مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » خمس

۲۱ سوال: میں نے پچھلے سال کچھ سونا خریدا ہے اور اسے اپنی ماں کو پہننے کو دیا ہے اس وعدہ کے ساتھ کہ جب مجھے ضرورت ہوگی وہ مجھے واپس دیں گی، میں ابھی اپنے والد کی کفالت میں ہوں اور یہ سب ھدیے ہیں کیا ان پر خمس ہے؟
جواب: ان پر خمس واجب ہے۔
۲۲ سوال: ایسے رشتے داروں میں اٹھنے بیٹھنے کا کیا حکم ہے جو خمس نہیں دیتے؟
جواب: کوئی حرج نہیں ہے۔
۲۳ سوال: بینک فکس ڈپازٹ والوں کو پچاس لاکھ تومان گھر کے لیے قرض دیتا ہے: ۱۔ بینک صرف فکس ڈپازٹ والوں کو قرض دیتا ہے۔ میں نے پچیس لاکھ تومان فکس کیٔے ہیں تا کہ قرض لے سکوں اور گھر خرید سکوں، میرا سوال یہ ہےکہ سال گذرنےکے بعد اس پچیس لاکھ فکس پر خمس واجب ہوگا یا نہیں؟
جواب: خمس ہے۔
۲۴ سوال: کیا گاڑی اور موبائل خریدنا سال کے اخراجات میں شمار ہو سکتا ہے؟
جواب: اگر ضرورت ہو تو سال کے اخراجات میں شمار ہوگا۔
۲۵ سوال: ایسا انسان جس کا خرچ کوئی اور دیتا ہو اگر وہ یہ جانتا ہو یا شک کرے کہ وہ خمس دیتا ہے یا نہیں تو کیا اس پیسے کا خمس اسے دینا چاہیے؟
جواب: ضروری نہیں ہے۔
۲۶ سوال: ایسا شخص جس کی کوئی مستقل آمدنی نہیں ہے بس کبھی کبھار پڑھا کے یا اس طرح کے دوسرے ذریعوں سے کچھ کما لیتا ہے، کیا اسے خمس دینے کی تاریخ معین کرنے چاہیے اور ایسا ہونے کی صورت میں جس دن اسے پہلی بار پیسا ملا تھا اس دن کو اپنا خمس کا دن معین کر ے؟
جواب: اگر اس کے کام کی آمدنی پورے سال کے خرچے کے بہ نسبت مقدار قابل توجہ ہو مثلا ۲۵ پرسنٹ ہو تو واجب ہے کہ خمس کی تاریخ معین کرے، اور اگر شک کرے کہ مقدار قابل توجہ ہے یا نہیں تو کام کرنے والے اور کام نہ کرنے والے کے احکام میں احتیاط کرے، اور جس دن سے کام شروع کیا ہے وہی اس کے خمس کی تاریخ ہے۔
۲۷ سوال: اگر انسان مہمان کے طور پر کسی کے گھر جائے اور جانتا یا گمان کرتا ہو کہ وہ خمس نہیں دیتا تو کیا اس کے گھر میں کھانا، وضو کرنا اور دوسرے کام انجام دینا صحیح ہے؟ کیا اس کے لیے ضروری ہے کہ جو کچھ اس نے کھایا ہے اسکا خمس دے؟
جواب: ان سب چیزوں کے استعمال میں کوئی حرج نہیں ہے اور اس کے ذمہ کچھ نہیں ہے۔
۲۸ سوال: اگر اپنے کام اور شخصی استعمال کے لیے کوئی چیز خریدے، جیسے موبائل یا گاڑی تو کیا اس پر خمس ہے؟ اور اگر اپنے شغل کے لیے گاڑی خریدے اور اسے اپنے ذاتی کاموں میں بھی استعمال کرے تو کیا اس پر خمس ہے؟
جواب: اگر صرف شغل کی ضرورت کے لیے ہو تو اس پر خمس ہے چاہے وہ اسے ذاتی کاموں میں بھی استعمال کرے، اگر صرف ذاتی استعمال کے لیے ضرورت ہو تو اس پر خمس نہیں ہے۔
۲۹ سوال: کیا خمس کو مرجع تقلید کے علاوہ کسی کو دیا جا سکتا ہے؟
جواب: خمس کے دو حصے ہیں نصف سہم سادات جو آپ خود مستحق کو دے سکتے ہیں، اور نصف سہم امام علیہ السلام ہے جسے اپنے مرجع یا اس کے وکیل کو دیں۔
۳۰ سوال: کیا تحفوں پر خمس ہے؟
جواب: اگر خمس کی تاریخ تک استعمال نہ ہو تو خمس واجب ہے۔
ایک نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français