مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » ذبح

۲۱ سوال: پوری طرح سے آٹومیٹک مشین سے ذبح کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: اگر وہ شخص جو مشین کا بٹن دبا رہا ہے جب تک مشین چل رہی ہے مکرر خدا کا نام زبان پر جاری کرتا رہے تو کافی ہے اور اگر شک کرے کے اس عمل کے بعد صحیح ذبح ہوا یا نہیں تو پاک اور حلال ہے۔
۲۲ سوال: ذبح ہونے والے حیوان کے شکم کے جنین کی حلیت کے کیا شرایط ہیں؟
جواب: ۱۔ تمام الخلقۃ ہونا چاہیے۔
۲۔ ماں کے ذبح سے پہلے مر نہ گیا ہو۔
۳۔ ذبح کے بعد ماں کا پیٹ چاک کرنے اور اسے باہر نکالنے میں سستی نہ کی گئی ہو، اگر سستی کی وجہ سے مر جائے تو حرام ہے۔
۲۳ سوال: ٹیپ ریکارڈ سے بسم اللہ کا کیا حکم ہے؟
جواب: کافی نہیں ہے۔
۲۴ سوال: کیا ذبح اور بسم اللہ کہنے کا کام دو الگ الگ لوگ انجام دے سکتے ہیں اس طرح کہ ایک ذبح کرے اور دوسرا بسم اللہ پڑھے؟
جواب: صحیح نہیں ہے۔
۲۵ سوال: ذبح کے وقت ذبح کرنے والے کے لیے رو بقبلہ ہونا ضروری ہے؟
جواب: ضروری نہیں ہے۔
۲۶ سوال: کیا ذبح کرنے کا آلہ لوہے کا ہونا ضروری ہے یا کسی بھی تیز دھات سے ذبح کیا جا سکتا ہے؟
جواب: امکان کی صورت میں لوہے کا ہونا ضروری ہے، اور اسٹیل کے چاقو سے بنا بر احتیاط واجب کافی نہیں ہے۔
۲۷ سوال: سعودی عربیہ کی حکومت نے قربانی کی جگہ کو منی سے مشعر کی طرف منتقل کر دیا ہے، آپ کا کیا حکم ہے کیا حاجی اس دن (عید قربان) سعودی کے علاوہ اپنے گھر میں حج کی نیت سے قربانی کر سکتا ہے؟
جواب: ذبح کے موجودہ مکان پر قربانی کرنا کافی ہے۔
۲۸ سوال: فرانس کی بعض بڑی سوپر مارکیٹس میں حلال گوشت کے لیے ایک مخصوص حصہ ہوتا ہے، جو پیک ہوتا ہے اور جس پر پیریس کی بڑی مسجد کی تائیدی مہر لگی ہوتی ہے، کیا اس گوشت سے استفادہ کیا جا سکتا ہے؟
جواب: اس لکھے ہوئے کے صحیح ہونے کا یقین ہونا ضروری ہے یا یہ کہ بیچنے والا مسلمان ہو اور وہ اس کے تذکیہ شدہ ہونے کا اطمینان کر چکا ہو۔
۲۹ سوال: کیا مرغ کو بغیر بسم اللہ اور رو بقبلہ کیے ذبح کیا جا سکتا ہے؟
جواب: بسم اللہ اور رو بقبلہ کرکے ذبح کرنا واجب ہے۔
۳۰ سوال: رسٹورینٹ میں غیر اسلامی طریقے سے ذبح شدہ گوشت کی غذا بیچنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: اگر احتمال تاثیر دے رہا ہو تو کھانے واکے کو بتانا ضروری ہے۔
ایک نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français