مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » شادی

۱۱ سوال: ہاشمیہ کا غیر ہاشمیہ سے عقد کرنا کیسا ہے؟ بعض لوگ کہتے ہیں یہ عقد حرام ہے چونکہ سادات کی توہین کا سبب ہے، کیا یہ بات شرعی اعتبار سے صحیح ہے؟
جواب: اس شادی میں کوئی حرج نہیں ہے۔
۱۲ سوال: ایک مرد نے ایک ایسی عورت سے شادی کی ہے جس کی پہلے شوہر سے ایک بیٹی ہے کچھ دن کے بعد وہ شخص اپنی بیوی کی بیٹی سے زنا کرتا ہے، کیا اسکی بیوی جو اس کی بیٹی کی ماں ہے اس پر حرام ہو جائے گی؟
جواب: حرام نہیں ہوگی۔
۱۳ سوال: کیا سیدانی سے شادی کے بعد دوسری شادی کرنا جایز ہے؟
جواب: جایز ہے۔
۱۴ سوال: اگر لڑکی لڑکا شادی کرنا چاہتے ہوں لیکن شادی سے پہلے ایک دوسرے کو جاننے اور سمجھنے کے لیے عقد موقت کرنا چاہتے ہوں لیکن لڑکی کا باپ اس بات پور راضی نہ ہو تو کیا لڑکی لڑکا باپ کی مرضی کا بغیر عقد موقت کر سکتے ہیں؟
جواب: باپ یا دادا کی اجازت کے بغیر باکرہ (کنواری) لڑکی سے عقد باطل ہے گر چہ بنا بر احتیاط واجب لڑکی اپنے امور میں مستقل ہو۔
۱۵ سوال: کیا سالی سے شادی کی جا سکتی ہے یا نہیں؟
جواب: دو بہنوں سے ایک وقت میں شادی کرنا جایز نہیں ہے، ہاں بیوی کی موت، طلاق یا رجوع کی مدت ختم ہو جانےکے بعد اس کی بہن سے شادی کی جا سکتی ہے۔
۱۶ سوال: شادی کے وقت میرے شوھر کو میری سرویس (اسکول ٹیچر) پر اعتراض نہین تھا مگر اب وہ اعتراض کرتے ہیں، میرا کیا وظیفہ ہے؟
جواب: اس صورت میں انہیں منع کرنے کا حق نہیں ہے۔
۱۷ سوال: اھل کتاب سے شادی کی کیا شرط ہے؟
جواب: احتیاط واجب کی بناء پر اھل کتاب سے ازدواج دایم کرنا جایز نہیں ہے۔
۱۸ سوال: اگر کوئی لڑکی کام کرتی ہو اور اس کی مستقل آمدنی ہو، صرف باپ کے گھر میں رہتی ہو، بالغ و عاقل اور رشیدہ ہو تو کیا اسے شادی کے لیے باپ کی اجازت ضروری ہے؟
جواب: ہاں، احتیاط واجب کی بناء پر باپ کی اجازت ضروری ہے۔
۱۹ سوال: کسی نامحرم لڑکی کے ساتھ سالم رابطہ رکھنا کیسا یے جبکہ وہ شادی کا قصد رکھتےہیں۔ کیا باپ کی اجازت ضروری ہے؟
جواب: اگر حرام میں ہڑنےکا خوف و لو آہستہ آہستہ ہی کیوں نہ ہو تو حرام ہے اور اسی طرح مزاق اور غیر اخلاقی باتوں میں وارد ہونا حرام اور شادی کے لیٔے باپ یا دادا کی اجازت ضروری ہے، گر چہ احتیاط واجب کی بنا پر لڑکی اپنے امور میں مستقل ہو۔
۲۰ سوال: اسلام میں متعہ کی مدت کس قدر ہے؟
جواب: جس مقدار پر بھی دونوں راضی ہوں، ہاں دونوں کی احتمالی عمر سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔
ایک نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français