مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » مسافر کا روزہ

۱۱ سوال: ماہ مبارک رمضان میں روزہ دار کے لیے سفر کرنا کیسا ہے؟
جواب: روزے سے فرار کی غرض سے سفر کرنا مکروہ ہے ورنہ کوئی حرج نہیں ہے۔
۱۲ سوال: الف۔ کام کی وجہ سے ھفتے میں تین دن گھر سے باہر رہتا ہوں، میرے روزے کا کیا حکم ہے؟
ب۔ تفریح اور مختلف کاموں کے لیے دوسرے شہروں میں سفر کا کیا حکم ہے؟
جواب: اگر یہ سلسلہ چھ مہینے تک ایسے ہی چلتا رہے تو سب جگہ نماز، روزہ کامل ہے۔
۱۳ سوال: مہربانی کرکے یہ بتائیے کہ انسان چار جگہوں پر پوری نماز پڑھ سکتا ھے تو کیا اگر کربلا، مکہ، مدینے، کوفے کے کسی ہوٹل میں ہو تب بھی ایسا کر سکتا ہے اور روزہ رکھ سکتا ہے یا ایسا صرف روضہ سے مخصوص ھے اور اگر روضہ میں صحن یا سرای کا اضافہ ہو جائےتو کیا حکم ہے؟
جواب: مکہ اور مدینے، کوفہ میں ہوٹل میں بھی پوری نماز پڑھ سکتا ہے مگر کربلا میں ایسا نہیں کر سکتا، کربلا اور کوفے میں صرف ضریح سے ساڈھے نو میٹر کے فاصلہ میں پڑھ سکتے ہیں۔
ایک نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français