مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

فتووں کی کتابیں » توضیح المسائل جامع

دوسری مخصوص شرط: اگر نماز گزار مرد ہے تو اس کا لباس خالص ریشم کا نہ ہو ← → دوسری شرط: پاک ہو

نماز گزار کے لباس کی مخصوص شرطیں

پہلی مخصوص شرط: اگر نماز گزار مرد ہو تو اس کا لباس زردوزی (سونے سے بنا ہوا) نہ ہو۔

مسئلہ 1002: سونے کا لباس پہننا اور اسی طرح سونا اور اس کے زیوارت پہننا گرچہ ہمارے عرف میں اس کو لباس نہ کہیں۔ مثلاً سونے کی زنجیر گلے میں ڈالنا یا سونے کی انگوٹھی ہاتھ میں پہننا یا سونے کی گھڑی ہاتھ میں باندھنا مردوں کے لیے نماز اور غیر نماز میں حرام ہے اور اس میں نماز باطل ہے لیکن عورتوں کے لیے نماز اور غیر نماز میں کوئی حرج نہیں اور زیورات کے احکام کی تفصیل آئندہ ذکر ہوگی۔

مسئلہ 1003: احتیاط واجب کی بنا پر مرد کے لباس کا بٹن یا سامنے کا دانت سونے سے نہ بنا ہو، کہ یہ کام عرفاً زینت شمار کیا جاتا ہے، لیکن ایسا عمل نماز کے باطل ہونے کا سبب نہیں ہے اور اگر پیچھے کے دانتوں کو سونے سے بنائے جو عرفاً زینت شمار نہیں ہوتا تو حرج نہیں ہے۔

مسئلہ 1004: اگر کوئی مرد نہ جانتا ہو یا بھول جائے کہ اس کی انگوٹھی یا لباس سونے سے بنا ہوا ہے یا شک کرتے ہوئے اس میں نماز پڑھ لے تو اس کی نماز صحیح ہے ۔
دوسری مخصوص شرط: اگر نماز گزار مرد ہے تو اس کا لباس خالص ریشم کا نہ ہو ← → دوسری شرط: پاک ہو
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français