ہم سے رابطہ کریں رنگ منتخب کریں دیگر زبانیں العربيةفارسىEnglishFrançaisTürkçeاردو فرنٹ پيج
دوست کو بھیجیں

دوست کو بھیجیں






پرنٹ ایبل ورژن پیچھے

سوال و جواب : عدت ( سوالات اور جوابات کی تعداد : 33 )

« پچھلا 1 2 3 4 اگلا » تمام

سوال :

کیا عدہ کے دوران شادی کی جا سکتی ہے؟

جواب :

عدہ کے دوران ہونے والا عقد باطل ہے۔1

سوال :

فقہاء کی اس بات کا کیا مطلب ہے کہ زنا کار عورت زنا کے بعد عدہ نہیں گزارے گی؟

جواب :

اس کا مطلب یہ ہے کہ زناکار عورت زنا کے بعد شادی کر سکتی ہے اور عدہ گزارنا اس کے لیے ضروری نہیں ہے اور اگر وہ زناکار عورت شادہ شدہ ہو تو اس کا شوہر اس ہمبستری کر سکتا ہے ایسا نہیں ہے کہ زنا کے بعد وہ عدہ گزارے اور شوہر ہمبستری سے محروم رہے۔ ہاں اگر وطی شبہہ ہو تو اس صورت میں عدہ گزارنا ضروری ہے۔2

سوال :

عدہ کے بارے میں توضیح دیں؟

جواب :

عدہ، وہ زمانہ ہے جس میں عورت طلاق، شوہر کی موت یا وطی شبہہ کی وجہ سے ایک معین وقت تک انتظار کرتی ہے اور اس دوران اس کا کسی سے شادی کرنا جایز نہیں ہے۔3

سوال :

کینڈوم کے استعمال کے باوجود عدہ گزارنا کیوں ضروری ہے اس کی شرعی اور عقلی دلیل بیان کریں؟

جواب :

عدہ گزارنا ایک دینی اور شرعی حکم ہے اور شریعت، ان موقعوں پر بھی جہاں عورت کو علم ہوتا ہے کہ وہ حاملہ نہیں ہے، عدہ واجب قرار دیتی ہے۔ مومن و متدین انسان اس پر عمل کو ضروری سمجھتا ہے اگر چہ اس کی علت اور اس کا فلسفہ اسے نہ بھی معلوم ہو۔4

سوال :

۵۔ طلاق رجعی میں شوہر اگر عدہ میں رجوع کے بجائے تین مہینے کے لیے متعہ کر لے تو کیا عدہ کی مدت اور وہ تین ماہ گزرنے کے بعد عورت کسی اور سے شادی کر سکتی ہے کیا اس کے لیے عدہ کی ضرورت ہوگی؟ اور اگر متعہ کے دوران دخول نہ ہوا ہو تو کیا حکم ہے؟

جواب :

جواب۔ عدہ کے دوران عقد باطل ہے لہذا اگر شوہر نے رجوع والے کام جیسے چھونا، چومنا وغیرہ، رجوع کی نیت سے نہیں کیے ہیں تو وہ عدہ کے بعد شادی کر سکتی ہے۔5

سوال :

۶۔ کیا اہل کتاب عورت کے لیے بھی متعہ کرنے کے بعد عدہ گزارنا ضروری ہے؟

جواب :

جواب۔ ہاں، اس کے لیے عدہ گزارنا ضروری ہے۔6

سوال :

۷۔ اگر کسی مرد نے کسی عورت سے متعہ کیا ہو اور ہمبستری بھی کی ہو تو متعہ کو نکاح میں بدلنے کے لیے متعہ کو ختم کرے گا اور کیا نکاح سے پہلے عورت عدہ گزارے گی؟

جواب :

جواب۔ عدہ کی ضرورت نہیں ہے۔ اور متعہ کو ختم نہیں کیا جا سکتا مگر یہ کہ شوہر باقی بچے وقت کو بخش دے۔7

سوال :

۸۔ کیا ہم بستری نہ ہونے کے باوجود عورت کے لیے عدہ گزارنا ضروری ہے؟

جواب :

جواب۔ ضروری نہیں ہے۔8

سوال :

متعہ کے بعد عدہ کتنے دن کا ہوتا ہے؟

جواب :

اس کی مدت دو حیض ہے اور احتیاط واجب کی بناء پر ایک حیض گزارنا کافی نہیں ہے۔9

سوال :

۱۰۔ میں نے ایک خاتون سے متعہ کیا، ہمبستری کے بعد معلوم ہوا کہ وہ عدہ میں تھی، کیا میں گناہ گار ہوں جبکہ گزشتہ آٹھ مہینے سے اس کے پہلے شوہر نے اس سے ہمبستری نہیں کی تھی؟

جواب :

جواب۔ عقد باطل تھا۔ آپ پر کوئی گناہ نہیں ہے چونکہ آپ نہیں جانتے تھے اور وہ عورت آپ پر ہمیشہ کےلیے حرام ہو چکی ہے۔10
« پچھلا 1 2 3 4 اگلا » تمام
^ اوپر