سوال و جواب » تلاش کریں (منی)
۱۱
سوال: غسل جنابت کے بعد، انسان سے خارج ہونے والا پانی نجس ہے یا پاک؟
جواب: اگر غسل سے پہلے پیشاب کیا ہو تو یہ پانی منی کا حکم نہیں رکھتا اور اگر پیشاب کے بعد استبراء بھی کیا ہو تو یہ پانی پاک بھی ہے۔
استبراء
۱۲
سوال: لڑکے اور لڑکیوں کہ بالغ ہونے کی کیا علامت ہے۔
جواب: لڑکیوں کے بالغ ہونے کی علامت:
لڑکی نہ سال قمری (تقریبا معادل آٹھ سال آٹھ مہینے بیس دن عیسوی)کے مکمل ہونے سے بالغ ہو جاتی ہے۔
لڑکوں کے بالغ ہونے کی علامت:
لڑکا چار علامت میں سے کسی ایک کے پاۓ جانے سے بالغ ہو جاتا ہے۔
۱۔ پندرہ سال قمری پورا ہو جاۓ ( تقریبا معادل ہے چودہ سال سات مہینے پندرہ دن عیسوی کے)
۲۔ منی خارج ہونا۔
۳۔ زیر ناف کڑے بالوں کا نکلنا۔
۴۔چہرے اور ہونٹ کے نیچے کڑے بالوں کا نکلنا، لیکن سینے یا زیر بغل بال کا نکلنا یا آواز کا بھاری ہونا بالغ ہونے کی علامت نہیں ہے۔
بلوغ

۱۳
سوال: تشھد میں شہادت ثالثہ (اشھد ان امیر المومنین و امام المتقین علیا ولی اللہ و اولادہ المعصومین حجت اللہ) پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: احتیاط واجب کی بناء پر نماز میں پڑھنا جایز نہیں ہے۔
تشھد
۱۴
سوال: آلہ مویسیقی جیسے زنجیر زنی، سینہ زنی، شبیہ ذوالجناح، علم ، جس میں غنائیت بھی شامل ہوتی ہے اور جو مومنین کے گریہ کا باعث ہوتا ہے،اس کا کیا حکم ہے؟
جواب: اشعار اور مرثیوں کا پڑھنا اگر غناء کی طرح ہو تو احتیاط واجب کی بناء پر جایز نہیں ہے۔
شعائر دینی
۱۵
سوال: کیا ماہ مبارک رمضان میں استمناء (منی نکالنا) حرام ہے؟
جواب: ہاں، حرام اور مبطلات روزہ میں سے ہے، قضا و کفارہ بھی ہے۔
استمناء
۱۶
سوال: عقیقہ کے احکام بیان کریں؟
جواب: اولاد (بیٹا اور بیٹی) کا عقیقہ کرنا مستحب ہے ، اور مستحب ہے کہ ولادت کے ساتویں دن عقیقہ کیا جاۓ اورکسی وجہ یا بغیر کسی وجہ کے تاخیر کرنے سے عقیقہ ساقط نہیں ہوتا، بلکہ اگر اسکا عقیقہ نہ ہو اور وہ بالغ ہو جاۓ تو اپنی طرف سے خود عقیقہ کرے، اور خود اپنی زندگی میں اپنا عقیقہ نہ کرے تو اس کی موت کے بعد اس کا عقیقہ کر سکتے ہیں، اور ضروری ہے کہ عقیقہ اونٹ یا گاۓ یا دنبے یا بکرے کا ہو، اور یہ کافی نہیں ہوگا کہ اس کی طرف سے قیمت ادا کی جاۓ لیکن اس کی طرف سے قربانی ہو سکتی ہے۔
اور مستحب ہے کہ عقیقہ کا جانور موٹا تازہ ہو اور بعض روایات میں آیا ہے کہ (جانور موٹا اور فربہ ہو)، اور جو شرطیں قربانی کے جانور کے لیے ہیں وہ عقیقہ کے لیے ضروری نہیں ہیں۔
