مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » خمس

۳۱ سوال: شادی اور بیٹی کے جہیز کے لیے آہستہ آہستہ پیسہ اکٹھا کیٔے ہوئے پیسے پر خمس ہے یا نہیں؟
جواب: اس پر خمس واجب ہے، لیکن اگر معمول ایسا ہو کہ خود جہیز کا سامان متعدد سالوں میں آہستہ آہستہ مہیہ کرے اور ایسا نہ کرنا اس کی شان کے خلاف ہو گر چہ اس جہت سے ہو کہ اپنے وقت پر مہیہ نہ کرسکتا تو ہر سال اپنی شان کے مطابق مقدار میں جہیز کے لیٔے سامان خرید سکتا ہے اور اگر شان سے زیادہ خریدے اور اس پر خمس کی تاریخ گذر جاۓ تو اس زیادہ پر خمس واجب ہے۔
۳۲ سوال: کیا حج میں خمس صرف احرام کے لباس پر واجب ہے یا حج میں استعمال ہونے والے دوسرے لباس اور وسائل پے بھی واجب ہے؟
جواب: اگر احرام کا لباس پچھلے سال خریدا اور اسے استعمال نہ کیا ہو تو اس کا خمس دینا ضروری ہے اسی طرح سے دوسری چیزیں بھی ہیں۔
۳۳ سوال: میں نے ایک سال پہلے کچھ کتابیں خریدی تھیں مگر ان سے استفادہ نہیں کر سکا کیا ان کا خمس دینا واجب ہے؟
جواب: ان کی موجودہ قیمت کا خمس دینا لازم ہے۔
۳۴ سوال: اگر کچھ لوگ پاٹنرشب میں گھر خریدیں اور اس کو کرائے پر دے دیں جبکہ وہ اکیلے گھر نہیں خرید سکتے ہوں تو کیا اس پیسے پر جو سب نے دیا ہے، خمس واجب ہے۔
جواب: سب کے اوپر اپنے حصہ کا خمس واجب ہے۔
۳۵ سوال: میرے پاس پہلے کچھ پیسے تھے مگر اب میں شک کرتا ہوں کہ اس پر خمس واجب تھا یا نہیں؟ اب میں نے کام کےلیٔے کسی سے پیسے ادھار لیے ہیں، میں یہ جاننا چاہ رہا تھا کہ کیا میں اس پیسے سے پہلے والا خمس ادا کروں یا یہ کہ شک کی پرواہ نہ کروں؟
جواب: احتیاط واجب کی بناء پر آپ کو چاہیے کہ آپ مجتہد یا اس کے وکیل سے مل کر مصالحت کریں اور احتمال کی بنیاد پر خمس ادا کریں، مثلا اگر احتمال پچاس فی صد ہے تو آدھا خمس ادا کریں۔
۳۶ سوال: میں ایک ایسی عورت ہوں جس کی کوئی آمدنی نہیں ہے۔ دو ملیون تومان مجھے میراث میں ملے ہیں جو میں نے کام میں لگا دیئے ہیں کیا اس پیسے پر خمس ہے؟
جواب: اس میں خمس نہیں ہے۔
۳۷ سوال: ایک شخص سفر، قربانی، تحفوں اور حج کے دوسرے اخراجات کے لیے پیسے اپنے ساتھ لے گیا ہے اس سفر میں اس کے خمس کی تاریخ آ جائے تو کیا اس کا خمس دینا ضروری ہے یا وہ سال کے اخراجات میں حساب ہو جائے گا؟
جواب: اس میں سے خمس دے گا۔
۳۸ سوال: اگر کوئی عمرہ یا مستحب حج کے لیے پیسہ دے کر رجسٹریشن کرائے اور ایک سال کے بعد یا اس سے پہلے اس کا انتقال ہو جائے تو کیا ورثاء پر اس کا خمس واجب ہے؟
جواب: اگر مرنے والا خمس دیا کرتا تھا تو اس مال کا خمس دینا واجب ہے۔
۳۹ سوال: کیا رہن میں دیئے جانے والے مال پر خمس ہے؟ کرایہ دار سے لینے والے پیسے پر خمس کا کیا حکم ہے؟
جواب: خمس واجب ہے، لیکن اگر نقد خمس دینے سے زیادہ سختی میں پڑ رہا ہو تو اپنے خمس کی مقدار کو معین کرکے اسی سایت پے مصالحہ کرسکتا ہے، اور پھر آہستہ آہستہ بغیر سھل انگاری کے ادا کریں۔
۴۰ سوال: خمس کی تاریخ میں دکان میں موجود سامان کی قیمت متعین کرنا دشوار ہے کیا اندازا حساب کر سکتا ہے یا مصالحہ لازم ہے؟
جواب: یقینی مقدار کو حساب کریں اور مشکوک مقدار کو آقا کے وکیل سے مصالحہ کریں۔
ایک نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français