مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

آل البیت گلوبل انفارمیشن سینٹر۔ قم مقدسہ۔ ہیڈ آفس

آل البیت گلوبل انفارمیشن سینٹر، اس بات پر مفتخر ہے کہ اس نے خداوند عالم کے لطف و کرم اور حضرت بقیۃ اللہ الاعظم (ارواحنا لہ الفداء) کی توجھات سے دین مبین اسلام کی تبلیغ اور سر بلندی کے لیے دنیا بھر میں مومنین اور مراجع تقلید کے درمیان واسطہ بننے کا کام انجام دیا ہے تا کہ اس وسیلے سے مومنین اپنے شرعی و اعتقادی سوالوں کے جواب حاصل کر سکیں ۔
اس عظیم خدمت کے لیے حضرت آیت اللہ العظمی حاج سید علی سیستانی دام ظلہ کے دفتر کی طرف سے، حجت الاسلام والمسلمین حاج سید جواد شہرستانی دام ظلہ کی نظارت میں ۱۳۷۷ ھجری شمسی کے بھار کے مہینے میں، عید غدیر کے دن، اس ادارہ کا افتتاح کیا گیا۔ جس کی عظیم اور منحصر بہ فرد خدمات کا ذکر، جو دینا بھر کے تمام عاشقان و محبان اھل بیت علیہم السلام کے لیے ہیں، ذیل میں کیا جا رہا ہے:
۱۔ الشیعۃ، کے نام سے ایک عظیم سائٹ کی تاسیس ۔
اس وقت یہ سائٹ ذیل میں ذکر ہونے والی دنیا کی بڑی اور مشہور زبانوں میں خدمات انجام دے رہی ہے:
۱۔ فارسی
۲۔ عربی
۳۔ انگریزی
۴۔ فرانسیسی
۵۔ جرمن
۶۔ روسی
۷۔ انڈونیشیائی
۸۔ تھائیلینڈی
۹۔ اردو

