مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » پردہ

۱ سوال: کیا عورتوں کے لیے اسکارف چادر سے باہر رکھنے میں کوئی حرج ہے؟
جواب: اس میں کوئی حرج نہیں ہے مگر بال نہیں دکھنے چاہئیں۔
sistani.org/17353
۲ سوال: میں نرس ہوں اور ایک ہاسپیٹل میں کام کرتی ہوں۔ نامحرم کا معائنہ اور اس کے بدن کا لمس کرنا شرعا کیا حکم رکھتا ہے؟
جواب: بغیر دستانے کے ہاتھ لگانا جایز نہیں ہے مگر یہ کہ دستانے کے ساتھ کام نہ ہو سکتا ہو یا بیمار کے علاج کے لیے ہاتھ لگانا ضروری ہو یا ایسی جگہ نگاہ کرنا ضروری ہو جہاں نگاہ کرنا جایز نہیں ہے،اور کوئی مرد جو یہ کر سکتا ہو موجود نہ ہو۔
sistani.org/17354
۳ سوال: میں ایک سترہ سالہ لڑکی ہوں، میری ماں نے ایک مرد سے شادی کر لی ہے اس کا ایک سالہ بیٹا بھی ہے؟ مچھے ان دونوں سے حجاب کا حکم بتائیے؟
جواب: آپ کا باپ آپ کے لیے محرم ہے مگر اس کا بیٹا نامحرم ہے۔
sistani.org/17355
۴ سوال: کیا میرے لیے اپنے تیرہ چودہ سالہ رشتہ دار لڑکوں سے پردہ کرنا ضروری ہے؟
جواب: جواب: عورت كيلئے لازم ہے چہرے اور ہاتهول كے علاوه تمام بدن کو نا محرم سے چھپائے حتی بالوں کو بهی ، اور احتیاط لازم یہ ہے کہ ممیز لڑکے سے (جو اچھا برا سمچھتا ہے) بھی چھپائے، کیونکہ عورت کے بدن پر اس کی نگاہ اس کی شہوت بھڑکنے کا سبب بن سکتی ہے۔ ہاں عورت اپنے چہرے اور دونوں ہاتھ کو کھلا رکھ سکتی ہے اور اگر حرام میں پڑنے یا مردکو حرام نگاہ کی طرف مائل کرنے کے لیے ہو تو اس کا بھی چھپانا واجب ہے۔
sistani.org/17373
۵ سوال: کیا عورتوں کے سر چھپانے کے بارے میں معتبر آیت یا حدیث کا ذکر ہوا ہے؟ اس لیے کہ سورہ نور میں جو آیہ ہے وہ اس سے یہ واضح نہیں ہوتا۔
جواب: حکم شرعی پر استدلال اور شرعی دلیلوں(قرآن کریم و روایات و اجماع که جس سے معصوم علیہ السلام کی راے ثابت ہو اور عقل) سے حكم شرعی کو حاصل کرنا فقھاء اور مجتھد کا کام ہے، اور مکلف جب تک مجتہد نہ ہو ضروری ہے کہ اعلم کی تقلید کرئے کیوںکہ صرف مجتہد اعلم کے فتووں پر عمل کرنا ہی روز قیامت خدا کے سامنے حجت ہے اور احکام شرعی کی دلیلوں کو سمجھنا عام لوگوں کے لئے دشوار بلکہ نا ممکن ہے بلکہ بعض اوقات صاحبان علم کے لیے بھی دشوار ہوتا ہے کیونکہ فقھی استدلال اور اجتھاد چند مختلف علوم پر انحصار رکھتا ہے ۔
اجتھاد اور حکم شرعی حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کے قرآن کی آیات ،روایات اور دوسرے علوم پر مکمل عبور اور آشنائی ھونی چاہیے .
