مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » حریم و حدود

۱ سوال: دیہی علاقوں میں کسی گائوں کی حدود کا تعین کس طرح کیا جا سکتا ہے ؟ جبکہ ایسی جگہوں پر شہروں کی طرح مخصوص علامات معین نہیں ہوتیں۔
جواب: کسی گائوں کی حدود وہاں تک شامل ہیں جہاں تک اس گا ئوں اور وہاں رہنے والےلوگوں کی مصلحت کیلئےحاجت ہو۔جیسا کہ گائوں کی مٹی یا کچرا جہاں تک جمع رہتا ہو اور کھاد و راکھ پڑی رہتی ہو ، اور انکی اجتماع گاہ ، جہاں گائوں والے اپنی مصلحت کے لیئے جمع ہوتے ہوں ،یا جہاں تک اس گائوں کا پانی بہتا ہو اوراسہی طرح سے اس کاآنے اور جانے کی لیئے معمول کا راستہ،انکے اموات کے دفن کا قبرستان،انکے مویشیوں کو محفوظ رکھنے کی جگہ اور انکی چراگاہ اور اس جیسی جگہیں۔ اور یہ سب کچھ وہاں رہنے والوں کی ضرورت کی مقدار میں ہے اس طرح کہ اگر کوئی ان اماکن کے استعمال میں انکو مزاحمت کرے تو وہ تنگی و حرج میں پڑجاتے ہوں۔ حدود کی یہ مقدارخود گائوں کی وسعت و تنگی اور وہاں کے باشندوں کی کثرت و قلت اور انکے مویشی جانوروں کی کمی زیادتی اوراس جیسے امور کے لحاظ سے مختلف ہوسکتی ہے اس کے علاوہ اسکا اور کوئی ضابطہ نہیں ہے۔ اور کسی کے لیئے یہ جائز نہیں کہ وہ ان جگہوں کے استعمال میں گائوں والوں کے لیئے رکاوٹ ڈالے یا انہیں اس سے منع کرے ۔
sistani.org/26704
۲ سوال: زرعی علاقے میں ہماری وسیع و عریض زمین ہے اور ان زمینوں کی ملکیت زمان قدیم سے نسل در نسل منتقل ہوتی چلی آئی ہے، اب سوال یہ ہے کہ ہم کس طرح ان زمینوں کی حد بندی اور صحیح حدود کا تعین کر سکتے ہیں اور اس کا معیار کیا ہے؟
جواب: اصل ملکیت کی تعین کے بعد اگر کوئی اختلاف یا دعوی مخالف نہ ہو تو اسکی حدود اس مقام تک ہیں کہ جہاں تک مزرعہ یا کھیت یا بستان سے انتفاع اور استفادہ کرنا موقوف ہواور وہ مزرعہ کے ساتھ ہی ملحق ہو۔ جیسا کہ مزرعہ کی زمین میں داخل اور خارج ہونے کا راستہ ہو، یا اسکے گندم وغیرہ کو چھانٹنے یا ذخیرہ کرنے کی جگہ ہو۔ اسکے جانور باندھنے کااصطبل یا اسکی کھاد جمع کرنے کی جگہ ہو یا اسکے مویشی چرانے یا اس جیسے کام کی جگہ ہو۔
sistani.org/26705
۳ سوال: دیہی علاقے سے شہر کی طرف سفر کرنے کیلئے مسافر گھر سے کتنا دور نکل آئے کہ اسکی نماز قصر ہوجائے گی یعنی اس مسئلے میں گائوں کی حدود کہاں تک ہوتی ہے؟
جواب: اگر مسافر اپنے بلد یا گائوں سے مسافت شرعیہ ( آنےو جانے کا ۴۴ کلومیٹر) سفر کا ارادہ رکھتا ہو تو جیسے ہی وہ اپنے گائوں ، قریہ یا بلد سے نکلے تو گائوں کی اخری حدود کہ جہاں سے مکانات نظر نہیں آتے وہاں سے اسکی نماز قصر ہوگی۔
sistani.org/26706
۴ سوال: ایک شخص اپنی زمین پر ایک درخت لگاتا ہے، اس کی جڑیں کسی دوسرے کی زمین تک پہچ جاتی ہیں، اس سے پودھا نکلتا ہے تو وہ کس کی ملکیت ہوگا؟
جواب: وہ درخت لگانے والے کی ملکیت ہے۔
sistani.org/17624
۵ سوال: گلیوں، سڑکوں اور لوگوں کے گھروں کے باہر نکلے ہوئے درختوں کی شاخوں سے پھل کھانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: سڑک اور گلی کے درخت سے پھل کھانے میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن گھر سے باہر نکلی ہوئی شاخوں سے کھانا احتیاط واجب کی بناء پر جایز نہیں ہے۔
sistani.org/17626
نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلیک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français