اللہ کے لطف و کرم سے جلد ہی اس میں بہت سی دوسری زبانوں کا اضافہ ہونے والا ہے ۔
اس ویب سائٹ کی فارسی سائٹ ذیل میں ذکر ہونے والے عنوانوں سے گیارہ بٹنوں پر مشتمل ہے:
۱۔ قرآن کریم
الف۔ قرآن کریم کے مکمل متن کے ساتھ اس میں آیات و کلمات سرچ کرنے کا خانہ بھی موجود ہے ۔
ب۔ قرآن کریم کے مختلف ۴۵ درس اس پر موجود ہیں جن کے ذریعہ سے قرآن پڑھنا سیکھا جا سکتا ہے اس میں حروف تین بار تک دہرائے جا سکتے ہیں ۔
ج۔ قرآن کریم حفظ کرنے والے حضرات و خواتین کا تعارف کرایا گیا ہے جس میں ۵۱۶ حافظین کا ذکر ہو چکا ہے ۔
د۔ مشہور ایرانی و مصری استادوں کی، قرآن کریم کی مکمل قرائت و ترتیل اس پر موجود ہے ۔
ھ۔ قرآن کریم پر لکھی جانے والے کتابوں اور مقالات کی جمع آوری، جن کی تعداد ۴۲ کتابوں تک پہچ چکی ہے ۔
۲۔ عترت:
الف۔ چہاردہ معصومین علیہم السلام کی حیات کا مختصر خاکہ، ان کے ذرین اقوال اور احادیث کے ساتھ ۔
ب۔ روضوں اور مقامات مقدسہ کی تصویریں ۔
۳۔ شیعہ:
الف۔ قدیم و جدید بزرگ علماء اور دانشوروں کی مختصر سوانح عمریاں ۔
ب۔ تشیع کا دفاع، جو دو حصوں پر مشتمل ہے:
۱۔ شیعوں پر کیے جانے والے اعتراضات کے جوابات
۲۔ اھل سنت سے کیے گیے شیعوں کے سوالات
ج۔ شیعوں کے متعلق لکھی جانے والی کتابوں اور مقالات کا مجموعہ
۴۔ مراجع و علماء:
علماء و مراجع کرام کی مختصر سوانح حیات اور ان کی تصنیفات و تالیفات
ب۔ مراجع تقلید (دام ظلھم) کی مکمل توضیح المسائل کے متن
ج۔ مومنین کے سوالات کے جوابات، ان کے اپنے مرجع تقلید کے فتوی کے مطابق
د۔ مومنین کے اعتقادی سوالات کے علماء کی طرف سے مناسب جوابات
۵۔ مستشرقین (مغربی دانشمندان)
الف۔ استشراق کی تعریف، اس کی ابتداء، تاریخ اورمستشرقین کے مغربی یونیورسٹی اور درسگاہوں میں پڑھائے جانے والے کورسز
ب۔ استشراق پر لکھی جانے والی کتابوں اور مقالوں کا اجمالی تعارف
ج۔ اسلام کے بارے میں، مستشرقین کے نظریات
د۔ اسلام قبول کرنے والے مستشرقین کا تعارف
ھ۔ مستشرقین کے شبھات و اعتراضات اور ان کا محکم و متقن جواب
و۔ اس موضوع پر لکھی جانے والی کتابیں اور مقالات
۶۔ سماجیات:
الف۔ گھریلو
ب۔ خواتین
ج۔ جوان
د۔ بچے
مذکورہ موضوعات پر لکھی جانے والی کتابیں
۷۔ کتب خانے:
الف۔ فارسی کی اسلامی ویب سائٹوں پر موجود سب سے غنی کتب خانوں میں سے ایک یہ کتاب خانہ ہے جس میں ۹ مختلف موضوعات پر کتابیں مکمل متن کے ساتھ موجود ہیں اور اسے جدید وسائل سے آراستہ کرنے اور اس کی توسیع کا کام جاری ہے۔
ب۔ ۲۳ مجلے، ماہنامے اور خصوصی شمارے مکمل متن کے ساتھ اور مختلف علمی، ثقافتی، سماجی و اقتصادی موضوعات پر ۲۰۱ شمارے اس پر موجود ہیں ۔
۸۔ کانفرنس ہال:
اس حصہ میں مخاطبین خوش گوار اور دوستانہ ماحول میں ایک دوسرے کے نظریات سے آگاہ ہو سکتے ہیں اور پہلے سے معین موضوعات پر مناظرہ اور نئے دوستوں سے متعارف ہو سکتے ہیں ۔
۹۔ آڈیو بینک:
الف۔ مختلف علمی موضوعات پر کی جانے والی علماء کی تقریریں، جنہیں آپ اس سائٹ سے ڈاون لوڈ بھی کر سکتے ہیں۔
ب۔ مختلف مذھبی مناسبتوں پر ملک کے مایہ ناز افراد کے قصیدے اور مرثیے
ج۔ منقول و مستند دعائیں
۱۰۔ دوسری خدمات:
الف۔ شہر مقدس قم کے ۸۲ ثقافتی، تحقیقاتی اداروں کا تعارف اور ان کی خدمات کا دائرہ ۔
ب۔ حوزہ علمیہ و دینی مدارس کے تاسیس کی تاریخ اور ان کا تعارف
ج۔ موجودہ اسلامی ویب سائٹس کا تعارف
۱۱۔ ہمارے بارے میں:
الف۔ آل البیت گلوبل انفارمیشن سینٹر کا تعارف
ب۔ بلند پایہ سیاسی و علمی شخصیات کا دورہ اور ان کے دستخط و نظریات
ج۔ الشیعۃ ویب سائٹ پر آنے والوں کے نظریات اور ان کی مشورے
۲۔ خدمات فنی:
مراجع کرام، حوزہ علمیہ اور علمی و ثقافتی مراکز و ادارات کو انٹرنیٹ سے متعلق تمام خدمات کی فراہمی ۔
الف۔ انٹرنیٹ کے رابطہ کے لیے قوی لائن کی فراہمی اور انٹرنیٹ کے مباحثات کے لیے ہمہ وقت تیز اسپیڈ والی مخصوص لائن کی ذمہ داری ۔
ب۔ موجودہ اور رائج انٹر نیشنل ڈومین حاصل کرنا ۔
ج۔ انٹر نیٹ کی ویب سائٹس بنانا ۔
۱۔ گریفیک، پروگرامینگ، فرم و فریم، ویب پر اطلاعاتی بینکوں کا قیام، آڈیو و فیلم اور انیمیشن بنانا ۔
۲۔ انٹرنیٹ پر علمی و مذھبی و ثقافتی پروگرام کا ڈائریکٹ نشر کرنا ۔
د۔ قوی سرور کے ساتھ، انٹرنیٹ کی ویب سائٹوں کے لیے فضا کی فراہمی اور اس کے ساتھ دوسری ضروری خدمات جیسے ای میل اطلاعاتی بینک، حفاظت و کنٹرول، انٹرنیٹ پر برنامہ نویسی (پروگرامر) کی تمام زبانوں کی فراہمی، اس سائٹ سے استفادہ کرنے والوں کے مفصل کوائف اور ہر سائٹ کے لیے علاحدہ کنٹرول پینل کا ہونا ۔
ھ۔ انٹرنیٹ کی مکمل خدمات فراہم کرنے والے اداروں کی بنیاد رکھنا ۔
و۔ مخصوص سافٹ ویرز کی برنامہ نویسی (پروگرامر) جس کے ذریعہ سے انٹرنیٹ کی ڈیزائن شدہ ویب سائٹس سے ڈائریکٹ اپڈیٹ کیا جا سکے ۔
۳۔ انٹرنیٹ کے لیے ایک ہال (کیفے نیٹ)
انٹرنیٹ سے استفادہ کے لیے خدمات کی فراہمی، خاص کر علماء و دانشور حضرات کے علمی و تحقیقاتی و ثقافتی امور کے لیے۔
۴۔ عضویت:
شخصی طور پر استفادہ کے لیے عضویت طلب کرنے والوں کو خدمات فراہم کرتے ہوئے انہیں عضویت عطا کرنا ۔

ادارہ کا پتہ:
بلاک 294 دور شہر،
قم مقدس،
جمہوری اسلامی ایران

http://www.al-shia.org/

العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français