مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹخبریںhttp://www.sistani.org/صادر شدہ پیغامات » غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر مسلسل بمباری کے حوالے سے آقائے سیستانی (مد ظلہ ) کے دفتر سےجاری ہونے والے بیان کا ترجمہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

آج کل غزہ کی پٹی شدید حملوں اور مسلسل بمباری کی زد میں ہے جس کی مثال کم ملتی ہے۔ جس کے نتیجے میں اب تک چھے ہزار سے زائد بے گناہ شہری جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں ، بڑی تعداد میں لوگ بے گھر اور وسیع  پیمانے پر رہائشی علاقے تباہ ہوگئے ہیں ؛ اس بمباری نے مختلف علاقوں کو اس طرح نشانہ بنایا ہے کہ لوگوں کے پاس پناہ لینے کے لیے کوئی محفوظ مقام باقی نہیں بچا ہے۔اسی دوران صہیونی فوج نے غزہ کا مکمل اور دم کھٹادینے والا محاصرہ کر رکھا ہے اور پانی، غذائی اجناس اور دوائیوں سمیت ضروریات زندگی کی فراہمی بند کردی ہے۔جس سے بے گناہ عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں گویا اپنے ان اقدامات سے حالیہ دنوں میں ہونے والی بڑی اور ذلت آمیز شکست کا بدلہ لینے کے در پے ہے۔یہ اقدامات دنیا کی آنکھوں کے سامنے ہورہے ہیں لیکن کوئی روکنے والا نہیں ہے بلکہ کچھ عناصر ان مجرمانہ کاروائیوں کی حمایت کررہے ہیں اور دفاع کے نام پر اس کا جواز فراہم کر رہے ہیں!
عالمی برادری کو چاہئیے کہ اس خوفناک ظلم و بربریت کے خلاف کھڑی ہوجائے اور غاصب صہیونی فوجوں کو فلسطینی مظلوم عوام پر مزید ظلم کرنے سے روکے۔
فلسطین کےعزیز عوام  کے اس ستر سالہ المیہ کا خاتمہ صرف فلسطینیوں کو ان کے جائز حقوق کے حصول سے ہی ممکن ہے اور مقبوضہ زمینوں  سے غاصبانہ قبضے کا خاتمہ ہی اس خطے میں امن و امان کے قیام کا واحد راستہ ہے ورنہ جارحین کے خلاف مزاحمت جاری رہے گی اور تشدد کا سلسلہ مزید معصوم جانوں کو موت کے منہ میں دھکیلنے  کا سبب بنے گا۔

و لا حول و لا قوة الا بالله العلي العظيم
(۲۵- ربیع الاول - ۱۴۴۵ -) مطابق (۲۰۲۳/۱۰/۱۱ م)
دفتر آقائے سیستانی (مدظلہ العالی) ـ نجف اشرف
http://www.sistani.org/urdu/statement/26811/تالیفات » *مختصر احکام عبادات/files-new/book-pdf/urdu-mukhtasar-ahkam-e-ibadaat.pdfhttp://www.sistani.org/urdu/book/26806/سوال و جواب » جوان لڑکی جو(باکرہ رشیدہ) ہو اس کی شادی کے لئے ولی...
