صدقہ میں دے گا اور احتیاط واجب کی بناء پر حاکم شرع سے اس کی اجازت لے گا۔
سوال :
حکومت کی طرف سے کچھ پیسا میت کی زندگی کے بیمہ کی وجہ سے ملا ہے کیا اس میں بھی خمس ہے؟جواب :
ہاں اس میں خمس ہے۔