سوال و جواب » تجوید
تلاش کریں:
۱
سوال: قرائت کے بین الاقوامی مسابقوں میں کسی خاتون قاری کا قرائت کرنا کیا حکم رکھتا ہے؟
جواب: اگر شہوت بھڑکانے اور فساد پھیلانے کا سبب نہ ہو تو حرام نہیں ہے۔
sistani.org/17423
۲
سوال: لہریں اور لرزش پیدا کرنے والے قاری کی تلاوت بغیر لذت کے سننے کا کیا حکم ہے؟
جواب: اگر اس آواز کے ساتھ ہو جو قرائت میں استعمال ہوتی ہے اور حرام غنا میں سے نہیں ہو تو اس کے سننے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
sistani.org/17424
۳
سوال: واجب یا مستحب نمازوں میں کس حد تک تجوید کے قواعد کی رعایت کرنا واجب ہے؟
جواب: تجوید کے قواعد کی رعایت کرنا ضروری نہیں ہے، فقط قرائت کا صحیح ہونا کافی ہے۔
sistani.org/17425
۴
سوال: کیا نماز کی قرائت میں، وقف نہ ہونے والی جگہ پر وقف کرنا جایز ہے؟
جواب: جایز ہے۔
sistani.org/17426