مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

فتووں کی کتابیں » توضیح المسائل جامع

غلات چہارگانہ پر زکوٰۃ واجب ہونے کا وقت ← → گندم ، جو ، خرما اور انگور (کشمش) پر زکوٰۃ واجب ہونے کے خصوصی شرائط

دوسری شرط: مذکورہ غلات معین نصاب کی حد تک پہونچ جائے

مسئلہ 2489:گندم ، جو، خرما اور انگور(کشمش) پر اس وقت زکوٰۃ واجب ہوگی جب نصاب کی حد تک پہونچ جائیں او ر ان کا نصاب (تین سو صاع) ہے کہ کہا گیا ہے تقریباً 847 کیلو گرام ہوگا۔ [297]

مسئلہ 2490: چار غلوں میں نصاب کی مقدار (حجم یا وزن) کو معین کرنے کا معیار ان کے خشک ہونے کی صورت میں ہے اس بنا پر اگر مذکورہ غلات زکوٰۃ واجب ہونے کے وقت (کہ بعد میں آئے گا) نصاب کی حد تک پہونچ جائیں تو اس کی زکوٰۃ ادا کرنا واجب ہے لیکن اگر مذکورہ اناج مرطوب اور تر ہونے کی صورت میں نصاب کی حد تک ہو لیکن خشک ہونے کے بعد زکوٰۃ ادا کرنے کے وقت نصاب کی مقدار سے کم ہو جائے تو اس پر زکوٰۃ نہیں ہے۔

غلات چہارگانہ پر زکوٰۃ واجب ہونے کا وقت ← → گندم ، جو ، خرما اور انگور (کشمش) پر زکوٰۃ واجب ہونے کے خصوصی شرائط
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français