مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » مهر

۱ سوال: کیا مھر اس طرح بھی ہوسکتا ہے کہ قرآن کی ایک آیت پرھ دے یا ضروری ہے کہ مھر مال ہی ہو؟
جواب: جو کچھ بھی ایک مسلمان اپنی صحیح ملکیت میں رکھتا ہو وہ مھر ہوسکتا ہے ،اور بناء بر احتیاط وجوبی شرط یہ ہے کہ وہ چیزعرف میں مالیت رکھتی ہو ،اور فقط ایک آیت کا پڑھ دینا عرف کی نظر میں مالیت نہیں رکھتا ۔
sistani.org/26582
۲ سوال: مھر فاطمی (علیہا السلام) کی مقدار کیا ہے ؟
جواب: بعض معتبر روایات میں ہے کہ جناب فاطمہ الزھراء علیہا السلام کا مھر( درع حطمیہ) تھی جو کہ تیس۔ ۳۰ درھم کہ مساوی بنتی ہے ، جبکہ کچھ اور روایات میں ہے کہ انکے مھر کی مقدار وہی مھر سنت تھی یعنی پانچھ سو۔ ۵۰۰ درھم۔ (ایک درھم ڈھائی گرام چاندی کہ برابر ہے)
sistani.org/26583
نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلیک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français