مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » زینت

۳۱ سوال: اگر ہاتھ اور چہرہ کو مصنوعی طور پر پیتل (برونز) کے رنگ کا کر لیا جائے تو وضو کیا حکم ہوگا؟ کیا ایسا کرنا گناہ اور حرام ہے؟
جواب: وضو صحیح ہے اور ایسا کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
۳۲ سوال: عورتوں کے لیے ابرو لگوانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: ابرو لگوانا وضو و غسل کے لیٔے اشکال رکھتا ہے ، مگر خالکوبی و ٹٹو بنانے میں کوئی حرج نہیں ہے،لیکن دونوں صورتوں میں اگر عرف میں زینت شمار ہو تو نا محرم سے چھپانا واجب ہے۔
۳۳ سوال: مردوں کے لیے سونے کے پرزے یا پٹہ والی گھڑی پہننے اور اس کے ساتھ نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: اگر داخلی پرزے ہوں تو حرج نہیں ہےلیکن ظاہری پرزے جیسے سویٔی ہو تو بنا بر احتیاط واجب جایز نہیں ہے لیکن نماز کو باطل نہیں کرتا، اور سونے کے پٹہ والی گھڑی پہننا اور اس کے ساتھ نماز پڑھنا جایز نہیں ہے۔
۳۴ سوال: کیا لڑکیاں ہلکا سا میکپ اور خوبصورتی کے لیے پاوڈر لگا سکتی ہیں تا کہ عورتوں کی محفل میں منفرد اور خوبصورت معلوم ہوں اور ان کے لیے رشتہ مل سکے کیا ایسا کرنا عیب پوشی میں شمار ہوگا؟
جواب: اس طرح میکپ کرنا جایز ہے اور اس کا شمار عیب پوشی میں نہیں ہوتا۔
۳۵ سوال: چہرہ نہ چھپانے والی عورت، کیا چہرہ اور ابرو کے بال بنوا اور ہلکہ طبیعی پاوڈر چہرہ پر لگا سکتی ہے؟
جواب: چہرہ کے بال صاف کرنے یا ابرو باریک کرنے کے بعد چہرہ کھلا رکھنے میں کوئی حرج نہیں ہے مگر اس شرط کے ساتھ کہ حرام میں پڑنے کا خوف نہ ہو اور چہرہ نہ چھپانا نا محرم کی توجہ حاصل کرنے کی غرض سے نہ ہو، لیکن پاوڈر لگانے اور میکپ کرنے کے بعد چہرہ چھپانا واجب ہے۔
۳۶ سوال: عورتوں کے لیے فیشن کی انگوٹھیاں، بریسلیٹ اور ہار آرایش کے طور پر استعمال کرنا حلال ہے یا حرام؟
جواب: ان کا پہننا تو حلال ہے مگر ان چیزوں کا نا محرم سے چھپانا واجب ہے، ہاں انگوٹھی و کڑے کا اس شرط کے ساتھ چھپانا لازم نہیں ہے کہ وہ حرام میں پڑنے کے خوف یا نامحرم کی توجہ حاصل کرنے کا سبب نہ بن رہا ہو، اور کڑے میں کلایٔی ظاہر نہ ہو۔
۳۷ سوال: اگر میکپ اس طرح سے کیا جائے کہ ظاہر نہ ہو اور طبیعی معلوم ہو تو کیا پھر بھی چہرہ چھپانا واجب ہے؟
جواب: اگر زینت اور میکپ شمار نہ ہو تو چہرہ چھپانا لازم نہیں ہے۔
ایک نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français