مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » تلاش کریں (مذی)

۱ سوال: اگر تصویر دیکھنے سے انسان کی منی خارج ہو جائے تو کیا اس کا شمار استمناء میں ہوگا؟ یعنی اگر روزہ دار ہے تو کیا اسے کفارہ جمع دینا ہوگا؟ اسی طرح منی کے بعد خارج ہونے والے پانی کا حکم بھی منی کا حکم ہے کیا وہ بھی منی کی طرح چپچپہ اور لسدار ہوتا ہے؟ اور اسی طرح اگر گرم پانی کی وجہ سے انسان کی شہوت بھڑک اٹھے اور منی خارج یو جائے تو کیا اس کا شمار بھی استمناء میں ہوگا؟ احکام طہارت میں شک کا بہت زیادہ شکار ہوں میرا کیا وظیفہ ہے؟
جواب: اگر قصد کے بغیر ہو تو استمناء نہیں ہے اور اگر منی نہ نکلنے کا یقین تھا اور اتفاقا نکل گئی ہو تو اس سے روزہ باطل نہیں ہوگا اور اگر استمناء سے بھی باطل ہو جائے تو ایک کفارہ دینا کافی ہے اور وہ پانی جو منی، پیشاب یا شہوت کے بعد خارج ہوتا ہے اور ہلکہ کا لسدار ہوتا ہے وہ مذی ہے، وہ پاک ہوتا ہے نہ ہی اس کے بعد غسل واجب ہے بلکہ اس سے وضو بھی باطل نہیں ہوتا۔ حمام کا حکم بھی اوپر والے جواب کی طرح ہے۔ اور اگر آپ کو طہارت اور نجاست میں شک کی حد تک شک ہوتا ہے تو آپ کو اس کی پرواہ نہیں کرنا چاہیے۔
تصاویر
نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلیک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français