« پچھلا 1 2 اگلا » تمام سوال :
انسانوں کی تصویریں دیکھنا (فوٹو، پینٹنگ، نقاشی متحرک، فیلم) کس صورت میں جایز نہیں ہے؟ اگر عدم لذت کی شرط ہو تو کیا ہر چہرے کو دیکھنا (یا تصویر) جو انسان کو اچھا لگتا ہو، حرام ہے؟ حالانکہ جو چیز انسان کو اچھی لگتی ہے وہ اس سے لذت حاصل کرتا ہے؟جواب :
اگر جنسی لذت کے بغیر ہو اور حرام میں پڑنے کا خوف بھی نہ ہو تو جایز ہے، صرف اچھا لگنا حرام ہونے کا معیار نہیں ہو سکتا بلکہ اس میں جنسی لذت بھی شامل ہونا چاہیے۔1
سوال :
کمپیوٹر اور انٹرنیٹ پر کام کے دوران کبھی کبھی مرد و عورت کی برہنہ تصریریں سامنے آ جاتی ہیں، مفسدہ نہ ہونے کی صورت میں ان کا دیکھنا کیا حکم رکھتا ہے؟جواب :
لذت کے ساتھ جایز نہیں ہے اور بغیر لذت کے بھی اس کا دیکھنا صحیح نہیں ہے۔2
سوال :
مفسدہ نہ ہونے کی صورت میں عورت و مرد کی ننگی تصویریں دیکھنے کا کیا حکم ہے؟جواب :
لذت کے ساتھ جایز نہیں ہے اور بغیر لذت کے بھی اس کا دیکھنا صحیح نہیں ہے۔3
سوال :
جان پہچان والے نامحرم یا اجنبی نامحرم کا بے پردہ عورت کا فوٹو دیکھنا کیسا ہے؟جواب :
شہوت کے ساتھ دیکھنا جایز نہیں ہے۔ اس کے بغیر کوئی حرج نہیں ہے مگر یہ کہ اسے پہچانتا ہو اس صورت میں احتیاط واجب کی بناء پر جایز نہیں ہے۔4
سوال :
ارضاء جنسی کے لیے انٹرنیٹ پر عریاں عورتوں کی تصویریں دیکھنے کا کیا حکم ہے؟جواب :
حرام ہے۔5
سوال :
عورتوں کے فوٹو دیکھ کر ریبہ اور شہوت میں پڑنے سے کیا مراد ہے؟جواب :
ریبہ: حرام میں پڑنے کے خوف کو کہتے ہیں جیسے استمناء و زنا۔ اور ایسی تصویریں، جنہیں دیکھ کر انسان حرام سے نہیں بچ پاتا، دیکھنا جایز نہیں ہے۔ اور شہوت، جس کی وجہ سے انسان انحراف کا شکار ہو جاتا ہے، اس سے بچنے کے لیے انسان کو خود کو مفید کاموں میں مشغول رکھنا چاہیے جیسے اچھی تفریحات، ورزش اور مطالعہ وغیرہ۔6
سوال :
نیم عریاں خارجی عورتوں کی تصویریں دیکھنے کا کیا حکم ہے؟جواب :
لذت کے ساتھ دیکھنا جایز نہیں ہے اور بغیر لذت کے بھی احتیاط واجب کی بناء پر جایز نہیں ہے۔7
سوال :
کیا نامحرم لڑکی کی تصویر دیکھنا جایز ہے؟جواب :
اگر پہجانتا نہیں ہے تو جایز ہے مگر یہ کہ شہوت کے ساتھ دیکھے یا اسے دیکھنے سے حرام میں پڑنے کا خوف ہو تو جایز نہیں ہے اور اگر اس کو پہچانتا ہے تو احتیاط واجب کی بناء نہیں دیکھنا چاہیے۔8
سوال :
نا محرم عورت کی بے پردہ تصویر دیکھنے کا کیا حکم ہے؟جواب :
شہوت کے ساتھ دیکھنا حرام ہے اور احتیاط واجب کی بناء پر بغیر اس کے بھی حرام ہے۔9
سوال :
اگر ائمہ اہل بیت (ع) کی تصویریں لگانے کے بجای لوگ ان کی حدیثیں لگائیں تو کیا بہتر نہیں ہوگا؟ اور اگر کوئی شخص کسی امام باڑہ میں کوئی تصویر ھدیہ کرے تو کیا اس کا لگانا ضروری ہے؟جواب :
زیادہ تر لوگ احادیث سے ہی استفادہ کرتے ہیں۔10
« پچھلا 1 2 اگلا » تمام