مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » شادی

۳۱ سوال: کیا ایسی عورت سے شادی کر سکتا ہے جس سے متعہ اور ہمبستری کر چکا ہو جبکہ اسے خبر نہ ہو کہ وہ شادی شدہ ہے؟
جواب: احتیاط واجب کی بناء پر وہ عورت ایسے شخص پر ہمیشہ کے لیے حرام ہو چکی ہے، یعنی اس سے کھبی بھی شادی نہیں کر سکتا۔
۳۲ سوال: کیا غیر عرب کے لیے عربی میں صیغہ عقد پڑھنا کافی ہے؟ جبکہ وہ کلمات کے معنی نہیں جانتے اور انہیں اس بات کا علم نہیں ہوتا کہ حقیقت میں صیغے جاری کرنے کا مقصد شادی کے بندھن میں باندھنا ہے؟ اور کیا صیغئہ عقد کو عربی کے علاوہ کسی زبان میں نہیں پڑھا جا سکتا؟
جواب: اجمالی طور پر صیغے کے معنا کو جاننا کافی ہے اور احتیاط لازم کی بناء پر کسی دوسری زبان میں اگر عربی میں پڑھ سکتا ہو جایز نہیں ہے۔
۳۳ سوال: کیا عورت عدت میں شادی کر سکتی ہے؟
جواب: عدت میں شادی کرنا جایز نہیں ہے، اور اگر جانتے ہوۓ ایسا کرے تو اس پے حرام ابد (ہمیشہ کیلیٔے) ہو جاۓ گی گر چہ ہمبستری نہ کی ہو اور اگر جاہل ہو کے حرام ہے یا جاہل ہو کے عدت میں ہے اور عقد پڑھے تو باطل ہے پس اگر ہمبستری نہ کیا ہو تو شادی کر سکتا ہے اور اگر ہمستری کی ہو تو حرام ابد ہے گر چہ جاہل رہا ہو۔
ایک نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français