مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » حج

۱ سوال: کیا عورت مرد کی طرف سے اور مرد عورت کی طرف سے نیابتی حج کر سکتے ہیں؟
جواب: ہاں ایک دوسرے کی طرف سے نیابتی حج انجام دے سکتے ہیں۔
sistani.org/17588
۲ سوال: نیابتی حج میں طواف نساء کا کیا فائدہ ہو سکتا ہے جبکہ شوہر و بیوی مر چکے ہیں؟
جواب: نیابتی حج میں طواف نساء کا فائدہ نایب شخص کو ہوگا، مر نے والوں کو نہیں۔
sistani.org/17589
۳ سوال: عمرہ مفردہ پر جانے والا کس میقات سے احرام باندھے گا، اگر اس کا سفر ہوائی ہو تو کیا وہ جدہ سے احرام باندھ سکتا ہے؟
جواب: جدہ سے نذر کرنے کے ذریعے احرام باندھ سکتا ہے، اور نذر کے لیے خاص صیغہ یا اس کے ترجمے کا زبان پے جاری کرنا ضروری ہے۔
sistani.org/17590
۴ سوال: ۲۶۔ جس نے آج تک خمس نہ نکالا ہو اگر وہ عمرہ پر جا رہا ہو تو کیا عمرہ کے مخارج کا خمس نکال کر باقی کا حساب بعد میں کر سکتا ہے؟
جواب: ایسا کر تو سکتا ہے لیکن خمس میں تاخیر کرنا گناہ ہے۔
sistani.org/17591
۵ سوال: اگر کوئی حج پر جانے کی خاطر اپنے زیورات بیچ رہا ہے تو کیا ان پر خمس واجب ہے؟
جواب: جو اس کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے اگر ہدیہ نہ ہو تو وہ سال کے منافع میں حساب ہوگا اور اگر وہ منافع خمس کے دن تک خرچ نہ ہوا ہو تو اس پر خمس واجب ہو جائے گا۔
sistani.org/17593
۶ سوال: مہربانی کرکے یہ بتائیں کہ طواف میں سات چکر ہی کیوں لگائے جاتے ہیں؟
جواب: تمام احکام شرعی کی علتوں کا ہمیں علم نہیں ہے،جو کچھ شارع مقدس (اللہ و رسول (ص) نے حکم دیا ہے اس کا بجا لانا ضروری ہے۔
sistani.org/17595
۷ سوال: ۲۱۔ آپ کی حج کی کتاب (مناسک حج) کے مسئلہ ۲۴۲ کے مطابق علاج کی غرض سے حج کے اعمال اور ارکان کے دوران طبی بیلٹ سے استفادہ کیا جا سکتا ہے تو کیا یہ حکم کمر کی مہروں کو کنٹرول کرنے والی بیلٹ پر بھی جاری ہو سکتا ہے؟
جواب: ڈیسک کے لیے طبی بیلٹ کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔
sistani.org/17596
۸ سوال: ۵ سال سے میری والدہ پر حج واجب ہے مگر وہ تنہا جانے کے خوف سے اور اس امید پر کہ اگلے سال والد صاحب کے ساتھ جائیں گی، حج میں تاخیر ہوتی رہی۔ اب جبکہ بعض اسباب کی بناء پر والد صاحب بھی ان کے ساتھ نہیں جا سکتے تو کیا انہیں حج پر جانا چاہیے یا نہیں؟
جواب: عورت کے حج پر جانے کے لیے شوہر کا ساتھ ہونا شرط نہیں ہے،اگر ان پر حج واجب ہے تو انہیں جانا چاہیے۔
sistani.org/17597
۹ سوال: اگر کوئی طواف یا سعی نہ کرے اور موالات ختم کیے بغیر دوبارہ شروع کرے تو اس کا کیا حکم ہے؟ آپ نے لکھا کہ اگر جاہل مقصر ہو تو کوئی حرج نہیں ہے،اور جاہل قاصر و مقصر سے کیا مراد ہے؟
جواب: جاہل مقصر وہ ہے جس نے شرعی مسائل سیکھنے میں کوتاہے کی ہو اور اگر اس نے کوتاہی نہیں کی ہے تو وہ جاہل قاصر ہے۔
sistani.org/17598
۱۰ سوال: اگر کوئی جدہ سے احرام باندھنے کے بعد مکہ چلا جائے اور یاد آئے کہ وہ موقف جانا بھول گیا ہے تو اسے کیا کرنا چاہیے؟ کفارہ دینا چاہیے یا جحفہ جاکر دوبارہ احرام باندھنا چاہیے؟
جواب: اسے میقات جاکر دوبارہ احرام باندھنا چاہیے اور اگر ایسا کرنا ممکن نہ ہو تو حرم سے باہر نکل کر احرام باندھے گا اور اگر یہ بھی ممکن نہ ہو تو جہاں ہے وہیں پر دوبارہ احرام باندھ سکتا ہے۔
sistani.org/17599
۱۱ سوال: کیا آپ کی نظر میں جدہ میقات کے محاذی ہے اور کیا وہاں سے احرام باندھا جا سکتا ہے؟
