مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹخبریںhttp://www.sistani.org/سوال و جواب » کیا ایسے بازاروں یا کمپنیوں سے روزمرہ کی اشیاء کی...<div style="background-color:#ffd;color:maroon;">کیا ایسے بازاروں یا کمپنیوں سے روزمرہ کی اشیاء کی خریدنا جائز ہے کہ جو اپنے منافع کا کچھ حصہ اسرائیل کی حمایت کے لئے مخصوص کرتے ہوں؟<div>اسرائیلی مصنوعات اور ایسی شرکات کی مصنوعات کہ جو یقینی اور موثر انداز سے اسرائیل کی مدد کرتی ہوں ان کے ساتھ معاملہ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔http://www.sistani.org/urdu/qa/26865/سوال و جواب » ھم نے آپ سے سوال کیا تھا کہ (آیا مقامات سے قرآن کی...<div style="background-color:#ffd;color:maroon;">ھم نے آپ سے سوال کیا تھا کہ (آیا مقامات سے قرآن کی تلاوت کی جا سکتی ہے؟) تو آپ نے جواب دیا تھا کہ (جائز ہے جب تک غنائیہ نہ ہو) تو غنائیہ سے مراد کیا ہے؟ جبکہ جن مقامات سے قرآن کی تلاوت کی جاتی ہے وہ اھل غناء بھی استعمال کرتے ہیں کیونکہ وہ مقامات عام ہوتے ہیں اور کوئی مقام فقط قرآن کی تلاوت سے مخصوص نہیں ہے ۔<div>اس سے مراد ایسے الحان اور اطوار ہیں جو مجالس لھو و فسوق سے مناسبت رکھتے ہوں۔http://www.sistani.org/urdu/qa/26864/سوال و جواب » تلحین بالقران اور ترتیل و تلاوت میں کیا فرق ہے؟ اور...<div style="background-color:#ffd;color:maroon;">تلحین بالقران اور ترتیل و تلاوت میں کیا فرق ہے؟ اور کیا ماہ رمضان میں قران کی تلاوت عام انداز میں بغیر تجوید و ترتیل کے جائز ہے یا لازم ہے کہ معین طریقے سے ہی قرائت ہو؟<div>کسی مخصوص طریقے سے تلحین و ترتیل و تلاوت کی کوئی خصوصیت نہیں بلکہ جس طریقہ سے بھی ہو قران کی تلاوت کرنا مستحب ہے۔ ہاں البتہ تحسین صوت یعنی اچھی آواز میں اور صوت حزین میں تلاوت کا استحباب وارد ہوا ہے۔http://www.sistani.org/urdu/qa/26863/سوال و جواب » جو شخص صحیح طریقے سے قرآن پاک نہیں پڑھ سکتا ہو لیکن...<div style="background-color:#ffd;color:maroon;">جو شخص صحیح طریقے سے قرآن پاک نہیں پڑھ سکتا ہو لیکن کچھ سورتوں یا کچھ مقدار میں پڑھنا جانتا ہو اگچہ ایک یا دو حرف میں لحن (غلطی) کرتا ہو تو کیا ایسے شخص کو حج کے لیئے نائب بنایا جاسکتا ہے؟ اور یہ جو کہا جاتا ہے کہ (وہ قرآن کی معتد بہ مقدار جانتا ہو) اس سے کیا مراد ہے؟<div>اگر اسکی قرائت خود اسکے حق میں مجزی ہو تو جائز ہے کہ مستحب حج یا عمرہ کے لئے اسے نائب بنایا جائے جبکہ وہ اجیر بنانے والے کو اپنی قرائت کا حال بتادے۔البتہ ایسے شخص کا واجب حج و عمرہ میں نائب بننا اور اس کا مجزی ہونا مشکل ہےاگرچہ اسکی غلطیاں کم ہی کیوں نہ ہوں ۔ اور اگر سورہ الحمد کی آیات یا حروف میں زیادہ غلطیاں ہوں تو اس چاھیئے کے ان اخطاء والی قرائت کے ساتھ ساتھ اتنی مقدار میں قرآن کی کوئی اور دوسری آیات بھی تلاوت کرے کہ جن میں غلطی نہ کرتا ہو۔http://www.sistani.org/urdu/qa/26862/سوال و جواب » میں ہمیشہ قرآن کی تلاوت کرنے سے پہلے اعوذباللہ پڑھتا...<div style="background-color:#ffd;color:maroon;">میں ہمیشہ قرآن کی تلاوت کرنے سے پہلے اعوذباللہ پڑھتا ہوں اور ایسا کبھی بے احتیار نماز میں بھی پڑھ لیتا ہوں تو کیا نماز میں تعوذ جائز ہے؟