« پچھلا 1 اگلا » تمام سوال :
عورتوں کے یائسہ ہونے کی کیا عمر ہے؟جواب :
حیض کے حساب سے ساٹھ سال اور عدہ کے لحاظ سے پچاس سال، حیض کا خون بند ہونے کے فرض کے ساتھ ۔1
سوال :
کیا حائضہ سجدے والی آیتوں کے علاوہ سات سے زیادہ آیتیں پڑھ سکتی ہے؟ اگر یہ جایز یا مکروہ ہو تو کراہت کے کیا معنی ہیں؟جواب :
سات آیت سے زیادہ پڑھنا مکروہ ہے جبکہ آیات سجدہ اصلا نہیں پڑھ سکتی۔ ہیاں کراہت سے مراد ثواب کا کم ہونا ہے۔2
سوال :
حج کے موسم میں بعض خواتین ماہانہ عادت کو آگے بڑھانے کے لیے
دوائیاں کھاتی ہیں پھر بھی اپنی عادت کے ایام میں بطور منقطع خون دیکھتیں ہیں کیا وہ حیض ہے؟جواب :
اگر تین دن لگاتار ہو تو اگر چہ رحم کے اندر ہو وہ حیض کا خون ہے اور اگر ایسا نہ ہو تو حیض نہیں ہے۔3
سوال :
حائضہ کے لیے سورہ فصلت اور سجدہ والی آیتیں پڑھنے کا کیا حکم ہے؟جواب :
سورہ پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے صرف سجدہ والی آیت نہیں پڑھ سکتی۔4
سوال :
میری بیٹی بارہ سال کی ہے اب اس کی ماہواری شروع ہوئی ہے لیکن خون مسلسل آ رہا ہے اور چونکہ وہ مدرسہ جاتی ہے اور اس کی عمر کم ہے، ہر نماز کے لیے غسل نہیں کر سکتی، ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ شروع میں ایسا ہوتا ہے۔ اس کی نماز کا کیا حکم ہے؟جواب :
اگر وہ خون دس روز سے زیادہ نہ آئے تو حیض ہے، اگر اس سے زیادہ ہو اور ایک جیسا ہو، اس کی ہم سن رشتہ دار لڑکیوں کی مقدار میں ہو تو اتنا حیض، بقیہ استحاضہ ہے اور اگر ایک جیسا نہ ہو تو جن میں حیض کی صفات ہوں وہ حیض اور بقیہ استحاضہ ہے اور اگر رشتہ دار لڑکیوں کی عادتیں الگ الگ ہوں تو سات دن حساب کر سکتی ہے اور اگر استحاضہ میں خون کم ہو اتنا کہ روئی نہیں ڈوبتی ہو تو غسل ضروری نہیں ہے وضو کافی ہے لیکن ہر نماز کے لیے وضو کرنا ضروری ہے اور اگر روئی ڈوب جاتی ہے مگر خون اس سے باہر نہیں آتا تو ہر نماز کے لیے دن کا ایک غسل کافی ہے احتیاط واجب کی بناء پر لازم ہے کہ ہر نماز کے لیے وضو بھی کرے اور اگر خون سے روئی ڈوب جائے تو صبح، ظہرین اور مغربین کے لیے الگ الگ غسل واجب ہے۔5
سوال :
حائضہ عورت امام رضا علیہ السلام کی ضریح سے کس قدر نزدیک ہو سکتی ہے؟جواب :
ضریح کے آس پاس کے شبستانوں میں جانے میں کوئی حرج نہیں ہے، احتیاط واجب کی بناء پر ضریح والے حصہ سے دور رہنا چاہیے۔6
سوال :
کیا حیض کے دنوں میں حمام جایا جا سکتا ہے؟جواب :
کوئی حرج نہیں ہے۔7
سوال :
حیض کے ساتویں دن اس خیال سے غسل کیا کہ اب خون نہیں آئے گا اور ہاتھ، پیر میں مہندی لگانے کے بعد خون دوبارہ آنا شروع ہو گیا، مہندی رنگ لا چکی ہے حکم بتائیں؟جواب :
حیض کی حالت میں مہندی لگانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔8
سوال :
عورتوں کے لباس دھونے کے بعد اس پر باقی رہ جانے والے پیلے دھبہ کیا نجس ہیں؟ اور وہ دھبے جو حیض کے بعد باقی رہ جاتے ہیں ان کا کیا حکم ہے؟جواب :
اگر صرف رنگ ہو اس میں گاڑھاپن نہ ہو تو وہ خون کا دھبہ نہیں ہے اور لباس پاک ہے۔9
سوال :
تولیہ یا لباس جو حیض کے دوران استعمال میں تھا، غسل کے بعد کیا ان کو استعمال نہیں کیا جا سکتا وہ نجس ہیں؟جواب :
پاک ہیں انہیں استعمال کیا جا سکتا ہے۔10
سوال :
میری ماہانہ عادت منظم نہیں ہے اکثر آگے پیچھے ہوتی رہتی ہے کبھی کبھی ماہواری شروع ہونے سے ایک ھفتہ پہلے خون کے دھبے دیکھتی ہوں اس کے بعد خون روز بروز بڑھتا جاتا ہے اور دس دن سے بھی بڑھ جاتا ہے۔ ان صورتوں میں میرا وظیفہ کیا ہے؟جواب :
جب سے لگاتار خون آنے لگے وہ حیض میں شمار ہوگا، اگر دس دن سے بڑھ جائے، سب کالا و لال ہو اور رشتہ دار عورتوں کی عادتیں معلوم نہ ہوں تو سات دن کو حیض اور باقی کو استحاضہ قرار دے گی۔11