جواب: حضرت آیت اللہ کی نظر میں جدہ میقات کے محاذات سے پہلے ہے، ہاں نذر کرنے کے ذریعے وہاں سے احرام باندھا جا سکتا ہے، اور نذر کے لیے خاص صیغہ یا اس کے ترجمے کا زبان پے جاری کرنا ضروری ہے۔
sistani.org/17601
۱۲ سوال: میری اہلیہ پر اس سال حج واجب ہو گیا ہے اور حج کے تمام وسائل فراہم ہیں مگر وہ حاملہ ہیں۔ حج کو ابھی چار مہینے باقی ہیں اور چونکہ انہیں قافلہ کے ساتھ جانا پڑے گا اور ہم میں سے کوئی ساتھ نہیں ہوگا اور یہ بھی صحیح نہیں معلوم کہ سفر ان کے یا بچے کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے، سقط کا بھی احتمال ہو سکتا ہے جبکہ ڈاکٹر بھی واضح جواب نہیں دے رہے ہیں تو اس صورت میں میرا کیا وظیفہ ہے؟
جواب: اگر سقط یا نقصان کا خطرہ ہو تو اس سال حج ساقط ہے۔
sistani.org/17602
۱۳ سوال: میں ایک نوکری پیشہ انسان ہوں، ایک ماہ قبل حج اور عمرہ سے مشرف ہوا ہوں، سارے اخراجات خود میں نے برداشت کیے ہیں، کیا لباس اور دوسرے چیزوں کے لیے مجھے خمس دینا چاہیے تھا؟
جواب: جو کچھ آپ نے خرچ کیا ہے اگر وہ اس سال کے خرچے میں سے تھا تو اس پر خمس واجب نہیں ہے اور سال کا آغاز نوکری کے پہلے دن سے ہوگا۔
sistani.org/17604
۱۴ سوال: کیا خواتین مہر کے پیسے سے حج کر سکتی ہیں؟
جواب: اگر مہریہ کے پیسے کے ذریعے مستطیع ہے تو حج واجب ہے۔
sistani.org/17605
۱۵ سوال: میں شوگر (ڈائبیٹیز) کا مریض ہوں اور انسولین کا انجیکشن لینا میرے لیے نہایت ضروری ہے، لہذا احرام کے بعد میرا کیا وظیفہ ہے؟
جواب: آپ انجیکشن لے سکتے ہیں، کوئی حرج نہیں ہے۔
sistani.org/17606
۱۶ سوال: میں نے عمرہ مفردہ میں تقصیر کے وقت صرف ناخنوں کو چھوٹا کیا تھا، اب ایران آنے کے بعد معلوم ہوا کہ آپ کے فتوی کے مطابق مجھے بال بھی کٹوانا چاہیے تھا، میرا وظیفہ کیا ہے؟
جواب: آپ احتیاطا اپنے بال تقصیر کی نیت سے چھوٹے کروالیں، اور اگر ممکن ہو تو بال کو منا بھیجیں۔
sistani.org/17607
۱۷ سوال: کیا شوہر کو حج کرنے کے لیے بیوی کی اجازت لینا ضروری ہے؟
جواب: نہیں، ضرورت نہیں ہے۔
sistani.org/17608
۱۸ سوال: خواتین کا بھووں کو گودنا (tattos) حج کے لیے کیا حکم رکھتا ہے؟
جواب: کوئی حرج نہیں ہے۔
sistani.org/17609
۱۹ سوال: مسجد شجرہ سے احرام باندھنے کے بعد، نماز عشاء کے وقت مکہ مکرمہ کی طرف چھت والی گاڑیوں سے سفر کرنا مردوں کے لیے کیا حکم رکھتا ہے؟
جواب: اگر بارش نہ ہو تو حرج نہیں ہے۔
sistani.org/17610
۲۰ سوال: کیا سایہ کا اطلاق رات میں بھی ہوتا ہے؟
جواب: رات میں اس کا اطلاق نہیں ہوتا، لیکن اگر بارش آرہی ہو تو احتیاط واجب کی بناء پر چھت والی گاڑی سے سفر نہ کریں۔
sistani.org/17611
۲۱ سوال: حرام اور غصبی مال سے حج کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: اگر طواف کا لباس اور قربانی کا پیسہ غصبی نہ ہو تو اس کا حج اور عمرہ صحیح ہے اگر چہ اس غصبی مال کا ادا کرنا اس کے ذمہ واجب ہے۔
sistani.org/17615
۲۲ سوال: ایسے حاجی کے حج کا کیا حکم ہے جس کے ذمہ اس کی بیوی بچوں کے حقوق باقی ہوں؟
جواب: ان کے حقوق حج یا عمرہ کے بطلان کا سبب نہیں ہوں گے۔
sistani.org/17616
۲۳ سوال: اگر حاجی شک کرے کہ اس کے ذمہ کسی کا کوئی حق باقی ہے یا نہیں تو اسے کیا کرنا چاہیے؟
جواب: اس کے ذمے کچھ نہیں ہے۔
sistani.org/17617
نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلیک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français