« پچھلا 1 2 3 4 5 6 اگلا » تمام سوال :
ایک مالی مشکل کی وجہ سے قرض کے لیے درخواست دی اور کچھ مدت کے بعد مجھے قرض مل گیا انہیں ایام میں جس میں خمس نکالتا ہوں کیا اس کا بھی خمس دوں؟جواب :
اس پر خمس نہیں ہے۔51
سوال :
تین سال پہلے میرے والد نے مجھے بیس لاکھ تومان دیئے اور میں نے اسے بینک میں کم ٹائم کے لیے فکس کر دیا ہے۔ اب میرے خمس کا وقت ہے اس پیسے اور اس کے فائدے کا حساب کس طرح کروں؟جواب :
خمس اصل پیسے میں واجب ہے اور اس کے فائدے میں بھی۔ اس شرط کے ساتھ کہ وہ معاملہ شرعی اعتبار سے صحیح اور بینک اس پر عمل کرتا ہو۔52
سوال :
میرے پاس دو گھر ہیں ایک میں رہتا ہوں اور دوسرا کرائے پے دیا ہے۔ ایک میرے نام ہے دوسری میری بیوی کے نام۔ کیا کرائے والے گھر پر بھی خمس واجب ہے؟جواب :
ہاں واجب ہے۔53
سوال :
حکومت کی طرف سے کچھ پیسا میت کی زندگی کے بیمہ کی وجہ سے ملا ہے کیا اس میں بھی خمس ہے؟جواب :
ہاں اس میں خمس ہے۔54
سوال :
میری بیٹی کا انتقال ہو گیا ہے اس کے کوئی اولاد نہ ہونے کی وجہ سے مجھے میراث ملی ہے کیا اس میں خمس ہے؟جواب :
نہیں، اسمیں خمس نہیں ہے۔55
سوال :
اگر کسی کا سسر خمس نہیں دیتا تو اس کے اس مال کا جو وہ اپنے بیٹے کے لیے خرچ کرتا ہے، کیا حکم ہے؟جواب :
حلال ہے۔56
سوال :
خمس نہ دینے والے دوست کو اپنا پاٹنر بنانا کیسا ہے؟جواب :
کوئی حرج نہیں ہے۔57
« پچھلا 1 2 3 4 5 6 اگلا » تمام