مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » ذبح

۱۱ سوال: خوارج کے ذبیحہ کا کیا حکم ہے؟
جواب: اگر اہل بیت علیہم السلام سے اپنی دشمنی کا اظہار کرتے ہوں تو ان کا ذبیحہ حرام ہے۔
۱۲ سوال: کیا ذبح کرنے والے کا مرد ہونا ضروری ہے؟
جواب: ضروری نہیں ہے۔
۱۳ سوال: کیا ذبح کرنے والے کا بالغ ہونا ضروری ہے؟
جواب: اگر ممیز ہو اور ذبح شرعی کو انجام دے سکتا ہو تو کافی ہے۔
۱۴ سوال: کیا ذبح کرنے والے کا عاقل ہونا ضروری ہے؟
جواب: اگر ممیز ہو اور ذبح شرعی کو انجام دے سکتا ہو تو کافی ہے۔
۱۵ سوال: اگر چاقو دو دستہ والا ہو اور دو لوگ اسے پکڑ کر ذبح کریں تو کیا کسی ایک کا یا دونوں کا نصف نصف اللہ کا نام لینا کافی ہے یا نہیں؟
جواب: حرج نہیں ہے لیکن دونوں کے لیے اللہ کا نام لینا ضروری ہے۔
۱۶ سوال: کیا ذبح شرعی کے لیے چاروں رگوں کا کاٹنا ضروری ہے یا صرف حلقوم کاٹنا کافی ہے؟
جواب: چاروں رگوں کا کاٹنا ضروری ہے، احتیاط واجب کی بناء پر صرف حلقوم کا کاٹنا کافی نہیں ہے۔
۱۷ سوال: اگر ذبح کے بعد بندوق سے حیوان کے مغز پر مارا جائے تو کیا وہ حلال رہے گا؟
جواب: حلال ہے۔
۱۸ سوال: کیا تسمیہ عربی کے علاوہ کسی اور زبان میں کافی ہے؟
جواب: ہاں کافی ہے۔
۱۹ سوال: کیا تسمیہ میں اللہ کا نام لینا کافی ہے؟
جواب: ہاں کافی ہے۔
۲۰ سوال: آج کل کی جدید مشینیں جنہیں ایک شخص بٹن دبا کر چلاتا ہے، اگر بجلی کٹ جانے کے سبب میشن بند ہو جائے اور بجلی آنے کے بعد دوبارہ چلنے لگے اور تیار جانوروں کو ذبح کرنے لگے تو کیا وہ ذبح صحیح ہوگا؟
جواب: نہیں، ذبح صحیح نہیں ہوگا۔
ایک نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français