مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

فتووں کی کتابیں » توضیح المسائل جامع

پہلی شرط: احتیاط واجب کی بنا پر غصبی نہ ہو ← → نماز گزار کے لباس کے مستحبات اور مکروہات

چھٹا مقدمہ: مکان نماز گزار کے شرائط کی رعایت

مسئلہ 1022: نماز گزار کی جگہ کی سات شرطیں ہیں:

ا۔ احتیاط واجب کی بنا پر غصبی نہ ہو۔

2
۔ ثابت ہو اور حرکت میں نہ ہو۔

3
۔ ایسی جگہ نماز پڑھے جہاں احتمال دے رہا ہو کہ نماز کو تمام کرلے گا۔

4
۔ اُس جگہ پر واجبات کو انجام دینے کی توانائی رکھتا ہو۔

5
۔ اگر نماز گزار کی جگہ نجس ہے تو اس کے بدن یا لباس کے نجس ہونے کا سبب نہ بنے ۔

6
۔ (احتیاط واجب کی بنا پر)عورت مرد سے آگے یا اس کے برابر میں نماز نہ پڑھے ۔

7
۔ نماز گزار کی جگہ ہم سطح ہو۔
پہلی شرط: احتیاط واجب کی بنا پر غصبی نہ ہو ← → نماز گزار کے لباس کے مستحبات اور مکروہات
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français