مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

فتووں کی کتابیں » توضیح المسائل جامع

نمازگزار کے لباس کی مشترک شرطیں ← → 5۔ اضطرار اور مجبوری کی حالت

پانچواں مقدمہ: نمازگزار کے لباس کی شرطوں کی رعایت کرنا

مسئلہ 966:نماز گزار کا لباس سات شرطیں رکھتا ہے کہ ان میں سے پانچ شرطیں مرد اور عورت میں مشترک ہیں اور دو شرط مردوں سے مخصوص ہیں:

الف: مشترک شرطیں:

1
۔ لباس یا جو چیز بھی پہنے ہے واجب مقدار میں بدن کو نماز میں چھپائے۔

2
۔ پاک ہو

3
۔ احتیاط واجب کی بنا پر مباح ہو۔

4
۔ مردار کے اجزا سے نہ بنا ہو۔

5
۔ حیوان درندہ بلکہ احتیاط واجب کی بنا پر دوسرے حرام گوشت حیوان سے بھی نہ ہو۔

ب: مردوں سے متعلق مخصوص شرطیں:

1
۔ اگر نماز گزار مرد ہے تو اس کا لباس زردوزی کا نہ ہو۔

2
۔ اگر نماز گزار مرد ہے تو اس کا لباس خالص ریشم کا نہ ہو ۔

نمازگزار کے لباس کی مشترک شرطیں ← → 5۔ اضطرار اور مجبوری کی حالت
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français