مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » ڈاڑھی

۱ سوال: اگر ڈاڑھی رکھنے میں ضرر یاخطرہ ہو تو کیا اس کا مونڈنا جایز ہے؟
جواب: اگر ایسے ضرر یا حرج کا باعث ہو جو معمولا غیر قابل تحمل ہو تو جایز ہے۔
۲ سوال: داڑھی مونڈنے کا کیا حکم ہے اور کیا کسی دوسرے مرجع پر عدول کیا جا سکتا ہے؟
جواب: احتیاط واجب کی بنا پر جایز نہیں ہے، اور آیت ا۔۔۔ سیستانی اس مسألہ میں رجوع کی اجازت نہیں دیتے۔
۳ سوال: فرینچ کٹ داڑھی رکھنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: احتیاط واجب کی بناء پر جایز نہیں ہے۔
۴ سوال: کیا موزر مشین سے داڑھی بنانے میں کوئی حرج ہے؟
جواب: اگر اس حد تک ہو کہ عرف میں اسے داڑھی کہا جا سکے تو کوئی حرج نہیں ہے۔
۵ سوال: کیا والدین اپنی اولاد کو گانے سننے اور داڑھی مونڈنے سے روک سکتے ہیں؟
جواب: ہاں وہ ایسا کر سکتے ہیں۔
۶ سوال: میں ایک جوان ہوں میرے چہرے پر ہلکی سی داڑھی آ چکی ہے کیا اسے داڑھی کی مشین کے سب سے کم نمبر سے چھوٹا کرنا جایز ہے؟
جواب: اسے اس حد تک چھوٹا کیا جا سکتا ہے کہ عرف میں اسے داڑھی کہا جا سکے۔
۷ سوال: یوروپ کی بعض کمپنیاں سرویس دینے کے لیے کبھی کبھی امتیازی سلوک کرتی ہیں اور داڑھی منڈنے کو ترجیح دیتی ہیں، کیا ایسی کمپنی میں سرویس کے لیے داڑھی منڈائی جا سکتی ہے؟
جواب: بنا بر احتیاط واجب جایز نہیں ہے۔
ایک نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français