مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

فتووں کی کتابیں » توضیح المسائل جامع

وہ مقامات جو مجنب پر مکروہ ہیں ← → وہ امور جن کے لیے غسل جنابت انجام دیا جاتا ہے

وہ کام جو مجنب پر حرام ہیں

مسئلہ 427: سات چیزیں مجنب پر حرام ہیں

اول: اپنے بدن کے کسی حصّے کو خطِ قرآن سے مس کرنا۔

دوم: احتیاط واجب کی بنا پر اپنے بدن کے کسی بھی حصّے کو خداوند متعال کے نام اور مخصوص صفات[53]سے مس کرنا خواہ جس زبان میں بھی ہو اور احتیاط مستحب یہ ہے کہ انسان پیغمبروں، ائمہ علیہم السلام اور حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے ناموں کو بھی جنابت کی حالت میں مس نہ کرے۔

سوم: مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں داخل ہونا اگرچہ ایک دروازے سے داخل ہو اور دوسرے سے نکل آئے۔

چہارم: دوسری مسجدوں میں ٹھہرنا لیکن اگر مسجد سے عبور کرے مثلاً مسجد کے ایک درواز ے سے داخل ہو اور دوسرے سے خارج ہو جائے تو كوئی حرج نہیں ہے۔

اسی طرح احتیاط لازم کی بنا پر معصومین علیہم السلام کے مشاہد مشرفہ اور ائمہ علیہم السلام کا حرم مسجد کا حکم رکھتے ہیں حرم سے مراد روضہٴ منوّرہ یعنی وہ حصہ جس میں ضریح اور قبر مطہر ہے اور رواق، صحن اور تمام امام زادوں کے حرم معصومین علیہم السلام کے مشاہد مشرفہ کا حکم نہیں رکھتے مگر وہ جگہ جس کا مسجد ہونا ثابت ہے۔

قابلِ ذکر ہے گھروں، اداروں ، کارخانوں مدارس اور اسی طرح کی جگہوں کے نماز خانے اسی طرح امام بارگاہ، شہدا کے مزارات، مومنین کے قبرستان اور اس طرح کی جگہیں مسجد نہیں ہیں۔ اور مسجد کا حکم نہیں رکھتیں۔

پنجم: کسی چیز کو اٹھانے کےلیے مسجد میں وارد ہونا۔

ششم: احتیاط لازم كی بنا پر مسجد میں كوئی چیز ركھنا، اگرچہ مسجد سے عبور كرتے وقت ہو یا خود مسجد میں وارد نہ ہو اور باہر سے كسی چیز كو مسجد میں ركھے ۔ ان آیات میں سے کسی ایک کا پڑھنا جن میں سجدہ واجب ہے اور وہ آیتیں چار سوروں میں ہیں۔

1
۔ قرآن کا بتیسواں سورہٴ سجدہ "الم تنزیل" آیت 15

2
۔ قرآن کا اکتالیسواں سورہٴ فصلت "حم سجدہ" آیت 37

3
۔ قرآن کا ترپنواں سورہٴ "والنجم" آخری آیت۔

4
۔ قرآن کا چھیانواں سورہٴ علق "اقرا" آخری آیت۔

احتیاط مستحب یہ ہے کہ یہ چاروں سورہٴٴ سجدہ کی دوسری آیتیں بھی نہ پڑھے۔


[53] مخصوص صفات سے مراد وہ مقامات ہیں جن کی وضاحت مسئلہ نمبر 405 میں ذکر ہوچكی ہے۔
وہ مقامات جو مجنب پر مکروہ ہیں ← → وہ امور جن کے لیے غسل جنابت انجام دیا جاتا ہے
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français