« پچھلا 1 2 اگلا » تمام سوال :
کیا ایسا برتن استعمال کیا جا سکتا ہے جسے کسی اھل کتاب (عیسائی و یہودی) نے استعمال کیا ہو؟ اور کیا کافر کتابی بھی دوسرے کافروں کی طرح نجس ہے؟جواب :
کافر کتابی پاک ہے۔1
سوال :
کیا کافر نائی سے بال اور ڈاڑھی بنوائے جا سکتے ہیں؟جواب :
اگر اس کے ہاتھ گیلے ہوں تو نماز کے لیے پاک کرنا پڑے گا۔2
سوال :
کیا کفار نجس العین ہیں؟جواب :
ہاں، اھل کتاب کافروں کو چھوڑ کر سارے نجس العین ہیں۔3
سوال :
کیا یہودیوں اور عیسائیوں کے ہاتھ پاک ہیں؟جواب :
پاک ہیں مگر یہ کہ وہ کسی نجس چیز کے لگنے سے نجس ہو گیے ہوں۔4
سوال :
اگر یہودیوں اور عیسائیوں کا یہ اعتقاد ہو کہ حضرت عزیز (ع) اور حضرت عیسی (ع) اللہ کے بیٹے ہیں۔ اس صورت میں وہ نجس ہیں یا پاک؟جواب :
پاک ہیں۔5
سوال :
عیسائی یا یہودی کسی گیلی چیز کو ہاتھ لگا دے تو کیا وہ نجس ہوجائے گی؟جواب :
آیت اللہ سیستانی دام ظلہ کی نظر میں اھل کتاب پاک ہیں۔6
سوال :
کفار (اھل کتاب و غیر اھل کتاب) کے ساتھ معاملہ کرنا شرعا کیا حکم رکھتا ہے؟جواب :
کوئی حرج نہیں ہے۔7
سوال :
اھل کتاب سے شادی یا متعہ کرنا کیسا ہے؟جواب :
مسلمان مرد کا اھل کتاب سے شادی کرنا، احتیاط واجب کی بناء پر جایز نہیں ہے۔ ہاں ان سے متعہ کرنا جایز ہے اس شرط کے ساتھ کہ مسلمان بیوی کا شوہر نہ ہو، ورنہ اس کی اجازت کے بغیر متعہ کرنا صحیح نہیں ہوگا بلکہ احتیاط واجب یہ ہے کہ اس کی اجازت کے بغیر بھی جایز نہیں ہے۔8
سوال :
کیا اھل کتاب عورت سے بغیر عقد کے نزدیکی کی جا سکتی ہے؟جواب :
بغیر عقد کے جایز نہیں ہے۔9
سوال :
ایران میں رہنے والے اھل کتاب کا کیا حکم ہے؟ اور کیا ان کے پروڈیکشن (سوسیس، کالباس) استعمال کرنا جایز ہے یا نہیں؟جواب :
ان پر طہارت کا حکم لگے گا اور اگر وہ مسلمانوں کے بازار سے خریدے جائیں تو انہیں استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔10
« پچھلا 1 2 اگلا » تمام