مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

فتووں کی کتابیں » توضیح المسائل جامع

چھٹا مقام : وضو یا غسل کی کسی مساوی یا اہم تکلیف کے ساتھ مزاحمت ← → چوتھا مقام : پانی کا استعمال یا اس کو مہیا کرنا حد سے زیادہ سخت ہو

پانچواں مقام : تشنگی کو برطرف کرنے کے لیے پانی کی ضرورت ہو

مسئلہ 813: اگر پیاس کو بجھانے کے لیے پانی کی ضرورت ہو تو ضروری ہے تیمم کرے اس کا جائز ہونا دو صورتوں میں ہے:

1
۔ اگر پانی کو وضو یا غسل کرنے میں مصرف کردے تو یہ خوف ہو کہ مثلاً خود ابھی یا بعد میں ایسی تشنگی میں پڑ جائے گا جو اس کی ہلاکت اور بیماری کا سبب ہو یا اس کو برداشت کرنا حد سے زیادہ سختی کا سبب ہو۔

2
۔ یایہ کہ اپنے علاوہ(جو لوگ اس سے وابستہ ہیں ان کی) تشنگی کا خوف ہو جو ان کی ہلاکت یا بیماری کا سبب بن جائے یا اس کو برداشت کرنا حدسے زیادہ سختی کا سبب ہو اگر چہ وہ غیر ان میں سے ہو جن کی جان محترم ہے یا محترم نہیں ہے نہ ہو یا حیوان ہو اس شرط کے ساتھ کہ اس کی زندگی اس کے لیے اہمیت رکھتی ہو چاہے بہت زیادہ محبت کرنے کی وجہ سے ہویا اس کے تلف ہونے سے اس کے لیےمالی نقصان ہو جائے یا یہ کہ اس کی حالت کی رعایت کرنا عرفاً لازم ہو جیسے دوست یا پڑوسی اس طرح کہ ان کو چھوڑنا عرف میں حد سے زیادہ روحی اور قلبی پریشانی کا باعث ہو جو معمولاً قابلِ تحمل نہیں ہے یا اس شخص کی آبروریزی کا سبب ہو لیکن جو لوگ اس سے وابستہ نہیں ہیں اور ان کے امور زندگی اس کے لیے اہمیت نہ رکھتے ہوں اس کے پیاسے رہنے کا خوف ہو تو ممکن ہے یہاں پر بھی تیمم کرنا جائز ہو لیکن اس وجہ سے نہیں بلکہ کسی مسلمان کی جان کی حفاظت کے واجب ہونے کی وجہ سے جو تیمم کے مقامات میں سے چھٹے مقام میں داخل ہوگا یا اس بنا پر کہ اس کی موت یا بے تابی یقیناً کسی کے لیے حد سے زیادہ سختی کا سبب ہو جو تیمم کے مقامات میں سے چوتھے مقام میں داخل ہے اور اگر تیمم کے کسی مقامات میں شامل نہ ہو تو واجب ہے پانی کو وضو یا غسل میں مصرف کرے۔

مسئلہ 814: اگر پاک پانی کے علاوہ جو وضو یا غسل کے لیے ہے اتنا نجس پانی ہو جو اس کے پینے کے لیےکافی ہو سکتا ہو تو ضروری ہے پاک پانی کو پینے کے لیے رکھ دے اور تیمم کرکے نماز پڑھے لیکن اگر پانی ان سے مربوط لوگوں کےلیے ہو تو اگر وہ چاہے پاک پانی سے وضو یا غسل کر سکتا ہے اگر چہ وہ لوگ اس بات پر مجبور ہوں کہ اپنی پیاس کو بجھانے کے لیے نجس پانی سے استفادہ کریں بلکہ اگر وہ لوگ پانی کے نجس ہونے کے بارے میں نہ جانتے ہوں یا نجس پانی پینے سے پرہیز نہ کرتے ہوں تو لازم ہے پاک پانی کو وضو اور غسل میں استعمال کرے ۔

اسی طرح اگر اپنے جانور یا نا بالغ بچہ کے لیے پانی کی ضرورت ہو تو ضروری ہے کہ نجس پانی ان کو دے اور پاک پانی سے وضو یا غسل کو انجام دے۔

چھٹا مقام : وضو یا غسل کی کسی مساوی یا اہم تکلیف کے ساتھ مزاحمت ← → چوتھا مقام : پانی کا استعمال یا اس کو مہیا کرنا حد سے زیادہ سخت ہو
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français