مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

فتووں کی کتابیں » توضیح المسائل جامع

5۔ اضطرار اور مجبوری کی حالت ← → 3۔ نماز گزار کا چھوٹا لباس

4۔ نجس چیز کا ہمراہ ہونا (لباس یا کوئی اور چیز)

مسئلہ 964: اگر نجس چیز جیسے نجس رومال، چاقو، موبائل ، چابی نماز گزار کے ساتھ ہو تو حرج نہیں ہے، اور اسی طرح نجس لباس کہ جسے پہنے ہوئے نہ ہو اگر انسان کے ساتھ ہے تو نماز کے لیے کوئی حرج نہیں ہے گرچہ لباس شرم گاہ کو چھپانے کی قابلیت رکھتا ہو، اور وہ نجس چیز جو مردار کے روح رکھنے والے اجزا سے بنی ہو یا درندوں اور دوسرے حرام گوشت حیوان کے اجزا سے بنی ہو نماز گزار کے ساتھ ہونے میں حرج نہیں ہے، البتہ درندوں اور دوسرے حرام گوشت حیوان کے اجزا میں سے کوئی چیز نماز گزار کے بدن یا لباس پر نہیں ہونی چاہیے کہ اس کی تفصیل مسئلہ 995 میں آئے گی۔
5۔ اضطرار اور مجبوری کی حالت ← → 3۔ نماز گزار کا چھوٹا لباس
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français