مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

بسم الله الرحمن الرحيم
آیت اللہ سیستانی کی رائےکے مطابق ہندوستان میں بدھ (10-4-2024) ماہ شوال کی پہلی اور عید سعید فطر ہے۔

فتووں کی کتابیں » مناسک حج

نماز طواف کے آداب ← → حرم میں داخل ہونے کے مستحبات

مکہ مکرمہ اور مسجد الحرام میں داخل ہو نے کے آداب

جو شخص مکہ میں داخل ہونا چاہتا ہو اس کے لیے مستحب ہے کہ مکہ میں داخل ہونے سے پہلے غسل کرے اور سکون و وقار کے ساتھ داخل ہو ۔ مدینے کے راستے سے آنے والے کے لیے مستحب ہے کہ وہ مکہ کی بالائی سمت سے داخل ہو اور جاتے وقت مکہ کی زیریں سمت والے راستے سے باہر جائے ۔
مستحب ہے کہ مسجد الحرام میں ننگے پیر سکون و وقار اور خشوع کے ساتھ باب بنی شیبہ سے داخل ہو ۔ اگر چہ یہ دروازہ مسجد کی توسیع ہونے کی وجہ سے پتہ نہیں چلتا مگر بعض افراد کا کہنا ہے کہ یہ باب السلام کے مقابل ہے چنانچہ بہتر یہ ہی کہ باب السلام سے داخل ہو کر یہاں تک کہ ستونوں سے گزر جائے ۔
مستحب ہے کہ مسجد کے دروازہ پر کھڑے ہو کر یہ کہے:
السلام علیک ایھا النبی ورحمة اللہ وبرکاتہ بسم اللہ و باللہ و من اللہ و ما شاء اللہ والسلام علی انبیاء اللہ و رسلہ والسلام علی رسول اللہ والسلام علی ابراہیم خلیل اللہ والحمد اللہ رب العالمین۔
نماز طواف کے آداب ← → حرم میں داخل ہونے کے مستحبات
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français