مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » مجسمہ سازی

۱ سوال: نحت کرنا یا مجسمہ سازی یا ایسی تصویریں بنانا کہ جنہیں دیوار پر ابھار کر مجسمے کی شکل دی جائے ان کا کیا حکم ہے ؟
جواب: بناء بر احتیاط جائز نہیں ہے۔
sistani.org/26697
۲ سوال: کسی روح رکھنے والے جاندار، انسان یا حیوان کا مجسمہ بنانا ( فقط سر اور سینہ تک) کیا حکم رکھتا ہے؟
جواب: احتیاط وجوبی یہ ہے کہ اس عمل سے اجتناب کیا جائے البتہ بنے ہوئے مجسمہ کو خرید نا جائز ہے۔
sistani.org/26698
۳ سوال: کیا کپاس اور کپڑے کے استعمال سے بچوں کیلئے جانداروں کی شکل میں گڑیا یا مجسم کھلونے وغیرہ بنانا جائز ہے؟
جواب: بناء بر احتیاط جائز نہیں ہے۔
sistani.org/26699
۴ سوال: کیا تصویروں اور مجسمات کو شھوت کی نظر سے دیکھنا جائز ہے ؟
جواب: اگرچہ اطمئنان رکھتا ہو کہ حرام کام میں مبتلاء نہیں ہوگا تب بھی احتیاط لازم کی بناء پر جائز نہیں ہے ۔
sistani.org/26700
۵ سوال: کیا کسی انسان ،مرد یا عورت کی ایسی تمثال یا مجسمے کو خریدنا کہ جو مکمل عریاں ہو جائز ہے ؟ اور کیا جانوروں کے مجسمے خرید کر سجاوٹ کیلئے گھر میں لگانا جائز ہے؟
جواب: جانوروں کے مجسمات خریدنا اور زینت کیلئے رکھنے میں حرج نہیں ہے جبکہ عریاں مجسمے خریدنا اور ان سے سجاوٹ کرنا اگر فساد اور بے حیائی یا اسکی ترویج کا باعث ہو تو جائز نہیں۔
sistani.org/26701
۶ سوال: میرے پاس قدیمی و تاریخی آثار کے چھوٹے چھوٹے مجسمے ہیں جو کے بچوں ،لڑکے لڑکیوں کی شکل میں ہیں اور میں نے انہیں اپنے کمرے میں سجایا ہوا ہے تو کیا یہ جائز ہے؟
جواب: جائز ہے مگر کراھت کے ساتھ۔
sistani.org/26702
۷ سوال: اگرمکمل تمثال و مجسمہ بنانا حرام ہے تو کیا اسکا معیار پورا جسم بنانا ہے یا کہ اگر جانداروں کا آدھا جسم یا بعض اعضاء کا مجسمہ بنایا جائے تو بھی جائز نہیں؟
جواب: احتیاط لازم کا تقاضہ ہے کہ ذی روح کی مجسمہ سازی کو ترک کیا جائے ، اور جو کچھ عرف عام میں کسی ذی روح کی ناقص مجسمہ سازی بھی کہلائے ، جیسے آدھے جسم کا مجسمہ ہو یا سر کٹا یا بغیر ہاتھ ، یاپیر کا جسد بنایا ہو تو بھی اس پر ذی روح کا مجسمہ بنانا صدق آئے گا اور یہ جائز نہیں۔ البتہ اگر بعض اجزاء علیحدہ علیحدہ بنے ہوں جیسے فقط دو ہاتھ ہوں یا ایک ہاتھ ہو یا بغیر جسم کا صرف سربنایا گیا ہو تو حرج نہیں۔
sistani.org/26703
۸ سوال: جاندار کا مجسمہ خرید فروخت کرنا جایز ہے؟
جواب: حرام نہیں ہے لیکن مکروہ ہے۔
sistani.org/26475
۹ سوال: پتھر سے ڈولفین کا مجسمہ بنانا جایز ہے؟
جواب: احتیاط واجب کی بنا پر جایز نہیں ہے۔
sistani.org/26476
۱۰ سوال: جانوروں یا انسان کا مجسمہ بنانا جایز ہے؟
جواب: احتیاط واجب کی بنا پر جایز نہیں ہے۔
sistani.org/26477
۱۱ سوال: عورتوں کا برہنہ یا نیم برہنہ مجسمہ بنانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: احتیاط واجب کی بنا پر بنانا حرام ہے اور اگر گناہ کی ترویج کا باعث ہو تو فتوی کی بنا پر حرام ہے۔
sistani.org/26478
۱۲ سوال: جاندار کی تصویر بنانا کیسا ہے؟
جواب: حرج نہیں ہے۔
sistani.org/26479
۱۳ سوال: کپڑے کی گڈیا بنانا جایز ہے؟
جواب: احتیاط واجب کی بنا پر جایز نہیں ہے۔
sistani.org/26480
۱۴ سوال: مجسمہ خرید کے گھر میں رکھنا حرام ہے؟
جواب: خریدنا حرام نہیں بلکہ مکروہ ہے، ہاں بنانا احتیاط واجب کی بنا پر حرام ہے۔
sistani.org/26481
نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلیک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français