<div>تعوذ (اعوذ باللہ) نماز کو باطل نہیں کرتا اگرچہ اختیارا ہی ہو بلکہ مستحب ہے۔http://www.sistani.org/urdu/qa/26861/سوال و جواب » میں لوگوں کے ایصال ثواب کے لئے قرآن پاک کی تلاوت کرتا...<div style="background-color:#ffd;color:maroon;">میں لوگوں کے ایصال ثواب کے لئے قرآن پاک کی تلاوت کرتا ہوں اور اس پر معمولی ھدیہ بھی لیتا ہوں لیکن بعض اوقات میں دھیمی آواز میں پڑھتا ہوں اور بلکہ بعض اوقات تو حدیث النفس کی طرح دل میں ہی پڑھتا ہوں اس طرح کہ میں خود بھی اپنی قرائت کو نہیں سن رہا ہوتا مگر میں اسے سمجھ رہا ہوتا ہوں۔ تو کیا اس طرح کی قرائت مجزی ہوگی، جبکہ میں نے اس عمل کی اجرت بھی لی ہو؟<div>اگر عرفا اس قرائت پر تکلم صدق آتا ہو ،تو کافی ہے اور ایسا تب ہوگا کہ جب یہ قرائت صوت یا آواز پر مشتمل ہو جو کہ مخارج فم پر اعتماد کرتے ہوئے خارج ہو جس کے ساتھ ھمھمہ ہوتا ہے چاہے وہ تقدیرا ہی ہو یعنی اگر کوئی شور وغیرہ یا مانع نہ ہوتا تو سنائی دیتا۔پس اس کے بغیر اپنے نفس میں فقط کلمات کا تصور میں لانا جبکہ زبان و ہونٹوں کو نہ ہلایا جائے تو کافی نہیں ہے بلکہ اگر زبان و ہونٹ ہلائے بھی جائیں مگر آواز نہ ہو جو کہ مخارج فم پر اعتماد کرتے ہوئے ہوتی ہے تو اسے قرائت نہیں کہا جائے گا ۔جبکہ دھیمی آواز میں تلاوت اگر مذکورہ صحیح طریقے سے ہو تو اس میں انسان کا خود اپنی آواز کو سننا شرط نہیں۔http://www.sistani.org/urdu/qa/26860/سوال و جواب » کیا متواتر قرائت سبعہ سے قرآن کریم کی تلاوت کرنا...<div style="background-color:#ffd;color:maroon;">کیا متواتر قرائت سبعہ سے قرآن کریم کی تلاوت کرنا جائز ہے ؟ اور کیا ایک سے زیادہ طریقے سے تلاوت کی جا سکتی ہے ؟ اور جو قارئ حضرات ایک ہی تلاوت میں متعدد طریقوں سے تلاوت کرتے ہیں اسکا کیا حکم ہے؟<div>جائز ہے، جبکہ مناسب یہ ہے کے ایسی قرائت اختیار کی جائے جو کہ آج کے زمانے میں معروف ہو اور آئمہ (علیھم السلام) کے زمانے میں بھی رائج رہی ہو۔ http://www.sistani.org/urdu/qa/26859/سوال و جواب » قرآنی آیات کی تلاوت میں مد کب واجب ہوتا ہے؟<div style="background-color:#ffd;color:maroon;">قرآنی آیات کی تلاوت میں مد کب واجب ہوتا ہے؟<div>علماء تجوید کے تزدیک مد دو مورد میں واجب ہے۔ ا ۔ ضمہ کہ بعد واو، یا کسری کے بعد یاء اور اگر ایک ہی کلمہ میں سکون لازم کے بعد الف آجائے یا جیسا کہ فواتح السور جیسے (ص (وَالْقُرْآنِ ذِي الذِّكْرِ.میں بھی مد لازم ہے۔ ب- ایک ہی کلمہ میں ان حروف کہ بعد ھمزہ وارد ہو جیسا کہ (جآء ) ، (جیء) اور (سوء)۔ البتہ نماز کی قرائت، ان موارد میں سے کسی پر بھی موقوف نہیں اگرچہ احتیاط مستحب ہے کہ ان کی رعایت کی جائے خاص طور سے مورد اول میں ، البتہ اگر کلمہ کی صحیح ادائیگی مد پر موقوف ہو جائے جیسا کہ کلمہ (ولاالضالین) ،تو کیوںکہ اس میں شد کو محفوظ رکھتے ہوئے الف کو اداء کرنا کچھ مقدار میں مد پر موقوف ہے تو اسہی مقدار میں مد واجب ہے اور اس سے زیادہ واجب نہیں ۔ http://www.sistani.org/urdu/qa/26858/سوال و جواب » اگر اشباع الحروف اس حد تک ہو کہ جس سے حرکت حرف بن...