مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

فتووں کی کتابیں » توضیح المسائل جامع

گندم ، جو، خرما اور انگور(كشمش) کی زکوٰۃ ← → چوتھی شرط: مال شخصی ہو کلّی فی الذّمہ نہ ہو

پانچویں شرط: مالک زکوٰۃ کے مال میں تصرف کرنے سے شرعاً ممنوع نہ ہو

مسئلہ 2485: اگر زكوٰۃ والا مال کسی فرد کی ملکیت میں ہو لیکن اس میں تصرف کرنے سے شرعاً ممنوع ہو تو اس پر زکوٰۃ واجب نہیں ہوگی جیسے وہ مال جو زکوٰۃ واجب ہونے سے پہلے رہن (گروی) رکھا ہو یا زکوٰۃ واجب ہونے سے پہلے وقف کر دیا گیا ہو( گرچہ وقف خاص ہو ) اس پر زکوٰۃ نہیں ہے۔[296] نیز وہ مال جس پر زکوٰۃ واجب ہونے سے پہلے حاکم شرع نے اس میں مطالبہ کرنے والوں کا حق ہونے کی وجہ سے اسے تصرف کرنے سے منع کر دیا ہو۔

مسئلہ 2486: اگر انسان شرعی نذر کرے کہ عین زكوٰۃ والے مال کو صدقہ دے تو یہ نذر مذکورہ مال سے زکوٰۃ ساقط ہونے کا سبب نہیں ہے اس بنا پر کسی دوسرے مال سے زکوٰۃ دینا واجب ہے تاکہ نذر پر عمل کرنے کے مانع نہ ہو۔

[296] البتہ موقوفہ کے ثمرات و نتائج اور درآمد چنانچہ زكوٰۃ واجب ہونے سے پہلے موقوف علیہ (جس پر وقف کیا گیا ہے) کی ملکیت میں آجائے اور دوسرے شرائط بھی موجود ہوں تو موقوف علیہ پر اس کی زكوٰۃ ادا کرنا لازم ہے۔
گندم ، جو، خرما اور انگور(كشمش) کی زکوٰۃ ← → چوتھی شرط: مال شخصی ہو کلّی فی الذّمہ نہ ہو
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français