سوال :
حائضہ سے ہم بستری کا کیا حکم ہے؟جواب :
حرام ہے۔12
سوال :
اگر شوہر اور بیوی ہم بستری کے بعد متوجہ ہوں کہ وہ حائضہ ہے تو کیا حکم ہے؟جواب :
چونکہ نہیں جانتے تھے اس لیے گناہ گار نہیں ہیں۔ عورت پاک ہونے کے بعد حیض اور جنابت کے لیے ایک غسل کرے گی۔13
سوال :
اگر ظہر کی اذان کے بعد خون شروع ہو اور نماز پڑھ چکی ہوں تو کیا اس کی قضا بھی واجب ہے؟جواب :
اگر اذان ظہر کے بعد اتنا وقت ہو کہ نماز پڑھ سکتی ہو تو اس کی قضا کرنی چاہیے۔14
سوال :
حیض کے دنوں کو کس طرح سے حساب کرنا چاہیے؟جواب :
حیض ختم ہونے والے دن سے حساب کرے۔15
سوال :
حیض میں پاک ہو جانے سے کیا مراد ہے؟جواب :
مراد یہ ہے کہ اندر بھی خون باقی نہ رہ جائے۔16
سوال :
کیا عورت حیض کے دوران عقد یا نکاح کر سکتی ہے؟جواب :
کوئی حرج نہیں ہے۔17
سوال :
آج تک کبھی ایسا نہیں ہوا تھا کہ مجھے دھبے نظر آئیں، میری ماہواری منظم تھی، اب جبکہ رمضان المبارک چل رہا ہے ہر مہینے کی طرح حیض آنا شروع ہوا ہے مگر کم اور حیض کی شکل میں بھی نہیں ہے جبکہ دن حیض والے ہیں۔ میں روزانہ اذان سے پہلے غسل کرتی ہوں اور روزے رکھتی ہوں مگر دن میں مختصر سا خون آتا ہے۔ مجھے نہیں پتہ ان روزوں کا کیا حکم ہے؟ کیا مجھے ان کی قضا کرنی چاہیے؟ توضیح میں دیکھا مگر جواب نہیں مل سکا)جواب :
اگر حیض کا زمانہ ہو اور خون تین دن لگاتار آئے اگر چہ شروع میں باہر آئے اور بعد میں باہر نہ آے لیکن ایسا ہو کہ روئی لگانے سے بھیگ جاتی ہو تو وہ حیض حساب ہوگا اور اگر لگاتار نہ ہو تو حیض نہیں ہے بلکہ استحاضہ ہے۔18
سوال :
میری بیٹی ساڑھے دس سال کی ہے جو ذہنی مریض ہے آبان ماہ (ایرانی کیلینڈر کا آٹھواں مہینہ) کے شروع میں اسے حیض آنا شروع ہوا ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا خون بند ہونے کے بعد، چونکہ وہ ذہنی اعتبار سے کمزور ہے، میں اسے حمام کے وقت نیت اور غسل کرا سکتی ہوں یا نہیں؟ اگر کوئی اور راہ ہو تو رہنمائی کریں۔جواب :
اگر ان مسائل کو نہیں سمجھتی تو اس پر واجب نہیں ہے اور غسل کرنا بھی ضروری نہیں ہے اور اگر سمجھتی ہے تو اسے بتائیں کہ اسے حیض کا غسل کرنا چاہیے اور اتنا ہی کافی ہے۔ یہی نیت ہے، نیت زبان پر لانا یا دل میں کرنا ضروری نہیں ہے۔19
سوال :
اگر حائضہ عورت سات دن کے بعد پیلا پانی دیکھے تو کیا حکم ہے۔ اگر غسل کرے تو کیا اس سے نماز روزہ رکھ سکتی ہے اور اگر ہم بستری کرنے کےبعد پیلے پانی کو دیکھے تو کیا حکم ہے؟جواب :
وہ پانی اگر خون نہیں ہے تو وہ پاک ہو چکی ہے اور اگر خون ہے اور بارہ دن تک بند ہو جائے تو حیض ہے ورنہ استحاضہ ہے۔20
سوال :
حیض میں قرآن و تفسیر پڑھنے یا قرآن حفظ کرنے کا کیا حکم ہے؟ جبکہ توضیح میں لکھا ہے کہ سات آیت سے زیادہ پڑھنا مکروہ ہے۔ کیا کراہت سے یہ مراد ہے کہ نہیں پڑھنا چاہیے؟جواب :
قرآن و تفسیر پڑھنے اور حفظ کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔21
سوال :
بعض عورتوں کو نس بندی کی وجہ سے حیض نہیں آتا ۔ ایسی عورتوں (مسالہ طہر غیر مواقع)کے پاک ہونے کو کیسے معلوم کریں گے اور ایسی عورتوں کی عدہ کا کیا حکم ہے؟جواب :
ان کا حکم پیدائشی طور پر خون نہیں آنے والی عورتوں جیسا ہے۔22
سوال :
اگر کوئی عورت ماہواری میں بھولے سے یا جان بوجھ کر اپنے شوہر سے ہم بستری کرے تو کیا حکم ہے؟جواب :
اس کے لیے کوئی خاص حکم نہیں ہے۔ اگر جان بوجھ کر ایسا کیا ہے تو اسے توبہ کرنی چاہیے۔23
سوال :
اگر کوئی عورت ماہواری میں بھولے سے یا جان بوجھ کر اپنے شوہر سے ہم بستری کرے تو کیا حکم ہے؟جواب :
اس کے لیے کوئی خاص حکم نہیں ہے۔ اگر جان بوجھ کر ایسا کیا ہے تو اسے توبہ کرنی چاہیے۔24
« پچھلا 1 اگلا » تمام