<div style="background-color:#ffd;color:maroon;">اگر اشباع الحروف اس حد تک ہو کہ جس سے حرکت حرف بن جاتی ہو تو کیا ایسی قرائت سےنماز میں ذکر یا سورہ کا پڑھنا نماز کو باطل کردیتا ہے ؟<div>حرکات میں اشباع کرنا اس حد تک کہ حرف بن جائے ، لغت عربی میں کسی حد تک وارد ہوا ہے لیکن نماز میں احتیاط لازم ہے کہ فقط ان موارد پر ہی اشباع کیا جا ئے کہ جو اھل لغت کی عام بول چال میں معمول ہیں۔http://www.sistani.org/urdu/qa/26857/سوال و جواب » آیا (ولا الضالین) میں یاء کو مد سے پڑھنا ضروری ہے ؟<div style="background-color:#ffd;color:maroon;">آیا (ولا الضالین) میں یاء کو مد سے پڑھنا ضروری ہے ؟<div>واجب نہیں ،جبکہ مد کا مقام تو ضاد کے بعد الف پر ہے۔http://www.sistani.org/urdu/qa/26856/سوال و جواب » کیا آیۃ (امن یجیب المضطر اذا دعاہ و یکشف السوء) اور...<div style="background-color:#ffd;color:maroon;">کیا آیۃ (امن یجیب المضطر اذا دعاہ و یکشف السوء) اور اس جیسے مقامات میں (ضاد ) کو (طاء) کے ساتھ ادغام کرنا جائز ہے ؟اور اگر جائز نہیں تو کیا نماز کہ علاوہ بھی یہی حکم ہے؟ <div>جائز ہے۔http://www.sistani.org/urdu/qa/26855/سوال و جواب » کیا قرآن کی قرائت، تجوید سے پڑھنا واجب ہے اور کیا...<div style="background-color:#ffd;color:maroon;">کیا قرآن کی قرائت، تجوید سے پڑھنا واجب ہے اور کیا اس کے بغیر جائز نہیں یا گناہ ہوگا ؟<div> واجب نہیں اور اس کے بغیر پڑھنا، نہ حرام ہے نہ گناہ ہوگا فقط حروف کی صحیح ادائیگی کافی ہے۔http://www.sistani.org/urdu/qa/26854/سوال و جواب » اگر شوہر کی بداخلاقی اور برے سلوک کی وجہ سے زوجہ...<div style="background-color:#ffd;color:maroon;">اگر شوہر کی بداخلاقی اور برے سلوک کی وجہ سے زوجہ کے لئے اس کے ساتھ رہنا شدید حرج کا باعث ہو اور وہ مجبور ہو کہ شوہر کو چھوڑ کر کسی اور گھر میں رہے یا اپنے والدین کے ساتھ رہے تو کیا اس پر واجب ہے کہ وہ اس الگ گھر یا اپنے والدین کے گھر سے نکلنے کے لئے بھی شوہر سے اجازت لے؟<div>اگر وہ شوہر کے گھر کو ترک کرنے میں شرعا معذور ہو اور اسکا شوہر اس کے لئے کسی اور مناسب رہاش کا انتظام بھی نہ کرے تو وہ اپنی رہائیش کے لئے خود مختار ہوگی اور اس گھر سے باہر نکلنے کے لئے اجازت کی محتاج نہیں ہوگی۔http://www.sistani.org/urdu/qa/26853/سوال و جواب » س کیا زوجہ کے والدین کے لئے جائز ہے کہ وہ بیٹی کے...<div style="background-color:#ffd;color:maroon;">س کیا زوجہ کے والدین کے لئے جائز ہے کہ وہ بیٹی کے لئے اس کے شوہر سے ایسی رہائش کا مطالبہ کریں کہ جو ان کے شایان شان ہو یا اگر شوہر کا گھر معاشرے میں لڑکی کے باپ کی شان کہ مطابق نہ ہو کہ اس کی بیٹی ایسے کمتر گھر میں رہے، جبکہ وہ خود ہر حال میں شوہر کے ساتھ رہنے پر راضی ہو؟ <div>شادی شدہ لڑکی کے لئے رہائش ایسی ہونی چاہئے کہ جو اسکے شوہر کی شان کے مطابق ہو کہ وہ اپنی بیوی کو اس کے مطابق رہائش فراہم کرے نہ کہ لڑکی کے باپ کی شان کے مطابق لہذا زوجہ کے والدین کو مطالبہ کا حق نہیں چاہے جبکہ بیوی خود کمتر گھر میں رہنے پر راضی ہو۔ http://www.sistani.org/urdu/qa/26852/