جوان لڑکی جو(باکرہ رشیدہ) ہو اس کی شادی کے لئے ولی امر(باپ ،دادا) سے اجازت کی ضرورت ہوتی ہے؟ اول تو اس مسئلہ میں (باکرہ رشیدہ ) سے مراد کیا ہے؟ دوم یہ کہ بعض عبارات میں جو ذکر ہوتا ہے کہ ( باکرہ اگر اپنے امور زندگی میں غیر مستقل ہوتو نکاح کے لئے باپ یا داد سے اجازت لینا ضروری ہے) یہاں غیر مستقل ہونے سے کیا مراد ہے؟ اور اگر جوان اپنی لڑکی اپنی جنسی ضرورت پوری کرنے کے لئے موقت شادی یا متعہ کرنا چاہے مگر عرف عام میں اسے عیب سمجھا جاتا ہو اور اس وجہ سے وہ اپنے باپ یا دادا سے اجازت نہ لے سکتی ہو تو کیا یہ عذر کافی ہے کہ وہ بغیر اجازت زواج موقت کر لے؟
اول اس مسئلے میں رشد سے مراد ایسا رشد و فھم ہے جو امور مالیہ میں سفاھت( نہ سمجھی) کے مقابل ہو جیسا کہ رسالہ منھاج الصالحین ص 263 جزء 2 میں ذکر ہوا ہے۔ اور نکاح کے مسئلے میں سفاھت (نہ سمجھی) کے مقابل رشد کا معنی یہ ہے کہ مناسب زوج کے اختیار ، مھر کی کیفیت و دیگر خصوصیات کا فیصلہ کرنے میں اچھی طرح سمجھدار ہونا ۔ دوم یہ کہ (امور زندگی میں غیر مستقل) ہونے سے مراد ایسی لڑکی ہے جو اپنی زندگی کے فیصلے کرنے میں چاھے اپنی ذات کے بارے میں یا اپنے مال کے بارے میں اپنے باپ یا دادا سے بے نیاز نہ ہو اور اسہی طرح اپنی ذات اور اپنے اموال کے بارے میں فیصلہ کرنے میں بھی والد سے بے نیاز نہ ہو۔ سوم جوان باکرہ لڑکی کو نکاح کرنے کے لئے ولی (باپ یا دادا) سے اجزت لینا ضروری ہے چاہےعقد دائمی ہو یا موقت۔http://www.sistani.org/urdu/qa/26800/سوال و جواب » اگر کوئی شخص ایک بالغ باکرہ لڑکی سے اس کے باپ کی اجازت...
اگر کوئی شخص ایک بالغ باکرہ لڑکی سے اس کے باپ کی اجازت کے بغیر شادی کرلے جبکہ اس شخص کا مرجع تقلید بناء براحتیاط وجوبی باپ کی اجازت کو لازم قرار دیتا ہو۔ پھر اگر باپ اس نکاح کو کچھ عرصے بعد قبول کرلے اور اجازت دے تو کیا یہ نکاح صحیح ہوگا ؟
اگر اس کا مرجع تقلید باپ سے اجازت لینے کا فتوی دیتا ہو تو اجازت کے بغیر عقد صحیح نہیں ہوگا۔اور اگر وہ احتیاط کی بناء پر باپ کی اجازت کو ضروری سمجھتا ہو تو اس صورت میں یہ عقد بناء بر احتیاط درست نہیں ۔اور بہر حال ایسا عقد کے لئے اگر بعد میں باپ کی اجازت مل جائے تو بعد میںhttp://www.sistani.org/urdu/qa/26799/سوال و جواب » کیا ماں اور باپ کے لئے اپنے نا بالغ بچوں کے اموال...
کیا ماں اور باپ کے لئے اپنے نا بالغ بچوں کے اموال میں تصرف کرنا جائز ہے ؟
باپ اپنے بچوں کےاموال میں بحیث ولی تصرف کرسکتا ہے جبکہ یہ تصرف بچے کی مصلحت کے خلاف نہ ہو۔ جبکہ ماں کے لئے ایسا کوئی تصرف (جیسا کہ بچے کے لئے کچھ خریدنا) جائز نہیں سوائے یہ کہ بچے کے باپ یا دادا کی اجازت سے ہو اور یہ تصرف بچے کی مصلحت میں ہو۔ اور جو تصرف مصلحت کے خلاف ہو وہ ماں باپ دونوں میں سے کسی کے لئے بھی جائز نہیں بلکہ واجب ہے کہ بچے کے اموال کو محفوظ کرکے رکھا جائے جب تک کہ وہ بالغ ہوجائے پھر جیسے وہ چاہے اپنے مال میں تصرف کرے۔http://www.sistani.org/urdu/qa/26798/سوال و جواب » کیا باپ یا دادا کے لئے بچے پر تصرف کرنا اس طرح کے...
