مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » حج

۱۱ سوال: کیا آپ کی نظر میں جدہ میقات کے محاذی ہے اور کیا وہاں سے احرام باندھا جا سکتا ہے؟
جواب: آیت اللہ سیستانی دام ظلہ کی نظر میں جدہ میقات کے محاذات سے پہلے ہے، ہاں نذر کرنے کے ذریعے وہاں سے احرام باندھا جا سکتا ہے، اور نذر کے لیٔے خاص صیغہ یا اس کے ترجمے کا زبان پے جاری کرنا ضروری ہے۔
۱۲ سوال: میری اہلیہ پر اس سال حج واجب ہو گیا ہے اور حج کے تمام وسائل فراہم ہیں مگر وہ حاملہ ہیں۔ حج کو ابھی چار مہینے باقی ہیں اور چونکہ انہیں قافلہ کے ساتھ جانا پڑے گا اور ہم میں سے کوئی ساتھ نہیں ہوگا اور یہ بھی صحیح نہیں معلوم کہ سفر ان کے یا بچے کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے، سقط کا بھی احتمال ہو سکتا ہے جبکہ داکٹر بھی واضح جواب نہیں دے رہیں ہیں تو اس صورت میں میرا کیا وظیفہ ہے؟
جواب: اگر سقط یا نقصان کا خطرہ ہو تو اس سال حج ساقط ہو جائے گا۔
۱۳ سوال: میں ایک نوکری پیشہ انسان ہوں، ایک ماہ قبل حج اور عمرہ سے مشرف ہوا ہوں، سارے اخراجات خود میں نے برداشت کیے ہیں، کیا لباس اور دوسرے چیزوں کے لیے مجھے خمس دینا چاہیے تھا؟
جواب: جو کچھ آپ نے خرچ کیا ہے اگر وہ اس سال کے خرچے میں سے تھا تو اس پر خمس واجب نہیں ہے اور سال کا آغاز نوکری کے پہلے دن سے ہوگا۔
۱۴ سوال: کیا خواتین مہر کے پیسے سے حج کر سکتی ہیں؟
جواب: اگر مہریہ کے پیسے کے ذریعے مستطیع ہے تو حج واجب ہے۔
۱۵ سوال: میں شوگر (ڈائبیٹیز) کا مریض ہوں اور انسولین کا انجیکشن لینا میرے لیے نہایت ضروری ہے، لہذا احرام کے بعد میرا کیا وظیفہ ہے؟
جواب: آپ انجیکشن لے سکتے ہیں، کوئی حرج نہیں ہے۔
۱۶ سوال: میں نے عمرہ مفردہ میں تقصیر کے وقت صرف ناخنوں کو چھوٹا کیا تھا، اب ایران آنے کے بعد معلوم ہوا کہ آپ کے فتوی کے مطابق مجھے بال بھی کٹوانا چاہیے تھا، میرا کا وظیفہ ہے؟
جواب: آپ احتیاطا اپنے بال تقصیر کی نیت سے چھوٹے کروالیں، اور اگر ممکن ہو تو بال کو منا بھیجیں۔
۱۷ سوال: کیا شوہر کو حج کرنے کے لیے بیوی کی اجازت لینا ضروری ہے؟
جواب: نہیں، ضرورت نہیں ہے۔
۱۸ سوال: خواتین کا بھووں کو گودنا (tattos) حج کے لیے کیا حکم رکھتا ہے؟
جواب: کوئی حرج نہیں ہے۔
۱۹ سوال: مسجد شجرہ سے احرام باندھنے کے بعد، نماز عشاء کے وقت مکہ مکرمہ کی طرف چھت والی گاڑیوں سے سفر کرنا مردوں کے لیے کیا حکم رکھتا ہے؟
جواب: اگر بارش نہ ہو تو کوئی حرج نہیں ہے۔
۲۰ سوال: کیا سایہ کا اطلاق رات میں بھی ہوتا ہے؟
جواب: رات میں اس کا اطلاق نہیں ہوتا، لیکن اگر بارش آرہی ہو احتیاط واجب کی بناء پر چھت والی گاڑی سے سفر نکریں۔
ایک نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français