مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » خمس

۱۱ سوال: زید دس ملیون میں ایک گھر خریدنے اور تین سال استعمال کرنے کے بعد اسے اس سے بہت زیادہ قیمت میں بیچنے کے بعد اب وہ ایک دوسرا گھر خریدنا چاہتا ہےاب اگر اس کے خمس کا دن آ جائے جبکہ وہ ابھی جگہ ڈھونڈھ نہیں سکا ہے تو اصل مال اور اس کے فائدے کے بارے میں کیا حکم ہے؟
جواب: صرف جتنا فائدہ ہوا اس کا خمس ادا کرے گا۔
۱۲ سوال: ایسا سونار جس کے پاس کافی تعداد میں سونے کے سکے ہوں، زکات کے بارے میں اس کا کیا وظیفہ ہے؟
جواب: اس پر زکات تو نہیں ہے مگر اس کا خمس واجب ہے۔
۱۳ سوال: پندرہ سال پہلے میرے والد نے ایک گھر خریدا تھا جس کا خمس بارہ لاکھ تومان بنا تھا اب اگر وہ خمس دینا چاہیں تو کس طرح دیں گے موجودہ قیمت پر جو بڑھ چکی ہے یا اسی قیمت پر؟ وہ نمازیں جو اس گھر پڑھیں ہیں ان کا کیا حکم ہے؟
جواب: اگر اس پیسے پے خمس واجب ہو گیا تھا تو جتنا واجب ہوا تھا اتنا ہی دینا پڑے گا اور نمازیں صحیح ہیں۔
۱۴ سوال: خمس کا دن کس طرح بدلا جا سکتا ہے؟
جواب: اپنی تاریخ خمس سے پہلے خمس دے دیں اور پھر ہر سال اسی تاریخ پے خمس دیں۔
۱۵ سوال: ایسے لباس میں پڑھی گئی نماز، جس کا خمس دیا گیا ہو اور ہمیں معلوم نہ ہو کہ اس کا خمس دیا گیا ہے، کا کیا حکم ہے؟
جواب: اس صورت میں نماز صحیح ہے۔
۱۶ سوال: کیا استعمال میں آنے والی اشیاء اور مال جو قسط پر ملا ہو اس پر خمس واجب ہے؟
جواب: جس مقدار میں قسط ادا کر دیا ہے اور اصل پیسہ یا سامان موجود ہو اور ضرورت میں استعمال بھی نہ ہوا ہو تو اس مقدار کا خمس واجب ہے۔
۱۷ سوال: کیا اسٹوڈینٹ کو یونیورسٹی یا کسی ادارے کی طرف سے ملنے والے شادی کے تحفے پر خمس واجب ہے جبکہ وہ شروع میں ایڈمیشن کے وقت فیس دیتا ہے؟
جواب: اگر وہ ایک سال استعمال نہ ہو تو اس پر خمس واجب ہے۔
۱۸ سوال: کیا مراجع تقلید کے شہریہ پر خمس واجب ہے؟
جواب: شہریہ طلاب کو ان کی ملکیت کے طور پر ملتا ہے، لہذا اگر ایک سال تک بچ جائے تو اس پر خمس واجب ہے۔
۱۹ سوال: میں نے اس سال کی ساری آمدنی سات عدد موبائل کے رجسٹریشن میں لگا دی ہے لیکن مبایل اگلے سال دیئے جائیں گے، میں ان کو بیچ کر فائدہ حاصل کرنا چاہتا ہوں کیا خمس میں کوئی مشکل پیش آئے گی؟
جواب: جو پیسے آپ نے رجسٹریشن میں لگائیں ہیں ان کا خمس نکالیں۔
۲۰ سوال: میں نے حج کے لیے رجسٹریشن فیس جمع کی ہے کیا ایک سال گذر جانے کے بعد اس پر خمس واجب ہوگا؟
جواب: خمس واجب ہے۔
ایک نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français