« پچھلا 1 2 3 4 5 اگلا » تمام سوال :
کسی مومنہ کا کھلے چہرے کے ساتھ کسی نامحرم سے ہنس کر باتیں کرنا کیسا ہے؟جواب :
اگر ہیجان آور نہ ہو تو کوئی حرج نہیں ہے۔1
سوال :
کیا خوبصورتی اور عورتوں کی مخصوص محفل میں ان کی توجہ کی غرض سے،تا کہ شادی کے لیے کوئی پسند کر لے، سر پر ویگ لگانا جایز ہے؟جواب :
اگر صرف آرایش کی نیت سے ہو اور شادی کے لیے فریب کاری اور عیب پوشی کے لیے نہ ہو تو کوئی حرج نہیں ہے۔2
سوال :
کیا ایسا موزہ پہننا جایز ہے جس سے پیر دکھائی دیتے ہوں؟جواب :
خود ایسا موزہ پہننے میں کوئی حرج نہیں ہے۔3
سوال :
کیا ایک جوان عورت کے لیے نایلون کا ایسا موزہ پہننا صحیح ہے جس سے پیر کی پنڈلیاں خوب صورت دکھائی دیتی ہیں؟جواب :
اس طرح کے موزے پہننے میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن اگر اس کا شمار زینت میں ہو تو اسے نا محرم سے چھپانا چاہیے۔4
سوال :
کسی عورت کا اپنے بال چھپانے کی غرض سے ویگ لگانا، اس کے ذریعے اپنے چہرے کی زینت، خوبصورتی اور اچھا دکھانا کیسا ہے؟جواب :
زینت کی نیت سے ویگ لگانا اس شرط کے ساتھ جایز ہے کہ اسے نامحرم سے چھپائے۔5
سوال :
جو عورت اپنا چہرہ نہیں چھپاتی کیا وہ چہرے کے بالوں اور ابرو کو بنوا سکتی ہے اور نیچرل رنگ کا ہلکا پاوڈر لگا سکتی ہے؟جواب :
چہرے کے بال صاف کرنا، ابرو باریک کرنا، چہرہ ڈھانکنے سے مانع نہیں ہے۔6
سوال :
بعض بیوٹی پارلر پر کام کے لیے لڑکیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ کیا ایک مسلمان لڑکی ایسی جگہوں پر کام کر سکتی ہے جھاں بے حجاب مسلمان اور غیر مسلمان لڑکیاں آرایش کرتی ہیں اور نا محرم مردوں پو اس کو ظاہر کرتی ہیں؟جواب :
اگر ان کا آرایش کرنا ایک طرح سے فساد اور گناہ پھیلانے کا سبب بنتا ہو تو کسی مسلمان کو حق نہیں ہے کہ وہاں کام کرے، اگر چہ اس عنوان کا صادق آنا بعید معلوم ہوتا ہے۔7
سوال :
کیا پردہ دار لڑکی کسی نا محرم سے ڈرائوینگ سیکھ سکتی ہے جبکہ اس دوران حرام میں پڑنےکا خطرہ ہو سکتا ہے؟جواب :
برائی میں نہ پڑنے کی صورت میں جایز ہے۔8
سوال :
اگر کسی شہر میں نقاب اور اسکارف پہننا لوگوں کی نظروں اور جستجو کا سبب بنتا ہو تو کیا اس کو اتار دینا واجب ہے؟جواب :
واجب تو نہیں ہے مگر نقاب پہننا لوگوں کی توجہ کا سبب بن رہا ہو یا اس شہر کے لوگوں کی نظر میں برا ہو اور شہرت کا سبب ہو جائے تو واجب ہے۔9
سوال :
کچھ مسلمان پردہ دار عورتوں کی یہ عادت ہے کہ وہ ٹھوڑی اور اس کے نیچے کا کچھ حصہ کھلا رکھتی ہیں اور گردن کو ڈھانپتی ہیں۔ کیا یہ صحیح ہےِ؟ اور چہرے کے کتنے حصہ کو کھلا رکھا جا سکتا ہے کیا کانوں کو بھی کھلا رکھ سکتے ہیں؟جواب :
کان چہرے میں شامل نہیں ہے لہذا اس کا ڈھانپنا واجب نہیں ہے لیکن ٹھوڑی اور اس کے نیچے کا کچھ حصہ چہرے کے حکم میں ہے۔10
« پچھلا 1 2 3 4 5 اگلا » تمام