مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » میراث

۳۱ سوال: میت کے ایک سوم مال کو اس وقت کے حساب سے ادا کیا جائے گا یا آج کے مطابق، اور کیا وصی اسے وصیت کے مطابق خرچ کرے گا یا ورثاء میں سے ہر ایک اپنی مرضی سے خرچ کریں گے؟
جواب: جدید قیمت کے مطابق ادا کیا جائے گا اور وہ مال وصی کی موافقت سے خرچ ہوگا۔
۳۲ سوال: اگر ورثاء کو مرحوم کے وصیت کردہ ایک سوم حصے کی شدید ضرورت پیش آ جائے تو کیا وہ اسے استعمال کرکے وصیت کے مطابق ماہانہ یا سالانہ ادا کر سکتے ہیں؟
جواب: جایز نہیں ہے، نیز وصیت شدہ امور میں تاخیر کرنا بھی جایز نہیں ہے۔
۳۳ سوال: لا ولد انسان کی میراث کے طبقہ اول میں مرنے والے کی بیوی ہے یا اس کے بھائی بہن، میراث بیوی اور بھائی اور بھنوں میں سے کس کو ملے گی؟
جواب: میراث میں سے غیر زمین سے ایک چوتھائی حصہ بیوی کو ملے گا، جبکہ عمارت کی مالیت کا ایک چوتھائی حصہ بھی بیوی کو ملے گا، باقی اموال بھائیوں بہنوں میں تقسیم ہوگا، بھائی کا حق بہن سے ڈبل ہے۔
۳۴ سوال: کیا مرحوم باپ کی گاڑی پر صرف بڑے بیٹے کا حق ہے؟
جواب: نہیں، وہ بھی دوسری تمام میراث کی اشیاء کی طرح ہے اور بڑے بیٹے سے مخصوص نہیں ہے۔
۳۵ سوال: شوہر کی میراث میں زوجہ کا کیا حصہ ہے؟ اعیان کسے کہتے ہیں؟ میراث کی تقسیم کس کے ذمے ہے؟
جواب: زوجہ کو میراث کا آٹھواں حصہ ملے گا اگر میت کی اولاد رکھتی ہو، جبکہ زمین میں اس کا کوئی حق نہیں ہے۔ اور اعیان، وہ عمارت ہے جو میراث میں شامل ہے، جس کی زمین میں زوجہ کا حصہ نہیں ہے مگر بلڈنگ، درخت وغیرہ میں اس کا آٹھواں حصہ اسے ملے گا۔ میراث کی تقسیم میں سارے ورثاء کی ذمہ داری ہے کہ پہلے ماں کا حق دیں اس کے بعد اپنا حصہ آپس مین تقسیم کریں۔
۳۶ سوال: شوہر کی میراث میں دو بیٹے اور دو بیٹیوں کی موجودگی میں زوجہ کا کن چیزوں میں حصہ ہوگا؟ زمین، درخت اور پانی وغیرہ میں انہیں کتنا حصہ ملے گا؟
جواب: زمین کے علاوہ ساری چیزوں میں زوجہ کا حق ہے، اور ورثاء کو اختیار ہے چاہے وہ گھر، درخت وغیرہ دیں یا ان کی قیمت دیں، میراث میں زوجہ کا حق آٹھواں حصہ ہے۔
۳۷ سوال: اگر کسی نے عمرہ یا مستحب حج کے رجسٹریشن کے لیے پیسے جمع کیٔے ہوں اور ایک سال یا اس کے بعد اس کا انتقال ہو جائے تو کیا ورثاء پر اس کا خمس نکالنا واجب ہے؟
جواب: اگر مرحوم خمس نکالا کرتے تھے تو اس مال کا خمس نکالنا واجب ہے۔
۳۸ سوال: کیا عورت دکان کی پگڑی (سیکیوریٹی) میں بھی اپنے شوہر کی طرف سے میراث پائے گی؟
جواب: ہاں، اس میں بھی اس کا حصہ ہے اور اسے میراث ملے گی۔
۳۹ سوال: ہمارے پاس ایک پھلوں کا باغ ہے، اس کے پانی کے مصرف کے لیے باغ میں ایک چشمہ موجود ہے۔ ہماری ماں کا اس باغ میں کتنا حصہ بنتا ہے؟
جواب: باغ کی زمین کے علاوہ ساری چیزوں میں ان کا چھٹا حصہ حق بنتا ہے حتی کہ اس چشمہ میں بھی۔
۴۰ سوال: زید نے ایک خصوصی پٹرول پمپ کو اپنے ثلث (تہائی) میں سے قرار دے کر، یہ وصیت کی ہے کہ اسے میرے مرنے کے بعد فلاں کام میں خرچ کیا جائے اور یہ بھی کہا ہے کہ اس کام پر خرچ سے جو مال بچ جائے اسے ورثاء میں تقسیم کر دیا جائے۔ اب جبکہ آمدنی کے کم ہو جانے یا کسی اور سبب سے، ورثہ اسے بیچنا چاہتے ہیں تو سوال یہ ہے کہ اس ثلث کو بیچنے کا شرعا کیا حکم ہے؟ اور ثلث کی اس ملکیت کا کیا ہوگا؟
جواب: اگر پورا پٹرول پمپ میت کے تمام اموال کا ثلث ہے تو اسے بیچا نہیں جا سکتا ہے۔
ایک نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français