مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » کھانا پینا

۱۱ سوال: اکثر کیپسول پر لکھا ہوتا ہے کہ اس میں ژلاتین ملاہ ہوا ہے، اس بات کے مد نظر کہ ان میں سے اکثر بیرون ملک میں بنائی جاتی ہیں، ان کے کھانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: اگر ان کے نجس ہونے کا یقین نہ ہو تو کوئی حرج نہیں ہے۔
۱۲ سوال: کسی خارجی رسٹورینٹ سے مچھلی یا تلا ہوا آلو کھانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: اگر آلو کے نجس ہونے کا یقین نہ ہو تو اس کے کھانے میں کوئی حرج نہیں ہے، اسی طرح مچھلی اگر اس کے زندہ پانی سے پکڑنے اور چھلکے دار ہونے کا یقین ہو تو اس کا کھانا بھی جایز ہے۔
۱۳ سوال: اگر کوئی مسلمان مشکوک ہو کہ وہ تذکیہ شدہ گوشت کھاتا ہے یا نہیں تو اس کے گھر پر کھانا کھانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: اس کے یہاں کھانا اور گوشت کھانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
۱۴ سوال: کیا طبی الکہل کھانا جایز ہے؟ اگر دوا کے طور پر نہ ہو اور اس سے مست بھی نہ ہو تو کیا حکم ہے؟
جواب: اگر اس کا زیادہ پینا مستی اور نشہ کا سبب ہو تو کم پینا بھی جایز نہیں ہے۔
۱۵ سوال: میں انگلستان میں پڑھتا ہوں، اس علاقہ میں کسی بھی حلال گوشت یا مسلمان قصابی کا وجود نہیں ہے تو کیا اس صورت میں،میں اپنی یونیورسٹی کے کینٹین کے مرغ اور گائے کے گوشت کھا سکتا ہوں؟
جواب: جایز نہیں ہے، آپ چھلکے دار مچھلی سے کام چلا سکتے ہیں۔
۱۶ سوال: عیسائی سے کھانا (آلو یا پکے ہوئے چاول) خریدنا حلال ہے یا حرام؟
جواب: حلال ہے۔
۱۷ سوال: بعض مٹھائیاں بنانے میں الکہلی مشروبات کا استعمال کیا جاتا ہے تو کیا وہ الکہل ان میں استحالہ کا حکم نہیں رکھتا؟ اور بعض سرخ کی جانے غذاوں میں انہیں سرخ کرنے کے لیے بھی شراب کا استعمال کیا جاتا ہے، ان کا کیا حکم ہے؟
جواب: ایسی مٹھائیوں اور غذاوں کا استعمال کرنا جایز نہیں ہے۔
۱۸ سوال: یہاں بہت سی کھانے پینے کی اشیاء میں حیوانی ژلاتین استعمال ہوتی ہے جو غیر تذکیہ شدہ حیوان سے حاصل کی جاتی ہے، کیا کھائی جانے والی ان اشیاء کا استعمال کرنا حرام ہے؟
جواب: اگر آپ کو یقین ہو کہ اس میں غیر تذکیہ شدہ حیوان کے اجزاء ملے ہیں تو اس کا کھانا جایز نہیں ہے۔
۱۹ سوال: ایران کے کارخانوں میں بننے والے ماء الشعیر (آپ جو) کا کیا حکم ہے کیا اس کا پینا جایز ہے؟
جواب: جایز ہے۔
۲۰ سوال: غیر اسلامی ممالک کی چاکلیٹ اور اس جیسی دوسری چیزیں کھانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: اگر نجس ہونے کا یقین نہیں ہے تو حرج نہیں ہے۔
ایک نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français