مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » اہل کتاب

۱ سوال: کیا کتابی یا غیر کتابی کافر کو مسجد میں داخل کیا جاسکتا ہے ؟
جواب: غیر کتابی کافر کو مسجد میں داخل کرنا جائز نہیں ہے اور کتابی کافر کو بھی بنا بر احتیاط مسجد میں داخل نہ کیا جائے ۔البتہ مسجد الحرام اور مسجد النبی (صلی اللہ علیہ و آلیہ) میں کفار کا داخل ہونا مطلقا جائز نہیں۔
sistani.org/26558
۲ سوال: اہل کتاب اور زرتشتی کا کیا حکم ہے؟
جواب: پاک ہیں۔
sistani.org/17260
۳ سوال: نجس اور پاک ہونے کے اعتبار سے ارمنی گھرانوں کے ساتھ میل جول رکھنا کیسا ہے؟ اور یہ جو کہا جاتا ہے کہ اہل کتاب پاک ہیں کیا یہ صحیح ہے؟
جواب: ہاں صحیح ہے۔
sistani.org/17261
۴ سوال: دوسرے ممالک میں رہنے والے عیسائی اور یہودی پاک ہیں یا نجس؟ کیا ان کے ساتھ رہنے میں کوئی حرج ہے؟ اور ان کے ہاتھ کی حلال غذا کھانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: عیسائی و یہودی و زرتشتی (پارسی) پاک ہیں اور ان کے وہ کھانے جن میں گوشت نہ ہو کھائے جا سکتے ہیں اور اگر اس بات کا یقین ہو کہ اس کھانے میں جو گوشت ہے اس کا ذبح شرعی ہوا ہے تو گوشت والا کھانا کھانے میں بھی کوئی حرج نہیں ہے۔
sistani.org/17262
۵ سوال: میں ہندوستان سفر پر جانے والا ہوں۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا وہاں کے ہندو (بت پرست)، عیسائی اور زرتشتی (پارسی) نجس ہیں؟ ان کے ساتھ معاشرت کا کیا حکم ہے؟ کیا ان گھروں پر کھانا کھانا جایز ہے؟
جواب: عیسائی اور زرتشتی پاک ہیں، ان کے یا دوسرے کفار غیر اہل کتاب کے ساتھ خود معاشرت کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
sistani.org/17263
۶ سوال: اہل کتاب سے شادی یا متعہ کرنا کیسا ہے؟
جواب: مسلمان مرد کا اہل کتاب سے شادی کرنا، احتیاط واجب کی بناء پر جایز نہیں ہے، ہاں ان سے متعہ کرنا جایز ہے اس شرط کے ساتھ کہ مسلمان بیوی نہ رکھتا ہو، اور اگر مسلمان بیوی رکھتا ہو تو اس کی اجازت کے بغیر متعہ کرنا جایز نہیں ہے، بلکہ احتیاط واجب کی بنا پر اگر اجازت دے تو بھی جایز نہیں ہے۔
sistani.org/17266
۷ سوال: کفار (اہل کتاب و غیر اہل کتاب) کے ساتھ معاملہ کرنا شرعا کیا حکم رکھتا ہے؟
جواب: کوئی حرج نہیں ہے۔
sistani.org/17267
۸ سوال: اگر یہودیوں اور عیسائیوں کا یہ اعتقاد ہو کہ حضرت عزیز (ع) اور حضرت عیسی (ع) اللہ کے بیٹے ہیں، اس صورت میں وہ نجس ہیں یا پاک؟
جواب: پاک ہیں۔
sistani.org/17269
۹ سوال: کیا کفار نجس العین ہیں؟
جواب: ہاں، اہل کتاب کافروں کو چھوڑ کر سارے نجس العین ہیں۔
sistani.org/17271
۱۰ سوال: کیا کافر نائی سے بال اور داڑھی بنوائے جا سکتے ہے؟
جواب: اگر اہل کتاب نہ ہو اور اس کے ہاتھ گیلے ہوں تو نماز کے لیے پاک کرنا پڑے گا۔
sistani.org/17272
نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلیک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français