سزاوار(بہتر ) ہے کہ عقیقہ کا گوشت بغیر ہڈی ٹوٹے ہوے کاٹا جاۓ،اور مستحب ہے کہ عقیقہ کا ۱/۴ گوشت دایا کو دیا جاۓ جس میں جانور کی ران اور پیر شامل ہو۔ اور چاہیں تو عقیقہ کا گوشت پکا کر یا کچا تقسیم کریں، اور یہ بھی جایز ہے کہ پکایا جاے اور مومنین کو دعوت دی جاے، اور بہتر ہے کہ دس افراد یا اس سے زیادہ اس میں سے کھائیں اور بچے کے لیے دعا کریں اور مکروہ ہے کہ باپ یا جو اس کی کفالت میں ہوں اس میں سے کھائیں، بلکہ احتیاط مستحب ہے کہ ماں اس میں سے نہ کھاۓ،اور ایک عقیقہ فقط ایک (انسان ) کا شمار ہو گا۔
عقیقہ

۱۷
سوال: اگر تصویر دیکھنے سے انسان کی منی خارج ہو جائے تو کیا اس کا شمار استمناء میں ہوگا؟ یعنی اگر روزہ دار ہے تو کیا اسے کفارہ جمع دینا ہوگا؟ اسی طرح منی کے بعد خارج ہونے والے پانی کا حکم بھی منی کا حکم ہے کیا وہ بھی منی کی طرح چپچپہ اور لسدار ہوتا ہے؟ اور اسی طرح اگر گرم پانی کی وجہ سے انسان کی شہوت بھڑک اٹھے اور منی خارج یو جائے تو کیا اس کا شمار بھی استمناء میں ہوگا؟ احکام طہارت میں شک کا بہت زیادہ شکار ہوں میرا کیا وظیفہ ہے؟
جواب: اگر قصد کے بغیر ہو تو استمناء نہیں ہے اور اگر منی نہ نکلنے کا یقین تھا اور اتفاقا نکل گئی ہو تو اس سے روزہ باطل نہیں ہوگا اور اگر استمناء سے بھی باطل ہو جائے تو ایک کفارہ دینا کافی ہے اور وہ پانی جو منی، پیشاب یا شہوت کے بعد خارج ہوتا ہے اور ہلکہ کا لسدار ہوتا ہے وہ مذی ہے، وہ پاک ہوتا ہے نہ ہی اس کے بعد غسل واجب ہے بلکہ اس سے وضو بھی باطل نہیں ہوتا۔ حمام کا حکم بھی اوپر والے جواب کی طرح ہے۔ اور اگر آپ کو طہارت اور نجاست میں شک کی حد تک شک ہوتا ہے تو آپ کو اس کی پرواہ نہیں کرنا چاہیے۔
تصاویر
۱۸
سوال: اگر لڑکیوں سے بات یا کام کرتے وقت بغیر قصد لذت کے کسی کی منی نکل جائے تو اس کا کیا حکم ہے، استمناء کے حکم میں ہے یا مجنب کے، نماز کے لیے اسے کیا کرنا چاہیے؟ کیا غسل کرنا واجب ہے؟
جواب: اگر جان بوجھ نہ ہو تو استمناء نہیں ہے لیکن غسل واجب ہے۔
استمناء
۱۹
سوال: کیا خود کو مجنب کرنے والے کا پسینہ نجس ہے؟ اس کے ہاتھ گیلے ہوں تو کیا حکم ہے؟
جواب: اس کا پسینہ نجس نہیں ہے، فقط منی لگ جانے والی جگہ نجس ہے۔
غسل جنابت
۲۰
سوال: ماہ مبارک رمضان میں اگر منی نکلتے وقت نیند سے آنکھ کھل جائے تو کیا منی کا روکنا ضروری ہے؟ رمضان کے علاوہ استمناء کا کیا حکم ہے؟
نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلیک کریں
جواب: اس حالت میں منی کا روکنا لازم نہیں ہے، اور استمناء ہر حالت میں حرام ہے۔
استمناء