مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » نماز ۔ سجدہ

۲۱ سوال: سجدہ گاہ کے طبیعی رنگ کے بدل جانے سے کیا سجدہ صحیح نہیں ہوگا؟
جواب: اس بات کا اطمینان ہونا چاہیٔے کہ خاک پر سجدہ ہو رہا ہے اور میل حائل نہیں ہے۔
۲۲ سوال: سجدہ میں پیر کےبڑی انگوٹھے کے علاوہ اگر دوسری انگلیاں بھی زمین پر ہوں تو کیا حکم ہے؟
جواب: کوئی حرج نہیں ہے۔
۲۳ سوال: سجدہ میں سات واجب اعضاء سجدہ کے علاوہ دوسرے اعضاء کا زمین پر ہونا کیا حکم رکھتا ہے؟
جواب: حرج نہیں ہے لیکن شکل سجدہ محفوظ ہونی چاہیٔے۔
۲۴ سوال: سجدہ گاہ کی اونچائی کتنی ہونی چاہیٔے؟
جواب: چار انگل سے زیادہ اونچی نہیں ہونی چاہیٔے۔
۲۵ سوال: مختلف شیب اور ڈیزاین والی سجدہ گاہ پر سجدہ کرنا کیسا ہے؟
جواب: کوئی حرج نہیں ہے۔
۲۶ سوال: سجدے میں خواتین کا کہنی تک اپنے ہاتھوں کو زمین پر رکھنا واجب ہے یا مستحب؟
جواب: مستحب ہے۔
۲۷ سوال: واجب و مستحب نمازوں کے سجدوں میں دعا اردو میں پڑھی جا سکتی ہے؟
جواب: کوئی حرج نہیں ہے۔
ایک نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français