sistani.org/17357
۶ سوال: اگر حجاب کا مقصد عورت کی عفت و عصمت، سماج میں برائی کی روک تھام اور عورت کی طرف گناہ آلود نظر کا نہ پڑنا ہے تو اگر کوئی عورت ایسا سادہ لباس پہنے جو توجہ مبذول نہ کرے، عفت کا خیال کرے اور جو مردوں کی شہوت کا سبب نہ ہو تو کیا پھر بھی اسکارف پہننا ضروری ہے کیوں؟
جواب: حجاب، عورت کا ایسے لباس سے جو زینت، عورت کی توہین اور لوگوں میں ھیجان کا سبب نہ ہو اور تمام بدن، زینت اور ان چیزوں کا چھپانا ہے، جو برائی پھیلانے کا سبب ہو سکتے ہیں۔ اور احکام کی اسباب و علل شریعت سے معلوم ہو سکتیں ہیں اور اس حکم کی علت ذکر نہیں ہوئی ہے۔
sistani.org/17358
۷ سوال: کس حد تک اپنی اولاد پر نماز اور حجاب کے لیے جبر کیا جا سکتا ہے؟
جواب: اگر بالغ ہوں تو امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کیا جا سکتا ہے اوراحتیاط واجب کی بناء پر حاکم شرع کی اجازت کے بغیر ان کو مارنا پیٹنا جایز نہیں ہے۔ ہاں ان کی مدد(مالی اور غیر مالی) کےذریعے سے بھی ان کو پابند کیا جا سکتا ہے۔
sistani.org/17360
۸ سوال: ایسی جگہوں پر جہاں پردہ نہ کرنا کسی کے گناہ میں ہڑنے کا سبب نہ بنتا ہو کیا عورتوں کے لیے سر ڈھانکنا واجب ہے(جبکہ پورا بدن ڈھکا ہوا ہو) جیسے یورپ جہاں لوگوں میں پردے کی کوئی اہمیت نہیں ہے اور کسی عورت کا سر کھلا رہنے سے لوگوں پو کوئی اثر نہیں پڑتا مگر جیسا کہ قرآن مجید میں آیا یے کہ خود کو ظاہر نہ کریں اور مردوں کے لیے ھیجان کا سبب بنیں۔ ہاں قرآن کے بقول آپ حجاب کی وجہ سے دوسروں سے ممتاز ہو جائیں گی یعنی قرآن مسلمان عورت کے لیے ارزش کا قائل ہے؟
جواب: حجاب خواتین کے لیے ضروری اور واجب ہے اگر چہ ان کا بے حجاب ہونا کسی کے گناہ میں پڑنے کا سبب نہ بھی ہو۔
sistani.org/17361
۹ سوال: کیا مذہبی اور علماء کے گھرانوں کا حجاب دوسروں سے الگ ہے؟
جواب: شرعی اعتبار سے کوئی فرق نہیں ہے مگر گھرانوں کی روایات کا خیال رکھنا چاہیے۔
sistani.org/17363
۱۰ سوال: کیا ساس سسر بہو پر حجاب کے سلسلے میں شادی سے پہلے یا اس کے بعد زبردستی کر سکتے ہیں؟
جواب: انہیں کوئی حق نہیں ہے لیکن ایسی صورت میں شوہر اس کو گھر سے باہر نکلنے سے روک سکتا ہے۔
sistani.org/17364
۱۱ سوال: بغیر اسکارف اور کامل حجاب کے فوٹو لینا کیسا ہے؟ اور نگیٹیو سے فوٹو بنانے والے کا کیا حکم ہے؟
جواب: خود فوٹو کھنچوانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ اگر وہ فوٹو والی کو نہیں پہچانتا ہو اور اس پر شہوت بھری نظر نہ ڈالتا ہو تو کوئی حرج نہیں ہے۔
sistani.org/17365
۱۲ سوال: اگر نماز کی چادر کے پیچھے سے بدن کا سایہ ظاہر ہو رہا ہو تو کیسا ہے؟ عام طور سے چادر ایسی باریک ہوتی ہے کہ سایہ معلوم ہوتا ہے؟
جواب: بنا بر احتیاط واجب کافی نہیں ہے۔
sistani.org/17366
۱۳ سوال: کیا چہرے کا میکپ چھپانا جبکہ وہ ظاہر نہ ہو اور چہرہ طبیعی معلوم ہو رہا ہو، ضروری ہے؟
جواب: اگر زینت میں شمار نہ ہو تو اس کا چھپانا ضروری نہیں ہے۔
sistani.org/17367
۱۴ سوال: کیا ائمہ، خاص کر امام زمان سے توسل اور راز و نیاز کے وقت حجاب کی رعایت ضروری ہے؟
جواب: اگر نامحرم نہ ہو تو ضروری نہیں ہے۔
sistani.org/17368
۱۵ سوال: کیا عورت اپنے مصنوعی بال نا محرم کو دکھا سکتی ہے؟
جواب: اگر زینت میں شمار ہو تو اس کا چھپانا ضروری ہے۔
sistani.org/17369
۱۶ سوال: عورت ایسی جگہ نماز پڑھے جہاں کوئی نامحرم نہ ہو کیا تب بھی حجاب ضروری ہے؟
جواب: نماز کے وقت حجاب ضروری ہے اگرچہ کوئی نا محرم نہ بھی ہو۔
sistani.org/17370
۱۷ سوال: کیا عورتوں کے لیے ڈرائوینگ کرنا جایز ہے؟
