مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » کھانا پینا

۲۱ سوال: میں ڈینمارک میں رہتا ہوں، یہاں میری پیتزا کی دکان ہے، ہمیں یہاں والوں کے لیے سور کا گوشت بنانا پڑتا ہے، شرعی لحاظ سے اس کا کیا حکم ہے؟
جواب: سور کا گوشت بیچنا حرام ہے اور احتیاط واجب کی بناء پر کھانے کے لیے سور کا گوشت پیش کرنا بھی جایز نہیں ہے، اگر چہ اس کو حلال سمجھنے والوں کو ہی پیش کرے۔
۲۲ سوال: غیر اسلامی ممالک میں پڑھنے والے اسٹوڈینس، جن کی یونیورسٹی میں تذکیہ شدہ گوشت نہیں ملتا ہے بلکہ شہروں میں بھی یا کمیاب ہوتا ہے یا نایاب، ان کے لیے گوشت کھانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: ان کے لیٔے غیر تذکیہ شدہ گوشت کھانا جایز نہیں ہے۔
۲۳ سوال: میں ایک طالب علم ہوں اور غیر اسلامی ملک میں پڑھتا ہوں، میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ یہاں کے ذبح شدہ گوشت کھانے کا کیا حکم ہے جو یہاں کی دکانوں پر بکتے ہیں، کیا ان کا کھانا حلال ہے؟ بعض افراد کہتے ہیں کہ اھل کتاب کا کھانا حلال ہے کیا یہ صحیح ہے؟
جواب: اگر وہ گوشت کسی مسلمان سے خرید رہا ہو اور یہ اطمینان ہو کہ وہ تذکیہ شدہ گوشت ہے تو جایز ہے لیکن اگر اسلامی ذبح کے مطابق نہ ہو تو اس کا کھانا جایز نہیں ہے۔
۲۴ سوال: کفار کے ساتھ کھانا کھانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: اگر کافر غیر کتابی ہو ہو اور اس کے ہاتھ یا بدن کی رطوبت کھانے کو چھو جائے تو وہ کھانا نجس ہو جائے گا اور کھانا کھانا حرام ہو جائے گا، اس کے علاوہ نجس نہیں ہے اور اگر رطوبت چھو جانے کے بعد پاک ہونے میں شک کریں یا کافر اہل کتاب ہو تو غذا طاہر ہے۔
۲۵ سوال: عیسائیوں کے ملک میں گوشت اور دوسرے کھانے کی اشیاء کھانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: گوشت کا تذکیہ شدہ ہونا معلوم ہونا چاہیے۔
۲۶ سوال: مچھلی کھانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: اگر مچھلی چھلکے دار ہو تو حلال ہے۔
۲۷ سوال: خرگوش کھانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: حرام ہے۔
۲۸ سوال: شرابی غیر مسلمانوں کے ساتھ بیٹھنے کا کیا حکم ہے؟ اس بات کے پیش نظر کے ان کی دکانیں میری دکان کے ساتھ ہیں؟
جواب: ان کے ساتھ بیٹھنے میں حرج نہیں ہے، ہاں اگر ان کے دسترخوان پر شراب ہو تو ان کے ساتھ کھانا کھانا جایز نہیں ہے۔
۲۹ سوال: انگور کا مربہ کھانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: حلال ہے۔
۳۰ سوال: کچے انڈے کھانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: جایز ہے۔
ایک نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français