ہم سے رابطہ کریں رنگ منتخب کریں دیگر زبانیں العربيةفارسىEnglishFrançaisTürkçeاردو فرنٹ پيج
دوست کو بھیجیں

دوست کو بھیجیں






پرنٹ ایبل ورژن پیچھے

سوال و جواب : خمس ( سوالات اور جوابات کی تعداد : 57 )

« پچھلا 1 2 3 4 5 6 اگلا » تمام

سوال :

کیا کرایے کے گھر کے لیے دیئے جانے والے رھن میں خمس نہیں ہے؟

جواب :

اگر گھر کا رھن اس پیسے ہو جو روزانہ کے اخراجات میں اگر خرچ نہ ہو تو اس کا خمس دینا پڑتا ہے تو خمس نہ دینے یا اس سے بھاگنے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔1

سوال :

انشورینس میں ملنے والے پیسے، ریٹائرمینٹ پر ملنے والی پنشن اور اس دیت میں جو سال کے درمیان ملی ہو، کیا ان پر خمس واجب ہے؟

جواب :

انشورینس کے پیسے اور ریٹائرمینٹ کی پنشن، اگر وہ سال کے اخراجات سے بچ جائیں تو ان پر خمس ہے۔ اور دیت پر خمس واجب نہیں ہے۔2

سوال :

کیا بچے اور مجنوں کے مال کے فائدے پر خمس واجب ہے؟

جواب :

ہاں، واجب ہے۔3

سوال :

اگر کوئی بعض چیزوں سے بے نیاز ہو جائے جیسے لباس اور میکپ کا سامان، تو کیا ان کا بھی خمس واجب ہے؟

جواب :

نہیں ان کا خمس ضروری نہیں ہے۔4

سوال :

کیا بہار آزادی نامی ایرانی سکہ، مسکوک سونا ہے کہ اس زکات واجب ہو سکے؟ اگر ہاں تو کیا زکات کے بعد اس پر خمس بھی واجب ہے؟

جواب :

اس زکات واجب نہیں ہے۔5

سوال :

خمس کی تاریخ میں دکان میں موجود سامان کی قیمت متعین کرنا دشوار ہے کیا اندازا حساب کر سکتا ہے یا مصالحہ لازم ہے؟

جواب :

اندازا حساب کر سکتا ہے۔6

سوال :

کیا رھن میں دیئے جانے والے مال پر خمس ہے؟ کرایہ دار سے لینے والے پیسے پر خمس کا کیا حکم ہے؟

جواب :

پہلے میں خمس واجب ہے مگر دوسرے میں نہیں ہے۔7

سوال :

اگر کوئی عمرہ یا مستحب حج کے لیے پیسا دے کر رجسٹریشن کرائے اور ایک سال کے بعد یا اس سے پہلے اس انتقال ہو جائے تو کیا ورثاء پر اس کا خمس واجب ہے؟

جواب :

اگر مرنے والا خمس دیا کرتا تھا تو اس مال کا خمس دینا واجب ہے۔8

سوال :

ایک شخص سفر، قربانی، تحفوں اور حج کے دوسرے اخراجات کے لیے پیسے اپنے ساتھ لے گیا ہے اس سفر میں اس کے خمس کی تاریخ آ جائے تو کیا اس کا خمس دینا ضروری ہے یا وہ سال کے اخراجات میں حساب ہو جائے گا؟

جواب :

اس میں سے خمس دے گا۔9

سوال :

میں ایک ایسی عورت ہوں جس کی کوئی آمدنی نہیں ہے۔ دو ملیون تومان مجھے میراث میں ملے ہیں جو میں نے کام میں لگا دیئے ہیں کیا اس پیسے پر خمس ہے؟

جواب :

نہیں، اس میں خمس نہیں ہے۔10
« پچھلا 1 2 3 4 5 6 اگلا » تمام
^ اوپر