مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » متعہ

۱۱ سوال: کیا اہل کتاب (یہودی اور عیسائی) سے متعہ کے لیے صیغے کسی دوسری زبان (انگریزی وغیرہ) میں پڑھے جا سکتے ہیں؟
جواب: کوئی حرج نہیں ہے، لیکن اگر عربی میں پڑھنا ممکن ہو تو احتیاط واجب ہے عربی میں پڑھے، ہاں عورت کی طرف سے کسی کو یا خود کو وکیل بنا سکتا ہے، اور اگر ایسا کرنا ممکن نہ ہو تو دوسری زبان میں پڑھ سکتے ہیں۔
۱۲ سوال: میں ملک سے باہر رہتا ہوں، کیا میں ایک ایسی عورت سے متعہ کر سکتا ہوں جو ظاہرا عیسائی ہے اور ایک سال پہلے اپنے شوہر سے جدا ہو چکی ہے مگر یہاں کے قانون کے مطابق طلاق کا انتظار کر رہی ہے جبکہ مذھبی اعتبار سے ان کی طلاق ہو چکی ہے؟
جواب: اگر وہ ان کی شرع اور وہاں کے عرف کے مطابق، طلاق شدہ ہے تو اس سے متعہ ہو سکتا ہے مگر اس شرط کے ساتھ کہ آپ مسلمان بیوی کے شوہر نہ ہوں۔
۱۳ سوال: کیا متعہ کے لیے شاہد کا ہونا ضروری ہے یا لڑکا لڑکی کافی ہیں؟
جواب: شادی اور متعہ کے لیے شاہد کا ہونا ضروری نہیں ہے۔ لیکن کنواری لڑکی سے شادی کے لیے اس کے ولی (باپ، دادا) کی اجازت کا ہونا ضروری ہے۔
۱۴ سوال: کیا ۲۲ سال سے زیادہ عمر کی خود مختار لڑکی سے، دخول نہ کرنے کی شرط کے ساتھ متعہ کیا جا سکتا ہے؟
جواب: جایز ہے مگر احتیاط واجب کی بناء پر اس کے باپ یا دادا کی اجازت ضروری ہے۔
۱۵ سوال: کیا شادی شدہ عورت سے متعہ کیا جا سکتا ہے؟
جواب: جایز نہیں ہے، گناہ کبیرہ ہے اور حرام ابدی کا سبب ہے۔
۱۶ سوال: میں کام کے سلسلے سے تین مہینے جاپان میں اکیلے رہنے پر مجبور ہوں، جبکہ آپ کی نظر میں اہل کتاب کے علاوہ دوسرے مذھب کی عورت سے متعہ جایز نہیں ہے اور اہل کتاب سے متعہ کے لیے بیوی کی اجازت ہونا ضروری ہے تو کیا مجبوری کی حالت میں بیوی کی اجازت کے بغیر کسی کافر عورت سے متعہ کیا جا سکتا ہے ؟
جواب: آیت اللہ سیستانی دام ظلہ، بیوی کی اجازت کے ساتھ اہل کتاب سے متعہ میں، احتیاط واجب کے قائل ہیں، آپ اس مسئلہ میں کسی اور اعلم کی تقلید کر سکتے ہیں۔
۱۷ سوال: بیرونی ممالک کے پیش آنے والے سفروں میں گناہ سے بچنے کے لیے، کیا میں بیوی کی اجازت کے بغیر اہل کتاب عورت سے متعہ کر سکتا ہوں؟
جواب: جایز نہیں ہے مگر یہ کہ وہ مسلمان ہو جائے۔
۱۸ سوال: میں نے ایک خاتون سے متعہ کیا ہے، عقد سے پہلے میں نے اس پوچھا تھا کی کسی کے عقد یا عدہ میں تو نہیں ہو اس نے صاف انکار کر دیا تھا مگر اب مجھے شک ہو رہا ہے کہ شاید اس کا کسی سے رابطہ تھا حالانکہ مجھے صحیح اطلاع نہیں ہے لیکن گمان غالب یہ ہے کہ اگر رابطہ تھا تو وہ بغیر عقد کے تھا، کیا میرا عقد صحیح ہے؟
جواب: آپ کا عقد صحیح ہے۔
۱۹ سوال: اگر کسی لڑکی سے نزدیکی کرے مگر عقد پڑھنا بھول گیا ہو جبکہ دونوں راضی تھے تو کیا اس پر زنا کا حکم لگے گا؟
جواب: اگر صیغے پڑھنا بھول گیا ہے تو یہ وطی شبھہ کے حکم میں ہے زنا نہیں ہے۔
۲۰ سوال: کیا اہل کتاب کے علاوہ دوسرے مذھب کی عورتوں سے بغیر متعہ کے روابط بر قرار کیے جا سکتے ہیں؟
جواب: جایز نہیں ہے۔
ایک نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français