مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » شادی

۲۱ سوال: شادی سے پہلے کیا صیغہ محرمیت کا پڑھا جانا ضروری ہے؟
جواب: شروع میں عقد موقت پڑھ سکتے ہیں ہاں اگر اس کی مدت ختم نہ ہو یا شوھر باقی مدت کو نہ بخشے تو دوسرا عقد صحیح نہیں ہوگا۔
۲۲ سوال: بدکار عورت سے شادی کا کیا حکم ہے؟
جواب: احتیاط واجب کی بناء پر اس کے توبہ کرنے سے پہلے اس سے شادی نہ کرے۔
۲۳ سوال: کیا ایڈس نکاح کے فسخ کا سبب ہو سکتا ہے؟
جواب: فسخ کا سبب نہیں ہو سکتا لیکن اگر مرد ایڈس میں مبتلا ہو گیا ہے اور اس وجہ سے اپنی زوجہ سے ہم بستری نہیں کر سکتا تو اگر عورت تحمل نہ کر سکتی ہو اور حرام میں پڑنے کا خوف ہو احتیاط واجب کی بناء پر اگر وہ طلاق چاہے تو اسے طلاق دینا ضروری ہے اور اگر عورت کو بالکل ہی چھوڑ دے اور اس کو طلاق نہ دے اور نہ اس کے پاس جائے تو وہ حاکم شرع سے طلاق کیلیۓ درخواست کر سکتی ہے۔
۲۴ سوال: بہن نے اپنے چھوٹے بھائی کو دودھ پلایا ہے۔ کیا اس کا بیٹا اس کے بھائی کی بیٹی سے شادی کر سکتا ہے؟
جواب: نہیں، وہ شادی نہیں کر سکتے۔
۲۵ سوال: وہ لڑکی جس نے زنا سے اپنی بکارت زائل کر لی ہے کیا ولی کی اجازت کے بغیر شادی کر سکتی ہے؟
جواب: نہیں۔
۲۶ سوال: لواط کرنے والا شخص، جس سے لواط کیا ہے اس کی بہن سے شادی کر سکتا ہے؟
جواب: اگر دخول کیا ہے اور دخول کے وقت لواط کرنے والا بالغ اور جس سے لواط کیا ہے نابالغ تھا تو اس صورت میں جس سے لواط کیا ہے اس کی بہن لواط کرنے والے پر حرام ہے اور اگر لواط کرنے والا نابالغ تھا تو یہ حکم احتیاط واجب کی بنا پر ہے۔
۲۷ سوال: اگر کوئی شخص کسی سے متعہ اور دخول کرنے کے بعد، اس سے دائمی شادی کرنا چاہے تو کیا اسے متعہ ختم کرنا پڑے گا اور کیا عقد دائم سے پہلے اس عورت کو عدت گزارنا پڑے گا؟
جواب: عدت ضروری نہیں ہے اور عقد متعہ کو ختم نہیں کیا جا سکتا بلکہ اگر وقت باقی ہے تو مرد اسے عورت کو مدت بخش دے گا۔
۲۸ سوال: ایک عورت زید سے شادی کرتی ہے اور عقد میں یہ شرط کرتی ہے کہ زید دوسری شادی نہیں کرے گا، کیا یہ شرط شرعی ہے اور اس پر عمل ہونا چاہیٔے؟
جواب: اگر عقد میں یہ شرط کی گئی تھی تو شوھر کے لیٔے اس پر عمل کرنا ضروری ہے۔
۲۹ سوال: میرا ایک بھائی ہے جس نے بچپن میں میرے خالہ زاد بھاییٔ کے ساتھ میری ماں کا متواتر ایک ھفتہ دودھ پیا ہے، میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ میرا خالہ زاد کس کس کے ساتھ محرم ہے؟ اور کیا وہ میری بھانجی کے ساتھ شادی کر سکتا ہے؟
جواب: آپ کی خالہ کا بیٹا آپ کے سارے بھائیوں بہنوں کا محرم ہے، آپ کی بھانجی سے اس کی شادی حرام ہے کیونکہ وہ اس کا رضائی (دودھ شریک) ماموں ہے۔
۳۰ سوال: لڑکی کس عمر میں باپ کی مرضی کے بغیر شادی کر سکتی ہے؟ باپ کی مرضی کے بغیر وہ کس طرح سے اور کن حالات میں شادی کر سکتی ہے؟
جواب: عمر کے کسی بھی حصے اور کسی بھی حالت میں، حتی اگر وہ مستقل زندگی گزارتی ہو، احتیاط واجب کی بناء پر شادی کے لیے باپ یا دادا کی اجازت ہونا ضروری ہے۔
ایک نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français