مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » متعہ

۲۱ سوال: کیا لڑکی کی اجازت سے اس سے متعہ کیا جا سکتا ہے؟
جواب: اس کے باپ یا دادا کی اجازت ضروری ہے، اگر لڑکی خود مختار ہو تو بھی احتیاط واجب کی بناء پر ولی کی اجازت ضروری ہے۔
۲۲ سوال: مجھے متعہ پڑھنے کے لیے وکالت دی گئی ہے، آپ مہربانی کرکے عقد کے صیغے تحریر فرمائیں؟
جواب: اگر آپ کسی لڑکی کے وکیل ہیں اور اس کا عقد اپنے ساتھ پڑھنا چاہتے ہیں تو مدت اور مہر معین کرنے کے بعد، لڑکی کے وکیل کے طور پر کہیں: انکحت موکلتی نفسی فی المدۃ المعلومۃ علی الصداق المعلوم، پھر اپنی طرف سے کہیں: قبلت النکاح لنفسی فی المدۃ المعلومۃ علی الصداق المعلوم، ہاں ایجاب اور قبول دونوں کے صیغہ پڑھتے ہوئے قصد انشاء کا ہونا ضروری ہے۔
اور اگر آپ کسی اور جوڑے کی طرف سے وکیل ہیں تو پہلے لڑکی کی طرف سے اس طرح کہیں: انکحت موکلتی موکلی فی المدۃ المعلومۃ علی الصداق المعلوم، پھر لڑکے کی طرف سے اس طرح قبول کریں: قبلت النکاح لموکلی کذالک۔
۲۳ سوال: کیا بدکار اور فاحشہ عورتوں سے متعہ کیا جا سکتا ہے؟
جواب: احتیاط واجب کی بناء ہر اگر توبہ کر لے تو کوئی حرج نہیں ہے، اور اس کی توبہ کا پتہ اس طرح لگایا جا سکتا ہے کہ اسے زنا کے لیے کہا جائے اور وہ قبول نہ کرے۔
۲۴ سوال: مسلمان (شیعہ) مرد یا عورت کا کسی زرتشتی سے شادی یا متعہ کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: مسلمان عورت کا زرتشتی مرد سے شادی یا متعہ کرنا جایز نہیں ہے، احتیاط واجب کی بناء پر مسلمان مرد کا زرتشتی عورت سے شادی یا متعہ کرنا بھی جایز نہیں ہے۔
۲۵ سوال: اگر لڑکا لڑکی شادی سے پہلے ایک دوسرے کو سمجھنے کے لیے متعہ کرنا چاہتے ہوں مگر لڑکی کا پاب راضی نہ ہو تو کیا وہ پاب کی اجازت کے بغیر متعہ کر سکتے ہیں؟
جواب: جایز نہیں ہے اور پاب کی اجازت کے بغیر عقد باطل ہے۔
۲۶ سوال: کیا متعہ میں عقد کے وقت نفقہ کی شرط رکھنا صحیح ہے اور اگر ایسا کرنا صحیح ہو تو کیا نفقہ نہ دینے کی صورت میں عورت عقد کو فسخ کر سکتی ہے؟
جواب: عورت ایسی شرط رکھ سکتی ہے اس صورت میں مرد پر نفقہ واجب ہو جائے گا اور اگر مرد نفقہ نہ دے تو عورت حاکم شرع یا کورٹ میں شکایت کر سکتی ہے اور وہ مرد کو نفقہ دینے پر مجبور کر سکتے ہیں مگر عورت عقد کو فسخ نہیں کر سکتی۔
۲۷ سوال: اگر لڑکی کے پاب اور دادا کا انتقال ہو چکا ہو تو کیا اس کی رضایت سے اس سے عقد کیا جا سکتا ہے؟
جواب: اگر لڑکی فکری اعتبار سے بالغ ہو یعنی اپنا اچھا، برا سمجھنے کی صلاحیت رکھتی ہو تو کوئی حرج نہیں ہے۔
۲۸ سوال: کیا سالی سے متعہ کیا جا سکتا ہے؟
جواب: جب تک اس کی بہن آپ کی بیوی یا آپ کے عدہ میں ہے، جایز نہیں ہے۔
۲۹ سوال: عیسائی مذھب میں طلاق کو قبول نہیں کیا جاتا لہذا قانونا طلاق شدہ ہو عیسائی عورت سے متعہ کا کیا حکم ہے؟
جواب: اگر ان کے عرف کے مطابق وہ طلاق شدہ ہے تو اس سے متعہ جایز ہے۔
۳۰ سوال: مہربانی کرکے متعہ کے عدہ کے بارے میں توضیح دیں؟
جواب: احتیاط واجب کی بناء پر متعہ کا عدہ دو حیض مکمل ہو جانا ہے۔
ایک نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français