کیا باپ یا دادا کے لئے بچے پر تصرف کرنا اس طرح کے اسے کام کرنے کے لئے اجرت پر دے دیں یا کسی کارخانے میں مزدور لگا دیا جائے؟
باپ یا دادا کے لئے ایسا تصرف جائز ہے، بشرط یہ کہ عقلاء کی نظر میں فساد واخلاقی پستی سے خالی ہو۔http://www.sistani.org/urdu/qa/26797/سوال و جواب » کیا باپ اور داد کی ولایت میں عدالت کی شرط ہے؟
کیا باپ اور داد کی ولایت میں عدالت کی شرط ہے؟
نہیں ان کی ولایت کی لئے عدالت کی شرط نہیں ہے البتہ اگر حاکم شرعی کے لئے ان کی طرف سے بچے کے حق میں یا اس کے اموال میں اعتداء جاوز کرنا ثابت ہو جائے تو وہ ان کو تصرف کرنے سے منع کر سکتا ہے ،جبکہ حاکم شرعی پر ان کے سلوک کے بارے میں تحقیق و خبر گیری واجب نہیں ۔http://www.sistani.org/urdu/qa/26796/سوال و جواب » کیا بچے کے ولی کے لئے جائز ہے کہ اسے کسی امین کے حوالے...
کیا بچے کے ولی کے لئے جائز ہے کہ اسے کسی امین کے حوالے کرے تاکہ وہ اسے کوئی صنعت ومھارت سکھائے؟
بچے کے ولی کے لئے یہ جائز ہے کہ وہ بچے کو کسی ایسے معلم کے حوالے کرے کے جو اسے لکھنا پڑھنا ، حساب وکتاب یا دیگر ایسے علوم سکھائے کہ جو اس کے لئے دین و دنیا میں اس کے لئے نفع بخش ہوں جبکہ ولی پر واجب ہے کہ اس کی نگاہ داری کرے اور اسے ہر اس چیز سے بچائے کہ جو بچے کے اخلاق اورعقائد پر ضرر رساں ہو۔http://www.sistani.org/urdu/qa/26795/سوال و جواب » بچے کے اموال اوردیگر امور زندگی میں اس کی ولایت کس...
بچے کے اموال اوردیگر امور زندگی میں اس کی ولایت کس کے پاس ہوتی ہے ؟
بچے کے اموال میں تصرف کرنا یا اس کی رعایت و نگاھداشت کرنا حسب مصلحت اس کے باپ اور اس کے دادا پر ہے اور ان دونوں کی غیر موجودگی کی صورت میں وہ شخص جسےباپ یا دادا نے جسے قیم و نگران بنایا ہو یا اس کو وصیت کی ہو کہ وہ اس بچے پر ناظر ہو۔ اوراگر ایسا کوئی وصی بھی نہ ہو تو ولایت حاکم شرعی کے پاس ہوگی ۔البتہ ماں یا نانا یا بھائی یا چچا یا ماموں وغیرہ کو کوئی ولایت نہیں ہے۔اوراگرحاکم شرعی بھی موجود نہ ہو تو مومنین میں سے عادل افراد اور اگر وہ بھی نہ ہوں تو حسب ظاھر عام مومنین کو ولایت حاصل ہوگی۔http://www.sistani.org/urdu/qa/26794/سوال و جواب » ایک یتیم لڑکی جس کا باپ نہیں ہے اور اس کے دادا اور...
ایک یتیم لڑکی جس کا باپ نہیں ہے اور اس کے دادا اور چچا وغیرہ بھی فوت ہو چکے ہیں ، کیا اس کا بھائی جو کہ 13 سال کا ہے اسکی شادی کے لئے اس کا ولی امر کہلائے گا؟
مذکورہ صورت میں اگر وہ لڑکی بالغ اور رشیدہ ہو تو کسی کو اس پر ولایت نہیں، البتہ قبل بلوغ و رشد اس پر حاکم شرعی کو ولایت ہوگی۔http://www.sistani.org/urdu/qa/26793/سوال و جواب » غیر شادی شدہ (باکرہ) لڑکی پر باپ کی ولایت کب ساقط...
