مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

فتووں کی کتابیں » توضیح المسائل جامع

اذان اقامت کے مستحبات ← → نماز گزار سے اذان ساقط ہونے کے مقامات

اذان اقامت کے دوسرے احکام

مسئلہ 1114: اگر اقامت کہنے سے پہلے شک کرے کہ اذان کہی یا نہیں تو اذان کہے لیکن اگراقامت شروع کر دی ہو اور شک کرے کہ اذان کہی یا نہیں تو اذان کہنا ضروری نہیں ہے۔

مسئلہ 1115: اگر کوئی شخص اذان اقامت کے درمیان اس سے پہلے کہ کسی حصے کو کہے شک کرے کہ اس سے پہلے والا جز کہا یا نہیں تو اس جز کو جس کے کہنے میں شک کیا ہے کہے لیکن اذان اقامت کے کسی حصے کو کہہ رہا ہو اور شک کرے کہ اس سے پہلے والا جز کہا ہے یا نہیں تو اس کا کہنا ضرروی نہیں ہے ۔
اذان اقامت کے مستحبات ← → نماز گزار سے اذان ساقط ہونے کے مقامات
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français