جواب: اگر کسی حرام کام سبب نہ بنے تو بذات خود جایز ہے۔
sistani.org/17371
۱۸ سوال: کس حد تک چہرہ کھلا رکھنا جایز ہے؟ اور ٹھڈی تک ایسا کالا مقنعہ پہننا جو چہرےکو بھؤں تک چھپائے اور کالا ڈھیلا مانتو اور پینٹ پہننا پردے کے لیے کافی ہے؟ اور اگر مقنعہ یا مانتو رنگین ہو تو کیا حکم ہے؟
جواب: حجاب کے لیے بدن اور بالوں کا چھپانا ایسے کہ زینت شمار نہ ہو کافی ہے اور بدن کے نشیب و فراز ظاہر نہ ہوں، چہرہ اور بھؤں چھپانا ضروری نہیں ہے ٹھڈی اور اس کے نیچے کا حصہ جو عام طور پر ڈھکا نہیں جاتا ہے اس کا ڈھانکنا ضروری نہیں ہے، اسی طرح چہرےکا میکپ جیسے بھنویں بنوانا، اس کا چھپانا ضروری نہیں ہے،البتہ وہ زینت میں شمار نہ ہو۔
sistani.org/17372
۱۹ سوال: یونیورسٹی کی کلاس میں لڑکی اور لڑکے کا ایک ساتھ بیٹھنا کیسا ہے؟
جواب: شرعی حدود کی رعایت کے ساتھ کوئی حرج نہیں ہے۔
sistani.org/17374
۲۰ سوال: ٹھیک سے ہردہ نہ کرنے والی مسلمان عورت کی طرف دیکھنے یا اس سے بات کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: اگر شہوت کی نگاہ پڑنے یا حرام میں پڑنے کا خوف ہو تو جایز نہیں ہے۔
sistani.org/17382
۲۱ سوال: کسی مرد کا با حجاب خواتین میں پڑھانا یا تقریر کرنا کیسا ہے؟
جواب: کوئی حرج نہیں ہے۔
sistani.org/17384
۲۲ سوال: کیا والدین کو حق ہے کہ وہ لڑکیوں کو حجاب کے لیے زبردستی کریں؟
جواب: ان کو حق ہے لیکن مار پیٹ کے ساتھ نہیں بلکہ سمچھا بچھا کر۔
sistani.org/17385
۲۳ سوال: کیا یہ صحیح ہے کہ کافر عورت کے بال دیکھنا جایز ہے؟
جواب: بغیر شہوت یا گناہ میں پڑنے کے خوف کے بغیر دیکھنے کوئی حرج نہیں ہے۔
sistani.org/17386
۲۴ سوال: اس بات کے مد نظر کے عورتوں کے لیے پیر کا اوپری حصہ نا محرم سے چپھانا واجب ہے۔ کیا نماز میں بھی ٹخنے سے نیچے کا حصہ چھپانا چاہیے؟
جواب: اگر کوئی نا محرم نہیں دیکھ رہا ہے تو نماز میں اس کا چپھانا ضروری نہیں ہے۔
sistani.org/17389
۲۵ سوال: کیا دوستوں کی پارٹی میں بے پردہ بغیر اسکارف کے فوٹو کھنچوانے میں کوئی حرج ہے جبکہ وہ وعدہ کریں کہ یہ فوٹو کسی نامحرم کو نہیں دکھائی جائیں گی۔ اگر بعد میں وہ کسی کو دکھاتے ہیں تو وہ گناہ کس کے ذمے ہے؟ اور دوستوں کی بات پر اعتماد پر ان کا کیا وظیفہ ہے؟
جواب: ایسی موقعوں پر خود فوٹو کھنچوانے میں کوئی حرج نہیں ہے اور نامحرم کو دکھانے کے ذمے دار دکھانے والے ہیں۔
sistani.org/17392
۲۶ سوال: کیا ایک جوان عورت کے لیے نایلون کا ایسا موزہ پہننا صحیح ہے جس سے پیر کی پنڈلیاں خوب صورت دکھائی دیتی ہیں؟
جواب: اس طرح کے موزے پہننے میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن اگر اس کا شمار زینت میں ہو تو اسے نا محرم سے چھپانا چاہیے۔
sistani.org/17399
۲۷ سوال: کیا خوبصورتی اور عورتوں کی مخصوص محفل میں ان کی توجہ کی غرض سے،تا کہ شادی کے لیے کوئی پسند کر لے، سر پر ویگ لگانا جایز ہے؟
جواب: اگر صرف آرایش کی نیت سے ہو اور شادی کے لیے فریب کاری اور عیب پوشی کے لیے نہ ہو تو کوئی حرج نہیں ہے۔
sistani.org/17401
۲۸ سوال: کسی مومنہ کا کھلے چہرے کے ساتھ کسی نامحرم سے ہنس کر باتیں کرنا کیسا ہے؟
جواب: اگر مھیج نہ ہو اور مخاطب کوگناہ میں ڈالنے کے قصد سے نہ ہو تو کوئی حرج نہیں ہے۔
sistani.org/17402
۲۹ سوال: کیا کسی عورت کا بیوٹی پالر میں کام کرنا جایز ہے؟
جواب: بذات خود کویٔی حرج نہیں ہے۔
sistani.org/25267
نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلیک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français