سوال و جواب » بچوں کے کھلونے
تلاش کریں:
۱
سوال: کیا بچوں کے کھلونے کی (گڑیا ) وغیرہ حرام ہے؟ اور دیگرجانوروں کے مجسم کھلونوں کی خرید و فروخت کا کیا حکم ہے؟
جواب: ایسے کھلونوں کی خرید وفروخت میں حرج نہیں، البتہ احتیاط لازم ہے کہ ان کے بنانے سے اجتناب کیا جائے جیسا کہ دیگر ذوات ارواح کی مجسمہ سازی جائز نہیں ۔
sistani.org/26780
۲
سوال: بچوں کا ایسا کھلونا جس میں اجنبی زبانوں میں غناء و موسیقی ہو، اسکی خرید و فروخت کا کیا حکم ہے ؟
جواب: جائز نہیں ہے۔
sistani.org/26781
۳
سوال: کیا کھلونے کی بانسری جو بچوں کے کھیلنے کی لئے ہوتی ہے اسکی خرید و فروخت کی جاسکتی ہے؟
جواب: احتیاط لازم کا تقاضہ یہ ہے کہ اس سے اجتناب کیا جائے۔
sistani.org/26782