« پچھلا 1 2 اگلا » تمام سوال :
انشورینس اور ریٹائرمینٹ کے وقت ملنے والی رقم اور سال کے وسط میں ملنے والی دیۃ کی رقم پر خمس واجب ہے؟جواب :
انشورینس اور ریٹائرمینٹ سے ملنے والا پیسا اگر ایک سال تک اخراجات میں خرچ نہ ہوں تو اس خمس واجب ہے اور دیت کے پیسے میں خمس نہیں ہے۔1
سوال :
دیت کے بارے میں بتائیں؟جواب :
وہ مال ہے جو نقصان اٹھانے والے انسان کو نقصان پہچانے والا دیتا ہے۔2
سوال :
اگر بیوی اپنے شوہر کی بالکل اطاعت نہ کرے اور کسی بات پر ان میں جھگڑا ہو جائے اور نوبت ہاتھا بائی تک پہچ جائے اور دونوں کے بدن زخمی ہو جائیں تو کیا دیت دینا ضروری ہے؟ اگر ہاں تو کتنی؟ اور اگر دونوں ایک دوسرے کو حلال کر دیں تو کیا مرد سے دیت ساقط ہو جائے گی؟جواب :
ہاں دیت دینا پڑی گی اور دونوں ایک دوسرے کو معاف بھی کر سکتے ہیں، ہاں اگر چہرہ سیاہ ہو جائے تو اس کی دیت چھ شرعی مثقال سونا ہے، لال ہو جائے ڈیڑھ مثقال سونا ہے اور اگر یسا نہ ہو تو پون مثقال سونا ہے۔3
سوال :
جس کے ذمے دیت ہو اگر وہ مر جائے اور اس کے ورثاء دیت نہ دے سکتے ہوں تو کیا اسے بیت المال سے دیا جائے گا؟جواب :
کچھ موقعوں پر ایسا ہوتا ہے جیسے وہ قتل جو عمدا قتل کرنے کی طرح ہو اور قاتل کے مرنے کے بعد اس کے پاس سے اتنا مال نہ نکل سکے کہ اس سے دیت دی جا سکے تو اس قریبی ورثاء سے لیا جائے گا اور اگر ایسا ممکن نہ ہو تو بیت المال سے ادا کیا جائے گا اور اسی طرح سے قتل خطاء میں ہے کہ اس کا ترکہ کافی نہ ہو تو بیت المال سے دیا جائے گا۔4
سوال :
اگر کوئی شخص مارا جائے اور ڈاکٹر قانون کے مطابق حقیقت جاننے کے لیے اس کا پوسٹ مارٹم کرے تو کیا دیت لازم ہے یا نہیں؟ اور اس کا مصرف کیا ہوگا؟جواب :
دیت پوسٹ مارٹم کرنے والے کے ذمے ہے اور خود میت کے اوپر خرچ کی جائے گی۔5
سوال :
ایک شخص نے اپنی بیوی کو اتنا مارا کہ اس پر دیت واجب ہو گئی ہے مگر وہ دیت دینے پر قادر نہیں ہے اس کیا کرنا چاہیے؟جواب :
اگر بیوی اسے نہیں بخشتی ہے تو اس کے پاس جب بھی ہوگا اسے دینا پڑے گا۔6
سوال :
بچہ سقط کرانے کی دیت ماں پر واجب ہے یا آپریشن کرنے والے ڈاکٹر پر؟جواب :
ڈاکٹر پر واجب ہے اور ماں باپ جو بچے کے وارث ہیں وہ معاف کر سکتے ہیں۔7
سوال :
اسکول میں بچوں کو مارنا پیٹنا جایز ہے یا نہیں؟جواب :
اگر ان کو کسی ایسے کام سے منع کرنا جو انہیں نہیں کرنا چاہیے، بغیر پٹائی کے ممکن نہ ہو تو ان کے ولی کی اجازت سے انہیں آرام سے تین ڈنڈے تک مارا جا سکتا ہے اس سے زیادہ نہیں اور اگر ان کا بدن لال یا سیاہ ہو جائے تو دیت دینا واجب ہے۔8
سوال :
اگر باپ اپنے بیٹے کے تنبیہ کے لیے مارے، اس کا بدن زخمی، سیاہ یا لال ہو جائے تو کیا یہ جایز ہے اور دیت ہے؟ اور اگر بلا وجہ یا غصے کی وجہ سے ہو تو اس کا کیا حکم ہے؟جواب :
تنبیہ اور نصیحت سے زیادہ مارنا جایز نہیں ہے اور اس پر دیت ہے۔9
سوال :
اگر کوئی جان بوجھ کر یا بھولے سے کسی کے پیر چاقو مار دے تو کیا حکم ہے؟جواب :
حرام ہے اور دیت واجب ہے اور کبھی ایسے موقع پر قصاص بھی ہو سکتا ہے۔10
« پچھلا 1 2 اگلا » تمام