غیر شادی شدہ (باکرہ) لڑکی پر باپ کی ولایت کب ساقط ہوجاتی ہے ؟اگر لڑکی شادی کرنا چاھتی ہو اور باپ قبول نہ کرتا ہو تو کیا حکم ہے؟
اگر باپ کسی خواستگاری کرنے والے کی طلب کو لڑکی کی مصلت دیکھتے ہوئے رد کردے تو اس کی ولایت ساقط نہیں ہوتی البتہ اگر وہ مصلحت کے برعکس کسی بھی مناسب و ہم پلہ شخص کی خواستگاری کو قبول نہ کرتا ہو اوراس طرح بیٹی کو شادی نہ کرنے دے تو اس صورت میں اسکی ولایت ساقط ہوجائے گی البتہ اگر اس لڑکی کا دادا موجود ہو تو اس کی ولایت کے تحت اس سےاجازت لینا ضروری ہے۔http://www.sistani.org/urdu/qa/26792/سوال و جواب » اگر کوئی باپ سفیہ ہو یعنی مصلحت و مفسدہ کی پہچان...
اگر کوئی باپ سفیہ ہو یعنی مصلحت و مفسدہ کی پہچان نہ رکھتا ہو تو کیا بیٹی پر اسکی ولایت ساقط ہو جائے گی ؟
باپ کے لئے اپنی بیٹی پر ولایت ہے جو کہ بیٹی کی مصلحت کے لئے ہے، لہذا ضروری ہے کہ وہ بیٹی کی مصلحت کو مد نظر رکھے، پس اگر باپ اس مصلحت کی مراعات کرنے والا نہ ہو تواس کی یہ ولایت ساقط ہو جائے گی البتہ باپ کے علاوہ اس لڑکی کے دادا کے لئے بھی ولایت ہے اگر وہ موجود ہو۔http://www.sistani.org/urdu/qa/26791/سوال و جواب » سفر معصیت سے کیا مراد ہے اور اسکا کیا حکم ہے؟
سفر معصیت سے کیا مراد ہے اور اسکا کیا حکم ہے؟
سفر معصیت سے مراد کوئی بھی ایسا سفر کہ جس سفر کے ذریعے انسان کوئی حرام کام کرنے کا قصد رکھتا ہو، جیسے کسی کو اذیت دینے کیلئے جا رہا ہو ، نہ یہ کہ سفر میں اتفاقا کسی کو اذیت دے یا مثلا قرض خواہ کے مطالبے سے فرار کی خاطر سفر کرے جبکہ قرض اداء کرنے پر قادر ہو یا اس جیسے ارادے سے سفر کرنا۔ ان حالات میں اگرچہ وہ مسافر ہوگا مگر جائز سفر کرنے والے مسافروں کی طرح اسےنماز و روزے میں حکم قصر و افطار کی تخفیف نہیں ملے گی بلکہ پوری نماز پڑھنی ہوگی اور ماہ رمضان کا روزہ بھی واجب ہے۔http://www.sistani.org/urdu/qa/26790/سوال و جواب » اس شخص کا کیا حکم ہے کہ جو جائز کام کیلئے سفر پر نکلے...
اس شخص کا کیا حکم ہے کہ جو جائز کام کیلئے سفر پر نکلے مگر پھر اس کا ارادہ بدل جائے اور وہ اپنے سفر کو کوئی گناہ کرنے کیلئے طول دے؟
جب تک وہ گناہ کے ارادے سے سفر کرے گا اسکا حکم تمام نماز پڑھنا ہے اور اگر وہ گناہ کی نیت ترک کردے تو چاہے باقی ماندہ سفر مسافت شرعیہ (44 کلومیٹر) سے کم ہی کیوں نہ باقی رہ جائے، نماز کو قصر کرے گا۔http://www.sistani.org/urdu/qa/26789/